وِش لسٹ

کیسی باتیں کر رہے ہو نبیل اس طرح نہیں کہتے۔

راجہ صاحب اب تو ترجمہ کرنا ہی پڑیں گا اس کتاب کا ، اب تو نبیل کی ضد میں بھی یہ کام کرنا ہوگا۔ بس آپ ائیں اور اعلان کریں کہ کل سے اس ترجمہ پر کام شروع ہو جائے گا اور ساتھ ساتھ مکروفریب کا پردہ بھی حاشیہ لگا کر بیان کرتے جائیں۔ جزاک اللہ بس اب دیر نہ کریں دشمنوں کے ہاتھ موقع نہ آئے کوئی
 
رضوان

محفلین
راجا صاحب ویسے تو آپ کی معصومیت پر کس کافر کوشک ھوگا لیکن کسی کونہ کھدرے میں کوئی گناہ کا اگردھبہ ھوا بھی تو ‘‘سرمایہ‘‘ اسے دھودے گا
اور یھ تو دونوںجہانوں کا سرمایہ ھوگا۔
میں آب گم کا عکس تیارکر لیتا ہوں اورمحب صاحب مجھے اپنا لنک میل کردیں تو بھجوادوں
mehla_diala@yahoo.com
سبط حسن کی روشن خیالی سے بھی چند مضامین ضبط تحریر میں لانا چاہوں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
نثر کی فہرست تو سب ہی بڑھاتے جا رہے ہیں۔ البتہ نہ جانے کیوں مشتاق یوسفی کی آب گم ہی شامل کی جا رہی ہے۔ بھئی ان کی پہلی کتاب ’چراغ تلے‘ اور پھر ’خاکم بدہن‘ نے کیا گناہ کیا ہے؟
شاعری میں اقبال سے پہلے کے کئی کلاسیکی شعرا اس قدر اہم ہیں کہ انھیں شامل کیا جانا ہے۔ غالب اور میر کے علاوہ آتش، مومن، داغ، سودا، ذوق، مصحفی اور پھر حالی، چکبست۔ کس کس کا نام لیا جائے۔
میں خود مومن کا دیوان اکثر لئے پھر رہا ہوں کہ جب موقعہ ملے، ٹائپ کرنا شروع کر دوں کہ غالب کا کلام کئی جگہ آن لائن دستیاب ہوا۔ اور اب سوچ رہا ہوں کہ دیوان سے دیکھا جائے کہ کیا کیا باقی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ارتھ شاستر از کوٹلیہ چانکیہ کا مجھے شدت سے انتظار ہے۔
مارکس کی کتاب ٹائپ کرنا میرے بس کا کام نہیں ۔ میں صرف خوہش ہی کر سکتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب۔ یہ بات رضوان بھی کہہ چکے ہیں لیکن میرے خیال میں اس کام میں ترتیب کا خیال رکھنا غیر ضروری ہے۔ رضوان نے آب گم کا تصویری عکس تیار کرنے کی بات کی ہے۔ میں نے بھی یہی کرنے کا سوچا تھا۔ میں اس کام کی تقسیم کے سلسلے میں جلد اپنی گزارشات پیش کروں گا۔ میرے خیال میں اگر ایک کتاب پر بھی ہمارا مشترکہ کام کا تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ انشاءاللہ آئندہ کامیابیوں کا دروازہ کھول دے گا۔
 
رضوان

محفلین
بجاارشاد فرمایا اعجازصاحب سب ایک ٹیم بنائیں ربط بنے باھم اور کام مل بانٹ کر ہو تو بات بن جائیگی۔ خام مواد کو اپ لوڈ کریں کسی ایک جگہ تاکہ تدوین اور نظرثانی میںسہولت ہو۔
محب صاحب پیش لفظ کی عکس بندی کرچکاہوں اگراسمیں کوئی ردوبدل درکار ھو تو بتائیےگا
 
رضوان نے کہا:

رضوان صاحب ماشاءللہ آپ نے تو کمال کر دیا ہے۔ میرا ای میل ہے farooq.zafar@gmail.com اور بھی کوئی تحریر ہو تو بھیجیں اب اس کام کو ہمیں مل کر پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
 
رضوان نے کہا:
بجاارشاد فرمایا اعجازصاحب سب ایک ٹیم بنائیں ربط بنے باھم اور کام مل بانٹ کر ہو تو بات بن جائیگی۔ خام مواد کو اپ لوڈ کریں کسی ایک جگہ تاکہ تدوین اور نظرثانی میںسہولت ہو۔
محب صاحب پیش لفظ کی عکس بندی کرچکاہوں اگراسمیں کوئی ردوبدل درکار ھو تو بتائیےگا

رضوان صاحب بسم اللہ پڑھ کر بھیجیں اور میں کام شروع کروں خوبی قسمت سے ویک اینڈ بھی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
راجہ فار حریت نے کہا:
ارتھ شاستر از کوٹلیہ چانکیہ کا مجھے شدت سے انتظار ہے۔
مارکس کی کتاب ٹائپ کرنا میرے بس کا کام نہیں ۔ میں صرف خوہش ہی کر سکتا ہوں۔

اگر میری معلومات درست ہیں تو ارتھ شاستر اردو میں شائع ہو چکی ہے اور اس کام کو سرانجام دینے والے غالباً مولانا اسمٰعیل ذبیح تھے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جی ہاں انہوں نے اسلام آباد پر بھی کتاب لکھی تھی۔ اب مرحوم ہوچکے ہیں۔ تحریک پاکستان کے کارکن تھے۔لیکن میرے پاس یہ کتاب موجود نہیں۔ آپ کو پتہ ہے کہاں سے ملے گی؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
نہیں معذرت چاہتا ہوں یہ انفارمیشن میرے پاس نہیں ہے۔ کوشش کروں گا کہ کہیں سے پتا چل جائے۔ مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ اس کتاب کے سلسلے میں ایک تقریب (غالبا نوائے وقت کے زیر اہتمام) ہوئی تھی اور عطاءلحق قاسمی نے اس پر تبصرہ لکھا تھا۔ لیکن یہ آج سے تقریباً 17 یا 18 سال قبل کی بات ہے۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
نثر کی فہرست تو سب ہی بڑھاتے جا رہے ہیں۔ البتہ نہ جانے کیوں مشتاق یوسفی کی آب گم ہی شامل کی جا رہی ہے۔ بھئی ان کی پہلی کتاب ’چراغ تلے‘ اور پھر ’خاکم بدہن‘ نے کیا گناہ کیا ہے؟
شاعری میں اقبال سے پہلے کے کئی کلاسیکی شعرا اس قدر اہم ہیں کہ انھیں شامل کیا جانا ہے۔ غالب اور میر کے علاوہ آتش، مومن، داغ، سودا، ذوق، مصحفی اور پھر حالی، چکبست۔ کس کس کا نام لیا جائے۔
میں خود مومن کا دیوان اکثر لئے پھر رہا ہوں کہ جب موقعہ ملے، ٹائپ کرنا شروع کر دوں کہ غالب کا کلام کئی جگہ آن لائن دستیاب ہوا۔ اور اب سوچ رہا ہوں کہ دیوان سے دیکھا جائے کہ کیا کیا باقی ہے۔

اعجاز صاحب آپ حکم کریں کس شاعر کے دیوان کو مرتب کرنا شروع کیا جائے۔ ویسے خوشگوار حیرت ہے کہ میرے پاس بھی لاہور میں دیوان مومن ہے ویسے چند غزلیں میری ڈائری میں بھی ہیں۔ اگر آپ کہیں تو اس کام کا بھی آغاز کیا جاسکتا ہے بس اس کا دھیان رکھ لیتے ہیں کہ ہم ایک ہی غزل کو نہ مرتب کرتے رہیں۔
 
رضوان

محفلین
عبدالحمید عدم کے مجموعہء کلام “رمِ آہو“ سے انتخاب جناب اعجاز اختر کے لیے۔

ہمیں اتنا نہ خستہ حال رکھو
تم اپنے پاس اپنا مال رکھو

ذرا سا لطف بھی ھے کبریائی
ذرا سی پرسشِِ احوال رکھو

اندھیروں کے مداوے اوربھی ھیں
رخ روشن پہ پردہ ڈال رکھو

ستم اور لطف دونوں حادثے ھیں
حسینو! درمیانی چال رکھو

ہمیں راحت ملی تو مر گئے ھم
ھمیں اے حادثوپامال رکھو

کسی کا دل نہ رنجیدہ ھو تم سے
عدم اندازہ اعمال رکھو
َُُِ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
ہر کسے را بہر کارے ساختند
میل آں اندر دلش داشتند

دیکھیں آپ کی فارسی کے جواب میں اندر سے کتاب اٹھا کر لایا ہوا ہوں وہاں سے ڈھونڈ کر شعر نقل کیا ہے۔ کیسا۔ :wink: 8) جزاک اللہ شگفتہ بہن۔ لگتا ہے کہ جلد ہی یہ تحریک زور پکڑ لے گی۔ میں جلد ہی اس پر مزید لکھوں گا۔

نبیل بھائی آپ کا جواب حافظ اور میر تقی میر پہلے ہی دے چکے ہیں ملاحظہ کیجیئے :

آسماں بار امانت نتوانست کشید
قرعہ فال بنام منِ دیوانہ زدند

اور یہی بات میر کی زبانی سنئیے

سب پہ جس بار نے گرانی کی
اس کو یہ ناتواں اٹھا لایا

لغتِ جدید:
دیوانہ = ہمارے نبیل بھائی :)

نبیل بھائی آپ ذکی الحس تو نہیں ہیں ناں ! :)
--------------------------------------------
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شگفتہ بہن۔ ارے میں اور ذکی الحس؟ میرے بارے میں تو شاعر کہہ گئے ہیں کہ:

مرد دانا پر کلام گرم و گنجلک بے اثر
:p :roll: :)

ماشاءاللہ، آپ کے مطالعہ اور ادبی ذوق پر تو رشک آتا ہے۔ میں آپ سے یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ میں نے اپنی ٹیسٹ فورم پر جدول بنانے کی سہولت کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔۔ اور اشاءاللہ آج ہی اس فورم پر بھی یہ فیچر شامل ہو جائے گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی ،

لیجئیے کام شروع ، میں نے ابتدائی طور پر چند موضوع لے کر آغاز کر دیا ہے محب علوی نے تو فرد جرم بھی عائد کردی کہ مناسب جگہ پر جایا جائے :) للہ کوئی پلاٹ یا قطعہ اراضی عنایت کریں یہاں پر :) میں نے فہرست میں جو موضوعات اور نام دئیے ہیں آپ سب فورم سیٹ کر دیں تو میں تھوڑا تھوڑا وقت نکال کر کچھ نہ کچھ لکھتی رہوں گی اگر فہرست واضح نہیں تو بتائیں ۔ کسی خاص نظر سے یہ فہرست نہیں بنائی صرف اردو کو مدنظر رکھا ہے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ، میں نے آپ ذیلی فورم سیٹ اپ کرنے کے بارے میں تجویز مانگی تھی۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ صرف دو ذیلی فورمز اردو نثر اور اردو شاعری ہی سیٹ اپ کرکے کام شروع کر دیا جائے جبکہ اقبالیات اور اس جیسے دوسرے جامع موضوعات کے لیے علیحدہ سب فورم کی ضرورت ہوگی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی ،
اردو نثر اور شاعری کے لحاظ سے بھی ٹھیک ہے ، اس طرح نظم اور نثر کا ہر موضوع اس ذیل میں خود بخود آ جاتا ہے ، دوسری طرف

اقبالیات (خطبات، خطوط ، کلام ، حیات ، ۔۔۔ )
سرسیدیات (حیات،خطبات،تصانیف،تراجم،تحریک علیگڑھ، ۔۔۔)
غالبیات (حیات ، خطوط ، شاعری ، ۔۔۔)
عناصر خمسہ (سر سید ،حالی، نذیراحمد،شبلی،مولانامحمدحسین)
مرثیہ
اردو میں مزاح نگاری
اردو ادب کی تحریکیں
اصناف ادب (نثر ، نظم)
مقالات
مکتوبات
خطبات
سوانح عمری
آپ بیتی
اور دوسرے کئی موضوعات اپنا اپنا جداگانہ حجم رکھتے ہیں ۔
ابھی تو ابتدا ہے کام کہیں سے بھی اور کسی طرح بھی شروع کیا جا سکتا ہے ، بعض دفعہ پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی میں اتنی تبدیلیاں لانی پڑ جاتی ہیں کہ ابتدائی شکل نظر ہی نہیں آتی لہٰذا آپ اپنی صوابدید پر جس طرح بھی مناسب سمجھیں سیٹ اپ کر دیں مجھے تو بس پلاٹ چاہئیے وہ بھی ذرا جلدی :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اعجاز اختر صاحب۔ یہ بات رضوان بھی کہہ چکے ہیں لیکن میرے خیال میں اس کام میں ترتیب کا خیال رکھنا غیر ضروری ہے۔ رضوان نے آب گم کا تصویری عکس تیار کرنے کی بات کی ہے۔ میں نے بھی یہی کرنے کا سوچا تھا۔ میں اس کام کی تقسیم کے سلسلے میں جلد اپنی گزارشات پیش کروں گا۔ میرے خیال میں اگر ایک کتاب پر بھی ہمارا مشترکہ کام کا تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ انشاءاللہ آئندہ کامیابیوں کا دروازہ کھول دے گا۔

نبیل بھائی ،
یہ آبِ گم کہاں گم ہو گئی اور میرے شیئرز بھی تھے کہ نہیں اس تقسیم میں 8)
 
Top