ونڈوز 8.1 میں اپ گریڈ ہونے پر ہونے والے مسائل

الف عین

لائبریرین
کچھ دن سے میری ٹیبلیٹ ونڈوز 8۔1 پر اپ گریڈ ہو گئی ہے۔ اس میں سب سے بڑی تبدیلی جو دیکھنے کو ملی، وہ یہ کہ اب زبانوں میں Urdu (India) ۔ بھی دستیاب ہے۔ (جسے انسٹال کرنے پر ’اردو (بھارت) زبان انسٹال ہو جاتی ہے ،( جس کا ’بھارت پن‘ پاکستانی ماخذ کی نشان دہی کرتا ہے) اس کو انسٹال کیا تو میرے ورڈ ڈاکیومینٹ میں جو ڈکشنری ہے، سب سے پہلے اس نے کام کرنا بند کر دیا کہ وہ اردو (پاکستان) کے لئے تھی، اردو (بھارت) کے لئے نہیں۔ اس کو دونوں زبانوں کے لئے استوار کیا لیکن پھر بھی اب سارے ’ہ‘، ’ی‘ اور ’ئ‘ والے الفاظ میں غلطی دکھا رہا ہے۔ اور درست میں بھی اسی لفظ کی نشان دہی کر رہا ہے۔ مثلاً پہلے سے موجود لفظ ’ہوئے‘ غلط، لیکن درستی کا مشورہ وہی ’ہوئے‘ ہے!!!
اب اردو (بھارت) اَن انسٹال کرنے پر بھی صورتِ حال میں فرق نہیں آیا ہے۔
 
Top