ونڈوز 7 میں تاہوما فونٹ ا مسئلہ

امیدوار

محفلین
میجھے اکثر سائیٹس پر اردو پڑھنے میں پرابلم ہے۔ تاہوما فونٹ الفاظ کو جدا جدا کر دیتا ہے۔ جیسا کہ ابھی میں ٹائپنگ کر رہا ہوں تو اس میں الفاظ اکثر جدا جدا ہیں۔ لیکن اُمید ہے کہ جن کے سسٹم میں اردو صحیح انسٹال ہے۔ وہ پڑھ سکیں گے۔

میں نے curlp کی بورڈ بھی انسٹال کیا ہے ونڈوز سیون پر اور پی سی میں ابھی اردو صحیح کام بھی کرتی ہے مگر دوسرے فونٹس سے۔ مثلا نفیس نستعلیق ویرہ۔ براہ کرم اسکرین شاٹس چیک کریں اور اس کا کوئی حل تجویز فرما دیں۔

اگر ممکن ہو تو انگلش میں یا رومن اردو میں ریپلائی کریں کہ اردو پڑھنے میں بہت دشواری ہے ۔ فی الحال ہر بار میں متبادل طریقہ یہ استعمال کر رہا ہوں کہ یونی کوڈ کو ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کر کے اُس کا فانٹ تبدیل کرتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
سکرین شاٹ سے تو یہی لگ رہا ہے کہ خالص اردو (یعنی جو عربی نہیں ہیں، یا حروف کے عربی کیریکٹر نہیں ہیں، وہی ظاہر نہیں ہو رہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ کونسا ویب براؤزر ہے جناب؟ فائر فاکس یا انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کریں۔ نیز یہ مسئلہ پیج انکوڈنگ کا ہے۔
 
امیدوار

محفلین
میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں۔ اور اردو محفل کا اسکرین شاٹ فائر فاکس سے ہے۔ ابھی میں نے اوپیرا میں سائیٹ چیک کی ہے تو اُس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔ اور انٹرنیٹ ایکسپلورر سے میں نا اُمید ہوں۔ اگر اُس میں صحیح بھی ہو تو وہ براؤزر استعمال نہیں کر سکتا۔

کیا آپ میں سے کوئی ونڈوز سیون استعمال کر رہا ہے؟ اگر اُس میں اردو صحیح ہے تاہوما فانٹ سے۔ تو کیا کوئی بھائی تاہوما فونٹ کو میڈیافائر یا کسی فائل ہوسٹنگ پر اًپ لوڈ کر سکتا ہے۔ شاید فونٹ ریپلیس کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے۔ ونڈوز ایکس پی کے ساتھ ایسا کچھ تجربہ رہا ہے۔ اُس میں فانٹ کو اَپ گریڈ کرنے سے مسئلہ حل ہو جاتا تھا۔
 
arifkarim

معطل
مجھے آپکی ونڈوز کی انسٹالیشن میں کوئی مسئلہ نظر آرہا ہے۔ عام طور پر ایسا ہوا نہیں کرتا۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں۔ اور اردو محفل کا اسکرین شاٹ فائر فاکس سے ہے۔ ابھی میں نے اوپیرا میں سائیٹ چیک کی ہے تو اُس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔ اور انٹرنیٹ ایکسپلورر سے میں نا اُمید ہوں۔ اگر اُس میں صحیح بھی ہو تو وہ براؤزر استعمال نہیں کر سکتا۔

کیا آپ میں سے کوئی ونڈوز سیون استعمال کر رہا ہے؟ اگر اُس میں اردو صحیح ہے تاہوما فانٹ سے۔ تو کیا کوئی بھائی تاہوما فونٹ کو میڈیافائر یا کسی فائل ہوسٹنگ پر اًپ لوڈ کر سکتا ہے۔ شاید فونٹ ریپلیس کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے۔ ونڈوز ایکس پی کے ساتھ ایسا کچھ تجربہ رہا ہے۔ اُس میں فانٹ کو اَپ گریڈ کرنے سے مسئلہ حل ہو جاتا تھا۔
میرے پاس ونڈوز 7 نصب ہے۔ہوسکتا ہے کہ فونٹ دوبارہ نصب کرنے سے مسئلہ حل ہوجائے، تاہوما اور تاہوما بولڈ آپ ذیل کے ربط سے اتار لیجیے۔
http://dl.dropbox.com/u/1425735/tahoma.ttf
http://dl.dropbox.com/u/1425735/tahomabd.ttf
 
بہت بہت شکریہ جناب۔ فونٹ اپگریڈ کرنے سے مسئلہ حل ہو گیا ہے۔اور تمام بھائیوں کا شکریہ۔ ریپلائی کرنے کا۔

بلال

محفلین
یہی مسئلہ میرے دوست کے کمپیوٹر پر بھی تھا۔ لیکن جب فونٹ دوبارہ انسٹال کیا تو مسئلہ حل ہو گیا۔ میرے خیال میں بھی کوئی ایسا سافٹ ویئر انسٹال کرنے سے مسئلہ آتا ہے جس میں تاہوما کا پرانا ورژن ہوتا ہے۔ اور وہ اصل ورژن کو ختم کر کے پرانا ورژن انسٹال کر دیتا ہے۔ ویسے میں اسی تلاش میں ہوں کہ یہ کونسا سافٹ ویئر مسئلہ کر رہا ہے۔ جیسے ہی کچھ معلومات ہوتی ہے تو یہاں بتا دوں گا۔
 
Top