ونڈوز 10 کی انسٹالیشن اور کنفیگوریشن۔۔۔

قیصرانی

لائبریرین
اسی غرض سے ایک ٹیوٹوریل لکھنا چاہ رہا تھا۔ ایکٹیویشن کریک نہیں ہے۔ اصلی مستقل ایکٹیویشن ہوتی ہے مائکروسافٹ کے سرورز سے۔ چابیاں مائکروسافٹ کی اپنی جینیریک سیریل کیز ہی ہیں:
Capture_2.png~original

مانیٹر کی واقعی سمجھ نہیں آئی۔ جیسے ایپل آئی فون کیلئے پروسیسر سیمسنگ سے بنواتا ہے تو یہ بھی اسی قسم کا کوئی چکر لگ رہا ہے۔
میں سمجھا کہ ایکسٹرنل مانیٹر کنکٹ ہوگا۔ فن لینڈ میں عموماً میرا لیپ ٹاپ ٹی وی سے کنکٹ ہوتا تھا اور ڈیسک ٹاپ مانیٹر سے
 
arifkarim

معطل
میں سمجھا کہ ایکسٹرنل مانیٹر کنکٹ ہوگا۔ فن لینڈ میں عموماً میرا لیپ ٹاپ ٹی وی سے کنکٹ ہوتا تھا اور ڈیسک ٹاپ مانیٹر سے
کیا آپ ایچ ڈی ایم آئی کنکشن کی بات کر رہے ہیں؟ وہ تو موجود ہے اس میں۔
بلٹ ان مانیٹر البتہ فلپ اپس کا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک بات یہ ہے کہ اب لیپ ٹاپس میں وی جی اے (پندرہ 15پن کی) وڈیو آؤٹ نہیں آتا ۔ محض ایچ ڈی ایم آئی ہی آتا ہے ۔
اور ایچ ڈی ایم آئی سے ٹی وی کنکٹ کر نے پر ریزولوشن تو فل ایچ ڈی آجاتی ہے مگر وی جی آے والی صاف آؤٹ پٹ نہیں آتی۔ نہ جانے کیوں ۔
کیا کسی کو ایسا تجربہ ہوا ؟ میں نےاپنے ڈیل اور ایچ پی دونوں لیپ ٹاپس کے ساتھ سامسنگ فل ایچ ڈی ٹی وی پر یہی مسئلہ پایا ۔
 
کیا کسی کو ایسا تجربہ ہوا ؟ میں نےاپنے ڈیل اور ایچ پی دونوں لیپ ٹاپس کے ساتھ سامسنگ فل ایچ ڈی ٹی وی پر یہی مسئلے پایا ۔
وی جی اے انالوگ پورٹ ہے۔ یوں ہائی ریزولوشن سکرین پر اسکی کوالٹی کا خراب ہونا فطری بات ہے۔ جدید لیپ ٹاپس میں تو یہ سرے سے موجود ہی نہیں ہوتا۔ البتہ پانچ سال پرانے ایچ پی ایلیٹ بک میں ڈسپلے پورٹ اور وی جی اے دونوں موجود تھے۔
 
میرا مطلب تھا کہ اینا لوگ پورٹ پر تصویر انتہائی صاف اور واضح ہوتی ہے ( میرے تجربے کے مطابق) اور ہائی ڈیفینیشن پر بہت پھٹی ہوئی سی۔اگر چہ ریزولوشن 1980 ہی ہوتی ہے۔
یہ کیا سبب ہو سکتا ہے ؟یہ تو الٹا حساب ہوا۔
 
ایچ ڈی ایم آئی کا ریزولیشن چیک کریں۔ ہو سکتا ہے آپکا کمپیوٹر 720 پی کا آؤٹ پٹ دے رہا ہو بجائے 1080 پی کے۔ نیز ایچ ڈی ایم آئی کے پورٹ میں اگر بجلی کا کوئی مسئلہ ہو تو تصویر صاف نہیں آتی۔ ہمارے گھر میں ایپل کے میک بک پرو میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بغیر چارجنگ کی تار لگانے سے آؤٹ پٹ اسکرین ڈم سی ہو جاتی ہے۔ البتہ تار لگاتے ہی اصل کوالٹی میں نظر آتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بات یہ ہے کہ اب لیپ ٹاپس میں وی جی اے (پندرہ 15پن کی) وڈیو آؤٹ نہیں آتا ۔ محض ایچ ڈی ایم آئی ہی آتا ہے ۔
اور ایچ ڈی ایم آئی سے ٹی وی کنکٹ کر نے پر ریزولوشن تو فل ایچ ڈی آجاتی ہے مگر وی جی آے والی صاف آؤٹ پٹ نہیں آتی۔ نہ جانے کیوں ۔
کیا کسی کو ایسا تجربہ ہوا ؟ میں نےاپنے ڈیل اور ایچ پی دونوں لیپ ٹاپس کے ساتھ سامسنگ فل ایچ ڈی ٹی وی پر یہی مسئلہ پایا ۔
میرا لیپ ٹاپ چند ماہ پرانا ہے اور اس میں وی جی اے بھی موجود ہے۔ لیپ ٹاپ سے ٹی وی پر میرے پاس وی جی اے ہمیشہ درست کام کرتی رہی ہے اور ایچ ڈی ایم آئی پر سکرین کے دائیں یا بائیں یا اوپر یا نیچے سے چند سینٹی میٹر جتنی تصویر کٹ جاتی تھی۔ ایل جی کے تھری ڈی ٹی وی اور سام سنگ کے نارمل ایچ ڈی ٹی وی پر درست کام کرتا رہا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا آپ ایچ ڈی ایم آئی کنکشن کی بات کر رہے ہیں؟ وہ تو موجود ہے اس میں۔
بلٹ ان مانیٹر البتہ فلپ اپس کا ہے۔
میرا مطلب تھا کہ اگر آپ نے ایچ ڈی ایم آئی سے ٹی وی پر یا بڑے مانیٹر پر کنکٹ کیا ہو تو شاید اس کی تفصیل آئی ہو
 
arifkarim

معطل
جی نہیں تقریباً ۱ گیگابائٹ فی سیکنڈ
pcie-versus-sata-100613245-orig.jpg

سیٹا ڈرائو ۶۰۰ میگابائٹ فی سیکنڈ پر رک جاتا ہے
 
arifkarim

معطل
ساٹا ڈرائیو؟
میری عام سی سستی ترین ہارڈ ڈسک ہے ایس ایس ڈی، 120 گیگا بائٹس والی، 600 میگابائٹس ریڈ اور 600 ہی رائٹ ہے
آپکے پاس سیٹا ایس ایس ڈی ہے۔ اسکی زیادہ سے زیادہ سپیڈ وہی ہے جو آپنے اوپر لکھی ہے۔ میرے پاس سیٹا نہیں بلکہ ایم ٹو ایس ایس ڈی ہے۔ یہ سیٹا کی بجائے پی سی آئی انٹرفیس سے کنیکٹ ہوتی ہے اور سیٹا سے دوگنی رفتار مہیا کرتی ہے
 
Top