ونڈوز 10 ٹیکنکل پری ویو کے بارے میں مشورہ

ابو مصعب

محفلین
السلام علیکم
میں نے مائیکروسوفٹ کی ویب سائٹ سے ونڈوز 10 کے ٹیکنکل پری ویوکی آئی ایس او فائل ڈاؤن لوڈ کی ہے۔ اب اسے انسٹال کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ لیکن سوچا پہلےچند باتوں کے بارے میں مشورہ کر لوں۔
1۔کیا یہ ٹیکنکل پری ویو انسٹال کرتے وقت موجودہ ونڈوز سیون صاف کرنی ہو گی ؟
2۔ کیا یہ ٹیکنکل پری ویو کچھ دنوں میں ایکسپائر ہو جائے گا یا چلتا رہے گا ؟
3۔ اس پری ویو پر ڈرائیورز کا مسئلہ تو نہیں ہوگا ؟

اور اگر کسی نے پہلے سے انسٹال کر کے تجربہ کیا ہو تو شئر کریں۔
 
arifkarim

معطل
1۔کیا یہ ٹیکنکل پری ویو انسٹال کرتے وقت موجودہ ونڈوز سیون صاف کرنی ہو گی ؟
نہیں صاف کرنا ضروری نہیں، ہاں البتہ بیک اپ بنا لیں کہ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو ری اسٹور تو ہو سکے۔

2۔ کیا یہ ٹیکنکل پری ویو کچھ دنوں میں ایکسپائر ہو جائے گا یا چلتا رہے گا ؟
ونڈوز 10 تو ویسے بھی مفت ہی ریلیز ہوگی اسلئے میرا نہیں خیال یہ والی ایکسپائر ہوگی۔

3۔ اس پری ویو پر ڈرائیورز کا مسئلہ تو نہیں ہوگا ؟
بالکل ہوگا۔ کیونکہ ابھی یہ نسخہ غیر مکمل ہے۔

اور اگر کسی نے پہلے سے انسٹال کر کے تجربہ کیا ہو تو شئر کریں۔
میں نے انسٹال کیا ہے اور اسمیں ڈرائیورز کے مسائل بہت ہیں۔
 
ابو مصعب

محفلین
راہنمائی کا بہت بہت شکریہ
کیا آپ کے پاس ابھی تک ونڈوز 10 چل رہی ہے یا آپ نے اڑا دی ؟
میرے پاس اپنے لیپ ٹاپ کے ڈرائیورز موجود ہیں۔ جو ونڈوز 7 پر بالکل صحیح انسٹال ہوتے ہیں۔ کیا وہ ونڈوز 10 میں کام نہیں کرینگے ؟
 
نہیں اسوقت تو نہیں ہے۔ مجھے کچھ ڈراؤئیرز میں مسئلہ آیا تھا۔ سب میں نہیں۔
 
میں تو 10 کے حتمی تیار نسخے کا انتظار کر رہا ہوں۔ :)
ویسے اب تک موجود ونڈوز کے ورژنز میں سے 7 ہی سب سے مقبول اور کار آمد ہے عام صارف کے لئے۔
 
ابو مصعب

محفلین
میں نے ونڈوز 7 اڑا کر 10 انسٹال کر لی

11102685_1417502195222052_6376832515548638614_n.jpg

WbyVZmT.jpg

0fnoZPk.jpg

ڈرائیورز تو آسانی سے ہو گئے۔ لیکن شروع میں ریزولیشن سیٹنگ اور ماؤس پیڈ پر ٹیپ کلک مسئلہ کر رہے تھے۔ پھر دونوں خود بخود درست ہو گئے۔
اب مائیکروسوفٹ سیکیورٹی اسنشل انسٹال نہیں ہو رہا۔ سوچ رہا ہوں کچھ دن چیک کرتا ہوں۔ اگر مسئلہ ہوا تو اڑا دونگا۔
 
Top