ونڈوز لائیو مسینجر کی خطرناک شرارتیں

خورشیدآزاد

محفلین
ایسا میرے ساتھ دو بار ہوا ہے۔۔۔۔ میرا ایک دوست جو عام حالات میں اس وقت آن لائن نہیں ہوتااچانک مجھے انسٹنٹ میسج کرتا جس میں ایک لنک ہے اس لنک کی لمبائی سے ہی مجھے معلوم ہوگیا کہ یہ خطرناک لنک ہے اوریہ میرے دوست کا میسج نہیں ہے۔

ابھی دس منٹ پہلے میرے ایک اور دوست وہ بھی اس وقت آف لائن ہوتے ہیں نے بالکل ایسا ہی ایک اور خطرناک لنک انسٹنٹ میسج کے ذریعے دیا اور پھر آف لائن ہوگیا۔

میں نے دونوں لنکس پر کلک نہیں کیا لیکن مجھے سو فیصد یقین ہے یہ بےہودہ اور خطرناک لنکس تھیں۔۔۔۔کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔
 
جی ایسا کئی بار ہوتا ہے۔ خاص کر جو لوگ خود یا جن کے دوست اپنی پرئیویسی کا زیادہ خیال نہیں رکھتے۔

بہر کیف جن سے جیسے پیغام کی امید نہ ہو ویسے پیغام آئیں تو ایسے بن جانا بہتر ہوتا ہے جیسے آپ کی زیندگی میں کبھی وہ پیغام آیا ہی نہیں۔ میں چونکہ لینکس صارف ہوں اس لئے ایسے اسپوفنگ والے پیغامات اپنی اصلیت نہیں چھپا پاتے۔ کیونکہ میں وہ میسنجر کلائنٹ استعمال نہیں کرتا جن کے لئے وہ آپٹیمائزڈ اور کسٹمائزڈ ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی ایسے پیغام آتے ہیں لیکن میں نے کبھی ان پر کلک نہیں کیا۔ ممکن ہے یہ وائرس بھی ہو سکتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
اور میرے ساتھ تو یہ مسئلہ ہوا ہے کچھ دنوں سے کہ۔
ہاٹ میل اکاؤنٹ‌ سے میسنجر پر لاگ ان ہوں تو۔
پتہ نہیں کتنے لوگوں کی ریکویسٹ آئی ہوتی ہے۔ ایڈ کرنے کی۔

اور میں یہ سوچ کر پریشان ہوں‌کہ میں اتنا فیمس کیسے ہوگیا کہ
روزانہ اتنے لوگ مجھے اپنے پاس ایڈ کرنے کے خواہش مند ہوگئے:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم میرے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے۔ لیکن میں ان کو منظور نہیں کرتا اور ساتھ ہی بلاک کر دینے کی درخواست بھی کر دیتا ہوں۔
 
Top