الف عین

لائبریرین
کل مجھے ایک بے حد خوش گوار حیرت ہوئی۔ کچھ دن پہلے میں نے ہمارے دوست مصحف اقبال توصیفی کی نئی کتاب ’کچھ نثر میں بھی‘ بطور بلاگ پوسٹ کی تھی۔اور اس میں بطور تجربہ ٹمپلیٹ میں ’اردو ٹائپ سیٹنگ‘ فانٹ بھی دے دیا تھا۔ اور اس کے لنک کا اضافہ کرتے ہوئے ان کے ہوم بلاگ میں بھی اس فانٹ کا شمول کیا تھا۔ کل ایسے ہی اپنے ونڈوز فون پر (مائرو سافٹ لومیا 640 XL ) پر یہ بلاگ دیکھ رہا تھا تو یہ خوشگوار حیرت ہوئی کہ فون پر بھی ڈیسک ٹاپ ویب ورژن دیکھنے پر اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ نستعلیقی جلوے دکھا رہا ہے۔ حالانکہ یہ ابھی تک ونڈوز 10 میں اپ گریڈ نہیں ہوا ہے۔ احباب بھی اپنے بلاگس یا ویب سائٹس میں اس فانٹ کو شمول کریں تو کم ازکم ونڈوز میں فون پر بھی نستعلیق دیکھا جا سکتا ہے۔
 
Top