ونڈوز ایکس‌پی میں محدود اکاؤنٹ

زیک

مسافر
میں اپنے کمپیوٹر پر ایک یوزر اکاؤنٹ بنانا چاہتا ہوں جسے سوائے چند فولڈرز کے کچھ پڑھنے، لکھنے، چلانے یا ختم کرنے کی اجازت نہ ہو۔ صرف چند محدود پروگرام چلا سکے اور کچھ بھی نصب نہ کر سکے۔ مگر ایکس‌پی میں نیا اکاؤنٹ بناتے وقت دو آپشن ہیں: ایڈمن یا limited۔ لمیٹڈ کو بھی بہت سہولیات حاصل ہیں اور وہ کافی کچھ کر سکتا ہے۔ مجھے کوئی ایسی settings نہیں مل رہیں جہاں سے میں اس اکاؤنٹ کو تقریباً cripple کر سکوں۔ کسی فولڈر کی access properties بھی سیٹ کرنے کی کوئی جگہ واضح نہیں ہے۔

کیا آپ اس بارے میں بجھے گائیڈ کر سکتے ہیں؟
 

دوست

محفلین
فولڈر پر پاس ورڈ لگانے بارے سنا تھا گلوبل سائنس سے انھی مہینوں کے کسی شمارے میں۔اس طرح آپ اپنی مرضی کے فولڈر لاک کرسکتے ہیں۔
محدود سیٹنگ والا کھاتہ کبھی نظر سے نہیں گزرا۔
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔

زکریا برادر۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ کی پارٹیشن۔۔۔۔۔۔(جس میں موجود فولڈرز کو آپ لمیٹڈ رکھنا چاہتے ہو) ن ٹ ف س (NTFS) ہے تو آپ فولڈر کےسیکیورٹی ٹیب سے مختلف یوزرز کے لئے رائٹس لگا سکتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



اسیطرح آپ پروگرام کی exe فائل کے اوپر بھی رائٹس لگا سکتے ہو۔۔۔۔

یہ دیسی طریقہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔رائٹس مینیجمنٹ کا اپنا طریقہ بھی ہے مگر مجھے صحیح معلوم نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: شکریہ۔ مجھے اس ٹول‌کٹ کا علم تھا مگر سرسری تلاش میں ملی نہیں تھی۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر صرف ایک اکاؤنٹ کو محدود کرنا ہو اور باقی نارمل رہنے دینے ہوں تو کیا اس ٹول‌کٹ سے کام چل جائے گا؟

سیفی: میری ایکس‌پی میں یہ آپشن صرف اس صورت میں آتا ہے اگر میں کسی ڈومین کا حصہ وہں ورنہ ورک‌گروپ کی صورت میں مجھے پرمشنز سیٹ نہیں کرنے دیتا۔ دوسرے اس طرح ہر فولڈر سیٹ کرنا پڑتا ہے۔

اصل میں میں چاہ رہا ہوں کہ ایک اکاؤنٹ اپنی بیٹی کے لئے بناؤں مگر وہ ابھی بہت چھوٹی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ ہر پروگرام چلا سکے یا فائلیں ڈیلیٹ یا منتقل کر سکے۔
 

جیسبادی

محفلین
استعمال کو تو تجربہ نہیں۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہ ونڈوز سے کنی کتراتا ہوں۔ ویسے لینکس پر بھی ابھی تک ایسا اکاؤنٹ بنانے کا تجربہ نہیں کیا۔
 
Top