ونڈوز اور لینکس

گلاب

محفلین
اصل میں میری ہارڈ ڈرائیو مٰیں‌ سی ، ڈی ، ای نام کی تین سب ڈرایئو ہیں۔ میں چاہتا ہوں‌کہ سی پر ونڈوز ہو اور ڈی پر لینکس۔
مجھے کیا کرنا ہو گا۔ مطلب یہ کہ لینکس انسٹال کرتے وقت کہاں تبدیلی کرنی ہو گی۔ ویسے میں اس سے پہلے لینکس انسٹال کر چکا ہوں لیکن اکیلی۔ مجہے چلانی نہیں آئی اس لیے اڑا دی۔
 

دوست

محفلین
خوش آمدید گلاب۔
لینکس کو ڈی پر نصب کرنا بہت آسان ہوگا۔ پہلے ایسا کریں کہ ڈی کو خالی کرلیں۔ کم از کم ڈی کا 70 فیصد خالی ہو۔ اس کے بعد آپ نے اگلا کام تنصیب کا کرنا ہے۔
یہاں یہ تصور کیا جارہا ہے کہ آپ کے پاس اوبنٹو لینکس ہے۔ کسی دوسری قسم کے بارے میں میری معلومات محدود ہیں۔ (بصورت دیگر آپ کے پاس اوبنٹو کی سی ڈی نہیں تو آپ اسے یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ مفت آپ کے گھر پہنچ جائیں گی لیکن اس کے لیے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں)۔ کراچی میں ہونے کی صورت میں آپ لینکس پاکستان کے دفتر سے سی ڈیز حاصل کرسکتے ہیں۔
تو بات تنصیب کی ہورہی تھی۔ اوبنٹو میں تنصیب بہت آسان ہے۔ بس سی ڈی ڈالیں اور بوٹ کروائیں۔ چھ مراحل میں سارا کام ہوجاتا ہے۔ اس میں پانچواں مرحلہ وہ ہے جب آپ کو بتانا ہے کہ لینکس کہاں نصب کیا جائے۔ اگر آپ نے اوپر کی ہدایت کے مطابق اپنی ڈی کا بیشتر یا سارا حصہ خالی کرلیا ہے تو تنصیب کار( انسٹالر) خود ہی اس کو چن لے گا۔ پھر آپ کو ایک آپشن دے گا کہ ڈی کو اتنا کم کردیں باقی جگہ لینکس کی ڈرائیو استعمال کرلے گی۔ عمومًا لینکس کے لیے 5 جی بی جگہ کافی ہوتی ہے۔ آپ اندازًا اتنی جگہ اسے الاٹ کرکے باقی کو ڈی میں رہنے دیں۔
میری ڈی 10 جی بی کی ہے جس میں سے قریبًا 60 فیصد لینکس کو دے کر میرے پاس چار جی بی بچ جاتی ہے ہر بار میں یہیں لینکس نصب کرتا ہوں جب بھی کرنا ہو۔ باقی کوئی مشکل نہیں سب کچھ خود کار ہوگا۔
آخر میں لینکس آپ کے ونڈوز نظام کا بھی سراغ لگا لے گا اور بوڈ لوڈر جو کہ گرب کہلاتا ہے ایک آپشن ونڈوز (جیسے ایکس پی) کو بوٹ کرنے کا بھی آپشن دے گا ہر ری سٹارٹ یا بوٹ ہونے پر۔یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ 98 اور ایکس پی اکٹھی نصب کرو تو شروع میں دو ونڈوز آپشن آتے ہیں بوٹ ہونے کے لیے آپ اپنی مرضی کا نظام چن لیتے ہو کچھ یہی معاملہ لینکس کے ساتھ ہوگا۔
امید ہے اپ اب تنصیب کرلیں گے کوئی مسئلہ ہو ہم ہر ممکن حد تک حاضر ہیں۔
امید ہے آپ آتے جاتے رہیں گے اور اگر لینکس کا شوق رکھتے ہیں تو لینکس مقامیانے یعنی اس کے اردو ترجمے میں ہماری مدد کریں گے۔
ترجمے میں مدد کرنے کی خواہش ہوتو یہ گائیڈ واضح کردے گی کہ ترجمے سے کیا مراد ہے اور کس طرح ہوسکتا ہے۔
وسلام
 

گلاب

محفلین
آپ کا بہت بہت‌ شکریہ جو اتنے اچھے انداز میں‌ سمجھایا۔ میرے پاس بھی اوبنٹو ہی ہے۔ اس کے بعد اسے استعمال کرتے ہوئے اگر کوئی مسئلہ ہوا تو ضرور پوچھوں گا۔
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
ویسے میں یہ بتانا بھول گیا یہ اوبنٹو کے تازہ ترین ورژن ڈیپر ڈریک یعنی اوبنٹو 6.06 ایل ٹی ایس کے لیے ہے۔ اس میں انھوں نے سب کچھ بہت ہی آسان کردیا ہے۔ ہوم ڈرائیو اور سویپ ڈرائیو پتا نہیں‌کیا کیا اب بھی ہاتھ سے کرنا پڑتا ہے بعض قسموں میں لیکن میں نے آج تک اس طرح تنصیب نہیں کی صرف سنا ہے۔ بہت آسانی سے کرلیا کرتا ہوں تنصیب۔
اور کبھی لینکس اڑانا ہو تو آسان سا طریقہ ہے میجک پارٹیشن استعمال کرلیجیے۔ انٹرنیٹ سے باآسانی مل جائے گا ورنہ سی ڈی پر تو مل ہی جائے گا۔ اس سے لینکس ڈرائیو ڈیلیٹ کردیجیے اور پھر اس جگہ کو دوبارہ ڈی میں مرج کردیجیے کام ختم ڈی ویسی کی ویسی۔
 

گلاب

محفلین
میرے پاس اس کا تھوڑا پرانا ورژن ہے۔ لیکن ریڈ ہیٹ‌ لینکس اور اوبنٹو کی تنصیب میں‌بہت فرق ہے۔ ریڈ ہیٹ‌میں‌آپ کو ساتھ ساتھ معلومات ملتی رہتی ہے جبکہ اوبنٹو میں ایسا نہیں ہے۔

ویسے اوبنٹو کی تنصیب کے دوران مسئلہ مجھے پارٹیشن کے میں ہوا تھا۔دوبارہ ٹرائی کرتا ہوں۔

وییسے لینکس پہ کبہی نیٹ‌استعمال کیا ہےآپ نے؟
 

دوست

محفلین
لینکس پر انٹرنیٹ استعمال کرنا چنداں مشکل نہیں۔ کیبل نیٹ ہوا تو کچھ مسئلہ ہوسکتا ہے ایسے کہ کیبل فراہم کرنے والے اپنے سرور پر آئزا سرور نامی ایک سافٹ ویر نصب کرتے ہیں جو تمام نیٹ ورک کو انٹرنیٹ سے منسلک کرتا ہے لیکن یہ سافٹویر لینکس کے لیے نہیں صرف ونڈوز کو سپورٹ کرتا ہے۔ لینکس کے لیے کیبل والے سے کہہ کر اپنے کھاتے میں کچھ خصوصی تبدیلیاں کرانی پڑتی ہیں جو اگر وہ نا مانے تو نہ مانے۔ پھر نیٹ بند لینکس پر۔
ہاں ڈائل اپ کے لیے صرف اور صرف مسئلہ موڈم نصب کرنے کا ہے اس کے بعد کوئی مشکل کام نہیں۔
 

گلاب

محفلین
لگتاہے دوست اس دہاگےہیں ہم دونوں ہی ہوں گے۔میںسیکھنےوالا اور آپ سکھانے والے۔

اصل میں‌ بات یہ ہےکہ میں نے اوبنٹو انسٹال کر لی پے۔ لیکن اس میں کرنا کچھ بھی نہیں آتا۔ آپ سب سے پہلے یہ بتائیں کہ اس کی ریزولوشن کہاں سے کم زیادہ کرتے ہیں۔اتنے چھوتے چھوتے آئکن ہیں کہ نظر ہی نہیں آتا کیا لکھا ہے۔
 

دوست

محفلین
سر جی ٹینشن کاہے کو لیتے ہیں۔
اصل میں جواب میں نے دے دیا تھا اس لیے کوئی اور دوست آگے نہیں آیا۔
اب میں ہاتھ کھڑے کررہا ہوں تو نعمان بتائیں گے کہ ریزولوشن کیسے کم کرتے ہیں۔ اصل میں میرے پاس اس وقت کےاوبنٹو نصب شدہ ہے۔
اس میں ریزولوشن کا طریقہ کار ہے کہ کے مینیو میں جاکر سسٹم سیٹنگ وہاں سے مانیٹر وغیرہ میں کہیں۔
اوبنٹو استعمال کیے کافی عرصہ ہوگیا ہے۔ خیر کوشش کرتا ہوں۔ آپ ایسا کریں بائیں سے تیسرے مینیو میں چلے جائیں۔ مجھے نام بھی بھول رہا ہے اب۔
بہرحال اس میں prefrences میں کچھ نہ کچھ اس طرح کا ضرور ہونا چاہیے۔ یہ تین مینیو ہیں گنوم یعنی اوبنٹو میں جو اوپر الٹے ہاتھ پر موجود ہیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔اگر کوئی گھمبیر مسئلہ ہوتو ان کے فورم بھی موجود ہیں جہاں سے آپکو بہترین انداز میں مدد مل سکتی ہے
www.ubuntuforums.org
نعمان یار دیکھنا ذرا مجھے کچھ بھول رہا ہے گلاب بھائی کو گائیڈ کرنا تھوڑا سا۔
 
تیز رفتار طریقہ

ریزولوشن تبدیل کرنے کا ایک تیز رفتار طریقہ Ctrl-Alt-+ (یا شاید Ctrl-+) ہے۔ یعنی Ctrl اور Alt کی کنجی کے ساتھ جمع کی کنجی دبائیں۔ اس سے ڈسپلے موڈ toggle ہوں گے۔
 

نعمان

محفلین
گل گلاب بھائی آپ ایسا کریں System کے مینو میں preferences جا کر اسکرین ریزولوشن سیٹ کریں۔ لنکس پر نیٹ چلتا ہے اور ونڈوز کے مقابلے میں زیادہ تیز، زیادہ محفوظ اور زیادہ آسانی سے چلتا ہے۔ انٹرنیٹ اور ویب زیادہ تر لنکس پر ہی چلتا ہے، حتی کہ جب اب گوگل سرچ کرتے ہیں تب بھی آپ لنکس پر مبنی کلسٹروں سے ہی استسفار کررہے ہوتے ہیں۔

پریشانی درج ذیل صورتوں میں ہوگی:

1۔ اگر آپ کا موڈیم ونڈوز کے لئیے بنا ہو۔ یعنی ایسا موڈیم جس کے لئیے علیحدہ سے ڈرائیور درکار ہو۔
2۔ اگر آپ کیبل نیٹ استعمال کررہے ہیں اور آپ کا کیبل نیٹ ورک ونڈوز این ٹی کے سرورز سے منسلک ہو اور اس میں بیوقوفانہ آئی ایس اے سرور فائر وال کے طور پر نصب ہو۔ اس کے لئے آپ میرے بلاگ پر یہ پوسٹ دیکھیں۔
 

شعیب صفدر

محفلین
لنک

نعمان نے کہا:
گل گلاب بھائی آپ ایسا کریں System کے مینو میں preferences جا کر اسکرین ریزولوشن سیٹ کریں۔ لنکس پر نیٹ چلتا ہے اور ونڈوز کے مقابلے میں زیادہ تیز، زیادہ محفوظ اور زیادہ آسانی سے چلتا ہے۔ انٹرنیٹ اور ویب زیادہ تر لنکس پر ہی چلتا ہے، حتی کہ جب اب گوگل سرچ کرتے ہیں تب بھی آپ لنکس پر مبنی کلسٹروں سے ہی استسفار کررہے ہوتے ہیں۔

پریشانی درج ذیل صورتوں میں ہوگی:

1۔ اگر آپ کا موڈیم ونڈوز کے لئیے بنا ہو۔ یعنی ایسا موڈیم جس کے لئیے علیحدہ سے ڈرائیور درکار ہو۔
2۔ اگر آپ کیبل نیٹ استعمال کررہے ہیں اور آپ کا کیبل نیٹ ورک ونڈوز این ٹی کے سرورز سے منسلک ہو اور اس میں بیوقوفانہ آئی ایس اے سرور فائر وال کے طور پر نصب ہو۔ اس کے لئے آپ میرے بلاگ پر یہ پوسٹ دیکھیں۔
نعمان لنک درست کر دو
 
Top