وقت

رباب واسطی

محفلین
وقت کی رفتار ہر انسان کے لیئے ایک ہی وقت میں یکساں نہیں ہوتی
کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ وقت کو پر لگ گئے ہیں۔ وقت کی یہ تیز رفتاری اس وقت تکلیف دہ ہوجاتی ہے جب ہمارے ساتھ چلنے والے وقت سے بھی زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ ہم سے اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ اس فاصلے کو طے کرنا ہمارے لیئے نا ممکن ہو جاتا ہے
اور کبھی کبھی ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت کی رفتار تھم کر رہ گئی ہے
وقت کی تیز رفتاری ہمارے لیئے اتنی تکلیف دہ نہیں ہوتی جتنی کہ وقت کی سست روی ہمارے لیئے صبر آزما بن کر رہ جاتی ہے

رباب واسطی
 
Top