وقت پھر سے مجھے آزمانے لگا

اصلاح

  • ۔

    Votes: 0 0.0%
  • ۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    0

ابن رضا

لائبریرین
برائے اصلاح

پہلے تو دردِ دل، دل جلانے لگا
جوں جوں بڑھتا گیا
لطف آنے لگا

وقت پھر سے مجھے آزمانے لگا
حادثے نت نئے ڈھونڈ لانے لگا

وہ جسے ناز تھا دوستی پر مری
وقت بدلا ذرا ، خار کھانے لگا

وہ فقط راحتوں کا خریدار تھا
بھید تب یہ کھلا جب وہ جانے لگا

غم سے لڑتے ہوئےاس نے پایا مجھے
تو ستم اور شدت سے ڈھانے لگا

دیکھ کر یوں پریشان مجھ کو رضا
ہمنوا ہی مرا مسکرانے لگا




تقطیع یہاں ملاحظہ کریں۔
ابنِ رضا کی تُک بندیاں

ٹیگ: اساتذہ کرام جناب الف عین صاحب و جناب محمد یعقوب آسی صاحب و برادران
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
دلاور جی ۔۔۔کا پے در پے استعمال اچھا نہیں ہوگا۔
خار کھانا معیاری اسلوب نہیں عامی سلینگ لہجہ ہے۔ اسے بدل دیجیے۔ اشعار میں اور شائستہ لہجے کے منافی لگتا ہے۔
وہ فقط راحتوں کا خریدار تھا
بھید تب یہ کھلا جب وہ جانے لگا
اچھا شعر ہے۔۔۔اور اس پر میر کا ایک شعر یاد آگیا۔
وہ یار تو نہ تھا تہہ دل سے کسو کا میر
ناچار اس کے جور و ستم ہم بھی سہہ گئے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
خار کھانا محاورہ ہے، عامیانہ نہیں ہے میرے خیال میں،
دردَ دل اور جی کی بات درست ہے۔ ہاں، کیف کی جگہ لطف کر دیں تو شعر کا کیف اور لطف شاید بڑھ جائے۔باقی درست ہے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
دلاور جی ۔۔۔ کا پے در پے استعمال اچھا نہیں ہوگا۔
خار کھانا معیاری اسلوب نہیں عامی سلینگ لہجہ ہے۔ اسے بدل دیجیے۔ اشعار میں اور شائستہ لہجے کے منافی لگتا ہے۔
وہ فقط راحتوں کا خریدار تھا
بھید تب یہ کھلا جب وہ جانے لگا
اچھا شعر ہے۔۔۔ اور اس پر میر کا ایک شعر یاد آگیا۔
وہ یار تو نہ تھا تہہ دل سے کسو کا میر
ناچار اس کے جور و ستم ہم بھی سہہ گئے
تشکر بسیار عاطف بھائی.جزاک الله
 

ابن رضا

لائبریرین
خار کھانا محاورہ ہے، عامیانہ نہیں ہے میرے خیال میں،
دردَ دل اور جی کی بات درست ہے۔ ہاں، کیف کی جگہ لطف کر دیں تو شعر کا کیف اور لطف شاید بڑھ جائے۔باقی درست ہے۔
استاد محترم فی الوقت تو جی اور دل کی علیحدگی کا متبادل نہیں سوجھ رہا سوائے اس کے کہ
پہلے تو دردِ دل ، دل جلانے لگا
 
Top