وقت، مگر پاکستان کا

فہیم

لائبریرین
یہ مسئلہ میرے ساتھ پرانی محفل سے ہی ہے۔
اپنی پروفائل میں ٹائم زون + 5 سیلیکٹ رکھنے کے باوجود بھی
مجھے ٹائم زون پاکستان والا نہیں ملتا۔
کیوں
آخر کیوں؟َ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

نبیل بھائی
ابن سعید بھائی
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
ابھی تو مجھے علم نہیں کہ کیا پرابلم ہے۔ اس کے بارے میں معلومات ڈھونڈنی پڑیں گی۔
 

فہیم

لائبریرین
یہاں UTC+5 سیٹ کرنے کے بعد مجھے تو پاکستان ہی کا ٹائم نظر آ رہا ہے۔ fahim آپ کو کہاں کا وقت نظر آتا ہے؟

ابھی میں کون ہے محفل والا دھاگہ دیکھ رہا تھا۔
یہ دھاگہ میں نے آج پاکستانی وقت کے مطابق کوئی 6-7 بجے شروع کیا تھا۔
لیکن کچھ دیر قبل وہاں وقت 22 بج کر کچھ منٹ تھا یعنی 10 بجے کا۔
ابھی جاکر دیکھا تو وہاں 20:04 وقت آرہا ہے۔
 

زیک

مسافر
مجھے اس تھریڈ کا شروع ہونے کا وقت 10:04 نظر آ رہا ہے۔ پاکستان کے لئے 10 گھنٹے جمع کریں تو 20:04 ہی بنتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ابھی میں نے ایویں ہی ایک اسٹیٹس اپڈیٹ مارا ہے جو کہ یہاں کے وقت کے مطابق 3:08am پر کیا ہے۔ اب میں صبح دیکھ کر بتاتا ہوں کہ اس میں کیا ٹائم آرہا ہے۔
گڑ بڑ ضرور ہے کچھ یہاں۔
 

فہیم

لائبریرین
ابھی میں نے لاگ ان ہوکر دیکھا۔
تو رات کو 3:07 پر اپڈیٹ کیا گیا اسٹیٹس 22:07 دکھا رہا تھا۔
اب میری معلومات میں تو 22 کا مطلب ہوا 10:07؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

لیکن ایک انوکھی بات یہ کہ ریفریش کرنے پر وہ 3:07 ہوگیا۔
اب یہ کیا چکر ہے:roll:
 

ساجد

محفلین
فہیم ، انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایسا مسئلہ کبھی کبھار آ جاتا ہے۔ دیگر براؤزرز کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اپنے کمپیوٹر کی ونڈوز میں ٹائم سیٹنگ دیکھیں +5 پر ہے یا نہیں۔ بس۔۔۔۔۔!
اس سے آگے ہمارے پر جلنے لگتے ہیں:)
 
ابھی میں نے لاگ ان ہوکر دیکھا۔
تو رات کو 3:07 پر اپڈیٹ کیا گیا اسٹیٹس 22:07 دکھا رہا تھا۔
اب میری معلومات میں تو 22 کا مطلب ہوا 10:07؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

لیکن ایک انوکھی بات یہ کہ ریفریش کرنے پر وہ 3:07 ہوگیا۔
اب یہ کیا چکر ہے:roll:
فہیم ، انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایسا مسئلہ کبھی کبھار آ جاتا ہے۔ دیگر براؤزرز کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اپنے کمپیوٹر کی ونڈوز میں ٹائم سیٹنگ دیکھیں +5 پر ہے یا نہیں۔ بس۔۔۔ ۔۔!
اس سے آگے ہمارے پر جلنے لگتے ہیں:)

در اصل فہیم بھائی کی وضاحت کے بعد ہم جس نتیجے پر پہونچے ہیں وہ حال ہی میں ہمیں درپیش ایک معمولی سے مسئلے سے ملتا جلتا لگ رہا ہے۔ در اصل زین فورو میں کئی سارے انٹریکٹیو اور ایکٹیو کام جاوا اسکرپٹ کی مدد سے لئے جاتے ہیں۔ مثلا ذرا ذرا سی دیر پر کسی بھی پیغام کے ارسال کرنے کا وقت جاوا اسکرپٹ کی مدد سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ تمام چیزیں بغیر سرور سائڈ انٹریکشن کے درست کام کریں اس کے لئے ضروری ہے کہ رکن کی بعض ترتیبات جن میں ٹائم زون بھی شامل ہے، وہ سبھی جاوا اسکرپٹ اسپیس میں دستیاب ہوں۔ بعض دفعہ لوڈن کا مسئلہ ہو تو بعض چیزیں جاوا اسکرپٹ میں لوڈ ہونے سے رہ جاتی ہیں۔ مثلاً حال ہی میں ہمارے ساتھ ایسا ہوا کہ "پسندیدہ" پر کلک کرنے سے "نا پسندیدہ" کے بجائے طے شدہ "Dislike" لکھ کر آ رہا تھا۔ لیکن صفحہ ری لوڈ کرنے کے بعد سب درست ہو گیا تو ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بعض فقرے جو جاوا اسکرپٹ کی کسی ایکشن سے تبدیل ہونے والے ہوتے ہیں، زبان کے مطابق ان کا ترجمہ بھی جاوا اسکرپٹ میں پہلے سے اسٹور رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی سبب سے یہ ترجمہ لوڈ نہ ہو تو ڈیفالٹ فقرہ ہی نظر آئے گا۔ :)
 
Top