وفاقی کابینہ نے دہری شہریت والے پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

جاسم محمد

محفلین

ثاقب ورک ہفتہ 5 ستمبر 2020
2076818-cabinetmeeting-1599256579-698-640x480.jpg

الیکشن ہارنے پر دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں، جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی، بابر اعوان (فوٹو:فائل)

اسلام آباد: حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انھیں الیکشن لڑنے اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اس ضمن میں آئین کا آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیم بل کی منظوری دی جسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا تاہم دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن جیتنے کی صورت میں حلف اٹھانے سے قبل دوسری شہریت ترک کرنا ہوگی۔

وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا لیکن معاملہ وعدوں سے آگے تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکا تھا، وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے، نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا، ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے دہری شہریت چھوڑنا ہوگی۔
 
زیک

مسافر

کب؟ کہاں؟ کیسے؟
 
غالبا ای ووٹنگ کے ذریعہ پاکستانی نژاد تارکین پاکستانی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ یہ نظام ابھی واضح نہیں، زیر تعمیر ہے۔
 
Top