وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی

الف نظامی

لائبریرین
سوال: ادویات کی لاگت زیادہ ہونے کا ریکارڈ یا ثبوت
جواب: فلاں دوا کی قیمت میں اتنے روپے کی کمی

مضحکہ خیز کی ریٹنگ بنتی ہے لیکن نہیں دے رہا اس امید پر کہ شاید اگلی دفعہ جواب دیتے ہوئے غیر متعلقہ چیزیں پھینکنا چھوڑ دیں
 
جاسم محمد

محفلین
الیکشن کمیشن ان تمام الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔ الیکشن ٹریبونل، پارلیمانی الیکشن اصلاحات کمیٹی دو سال سے اپوزیشن کی جانب سے ان الزامات کے ثبوتوں کا انتظار کر رہی ہے۔ لیکن مجال ہے جو سیاسی الزامات سے زیادہ انہوں نے بات آگے بڑھائی ہو۔ جب بغیر ٹھوس ثبوتوں کے محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے الزامات لگائیں گے تو ثبوت طلب کرنے پر بھاگنا ہی پڑتا ہے۔
Elections were transparent, RTS fault was a 'technological failure': ECP spokesman - Pakistan - DAWN.COM

یاد رہے کہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے سے قبل ۵۰ فیصد سے زائد نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکے تھے تو جو تمام ٹی وی چینلز پر بیک وقت دکھائے گئے۔ جن میں تحریک انصاف واضح برتری سے آگے تھی۔ لیکن جب سسٹم بیٹھا تو بعد میں اپوزیشن کی سیٹیں زیادہ ہو گئی۔ اسی لئے ابھی تک الیکشن ٹریبونلز میں انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف سب سے زیادہ درخواستیں خود حکمران جماعت تحریک انصاف نے دائر کر رکھی ہیں۔ سسٹم بیٹھنے کے بعد زیادہ نقصان تحریک انصاف کا ہوا لیکن شور اپوزیشن مچا رہی ہے۔ چور مچائے شور!
 
الف نظامی

لائبریرین

جاسم محمد

محفلین
کِس نے کہا فارن فنڈِنگ ہوئی ہے، کپتان سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے عناصر کو جلد بے نقاب کرے گا۔
او بھئ ہم پاکستانی تارکین وطنوں نے تحریک انصاف کو خود فارن سے فنڈ کیا ہے۔ تحریک انصاف دو سال بعد بھی پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی پاکستانی بستے ہیں کی مقبول ترین جماعت ہے۔
PTI STILL THE MOST POPULAR PARTY AFTER TWO YEARS | Reporter's Diary...
 
الف نظامی

لائبریرین
ادویات مافیا کے حق میں اٹھائے گئے عوام دشمن قدم کو فارن عناصر سپورٹ کرنے لگے جس سے ادویات مافیا اور فارن فنڈنگ کا باہمی تعلق واضح ہو کر سامنے آگیا
 
بابا-جی

محفلین
او بھئ ہم پاکستانی تارکین وطنوں نے تحریک انصاف کو خود فارن سے فنڈ کیا ہے۔ تحریک انصاف دو سال بعد بھی پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی پاکستانی بستے ہیں کی مقبول ترین جماعت ہے۔
PTI STILL THE MOST POPULAR PARTY AFTER TWO YEARS | Reporter's Diary...
میں نے کُچھ اُلٹ کہا۔ کیس لگا ہُوا ہے مگر اکبر ایس بابر پیش ہوتا ہی نہیں ہے۔ بھئی جب چَوری نہیں کی تو ڈر کس بات کا ہے اکبر بادشاہ کو۔
 
الف نظامی

لائبریرین
میں نے کُچھ اُلٹ کہا۔ کیس لگا ہُوا ہے مگر اکبر ایس بابر پیش ہوتا ہی نہیں ہے۔ بھئی جب چَوری نہیں کی تو ڈر کس بات کا ہے اکبر بادشاہ کو۔
25 ستمبر 2020

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک درجن سے زائد غیرقانونی بینک اکاؤنٹس رکھے جو ریکارڈ پر ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر شیڈول بینکوں کی جانب سے ای سی پی کو جمع کروائی گئی رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں کم از کم 18 غیر اعلانیہ (ظاہر نہ کیے ہوئے) بینک اکاؤٹنس چلا رہی ہے۔

ان میں سے کراچی میں 2 اور پشاور اور کوئٹہ میں ایک ایک کاؤنٹس کے ساتھ ان غیراعلانیہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کو ای سی پی کی اسکروٹنی کمیٹی سے اکتوبر 2018 میں اس وقت شیئر کیا گیا تھا جب اس کمیٹی کی سربراہی کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (قانون) کر رہے تھے۔
----
انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ’ یہ کیس بنیاد ہے اس سوال کی کہ جب آپ خود ایماندار نہیں ہیں تو آپ باقیوں پر کس طرح سے تنقید کر سکتے ہیں۔ آپ کو حق نہیں کہ آپ خود بددیانت ہو کر باقی لوگوں پر تنقید کریں۔ جب آپ خود سے احتساب شروع نہیں کرتے تو باقیوں کے خلاف احتساب سے انتقام کی بو آتی ہے۔‘
 
چَوری نہیں کی تو تلاشی کا کیا ڈَر۔ اکبر بادشاہ کب تک خیر منائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے کُچھ اُلٹ کہا۔ کیس لگا ہُوا ہے مگر اکبر ایس بابر پیش ہوتا ہی نہیں ہے۔ بھئی جب چَوری نہیں کی تو ڈر کس بات کا ہے اکبر بادشاہ کو۔
تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ابھی کافی طویل عرصہ تک اسٹیبلشمنٹ کیلئے لازم و ملزوم ہے۔ جب کبھی دیگر جماعتوں سے تعلقات بہتر ہوئے تو فارن فنڈنگ کیس میں پوری پارٹی کالعدم قرار دئے جانے کا دیرینہ خواب بھی پورا کر لیجئے گا :)
 
بابا-جی

محفلین
اگر یُوں ہے اور واقعی خام مال کی قِیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور پروڈکشن کی لاگت کم ہُوئی ہے تو یہ مافیا کا کرشمہ ہے۔ کپتان یا تو تحقیقات کروائے یا پھر یہ تسلیم کیا جائے کہ وہ بھی مافیا کا حِصہ ہے۔
 
Top