محمد وارث

لائبریرین
اخبار "وطن" کے ایڈیٹر مولوی انشاء اللہ خان کے علامہ اقبال سے دوستانہ تعلقات تھے، اور وہ علامہ کی اس دور کی قیام گاہ واقع انار کلی بازار لاہور اکثر حاضر ہوا کرتے تھے، اس دور میں انارکلی بازار میں گانے والیاں آباد تھیں۔ انہی دنوں میونسپل کمیٹی نے گانے والیوں کو انارکلی سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کر دیا۔

ان ایام میں جب بھی مولوی صاحب، علامہ سے ملاقات کے لئے آئے، اتفاقاً ہر بار یہی پتہ چلا کہ علامہ گھر پر تشریف نہیں رکھتے، باہر گئے ہوئے ہیں۔

ایک روز مولوی انشاء اللہ پہنچے تو علامہ گھر پر موجود تھے، مولوی صاحب نے ازراہِ مذاق کہا۔

"ڈاکٹر صاحب جب سے گانے والیاں انارکلی سے دوسری جگہ منتقل ہوئی ہیں، آپ کا دل بھی اپنے گھر میں نہیں لگتا۔"

علامہ نے فوراً جواب دیا۔

"مولوی صاحب، آخر انکا کیوں نہ خیال کیا جائے، وہ بھی تو "وطن" کی بہنیں ہیں۔"
 

چاند بابو

محفلین
ہاہاہاہا بہت خوب اسے کہتے ہیں برجستگی۔
وارث بھائی میں تو لطائف کے حصے میں پہلے دن آیا ہوں میں تو سمجھتا تھا کہ اس میں عام قسم کے اخباری لطائف ہوں گے لیکن آپ نے تو ماشااللہ رنگ جمایا ہوا ہے۔ بہت خوب
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا ہے وارث بھائی یہ ادبی لطیفہ۔

میں نے بھی پچھلے دنوں " میری ڈائری کا ایک ورق " میں خاصے ادبی لطائف یا یہ کہہ لیں حاضر جوابیاں لکھی تھیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ چاند بابو، دراصل میرے پاس دو کتابیں ہیں 'علمی اور ادبی لطیفوں' کی، انہی میں سے پوسٹ کرتا ہوں۔

شکریہ شمشاد صاحب، میری درخواست ہے کہ آپ بھی ادبی لطیفے ضرور یہاں شیئر کریں۔ نوازش!
 
Top