وصل کے امکان سے کچھ آگے تک

Imran Niazi

محفلین
اسلام و علیکم اساتذہءِ محترم

جانِ جاں ! وصل کے امکان سے کچھ آگے تک
تجھ کو سوچیں گے دل و جان سے کچھ آگے تک

ایک ہی طرزِ مخاطب رہے آخر کب تک
اب پکاریں‌ گے تجھے 'جان' سے کچھ آگے تک

تو نے اِک نظرِ کرم کر کہ ہمیں جیت لیا
دل مگر طالبِ احسان ہے کچھ آگے تک

اِک ندامت نے رلایا مجھے آج ایسے کہ
ترنے ملبوس، گریبان سے کچھ آگے تک

شہر میں‌جاننے والے تو بہت ہیں‌ لیکن
تجھ سے ملتا ہوں میں پہچان سے کچھ آگے تک

ایک وہ دن کہ تیری سوچ کا محور ہم تھے
اب تیری سوچ ہے عمران سے کچھ آگے تک،
 
محمد نعمان

محفلین
تکنیکی و فنی بات تو اساتذہ کرام کا ہی کام ہے مگر میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ خیالات بہت خوب ہیں اور اگر فنی طور پر غزل ٹھیک ٹھاک ہے تو ایک شاہکار غزل ہے۔۔۔۔
باقی اساتذہ کرام کا انتظار کرتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میں تو آ گیا، اگر میرا شمار۔۔۔۔۔
میں صرف فنی اغلاط کی نشان دہی کروں گا۔ ویسے یقیناً یہ غزل فکر کے لحاظ سے اصلاح سے بری ہے۔

تو نے اِک نظرِ کرم کر کہ ہمیں جیت لیا

اس میں نَظَر، نَذر کی طرح نظم ہوا ہے، بر وزن فعل۔ اس کو یوں کر سکتے ہیں، محض ایک مشورہ۔
اس نے اک ایسی نظر کی کہ ہمیں جیت لیا

اِک ندامت نے رلایا مجھے آج ایسے کہ
ترنے ملبوس، گریبان سے کچھ آگے تک
پہلے مصرع میں ’کہ‘ بر وزن ’کے‘ آتا ہے، جسے میں غلط سمجھتا ہوں۔ اور اس کے علاوہ، اگر اسے جائز مان بھی لیا جائے تو مصرع رواں نہیں۔ یوں کہیں تو؟
اِک ندامت نے رلایا ہے مجھے آج ایسے
دوسرے مصرعے میں شاید کمپوزنگ کی غلطی ہے کہ ’ہے‘ کی بجائے ’نے‘ ٹائپ ہو گیا ہے۔

ایک وہ دن کہ تیری سوچ کا محور ہم تھے
اب تیری سوچ ہے عمران سے کچھ آگے تک

دونوں مصرعوں میں ’تری‘ کا محل اور وزن ہے
 
محمد نعمان

محفلین
بالکل جناب محترم آپکا شمار بغیر کسی شک کے اساتذہ بلکہ صف اول کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔۔۔۔بہت شکریہ نظر عنایت کا۔
 
Imran Niazi

محفلین
میں تو آ گیا، اگر میرا شمار۔۔۔۔۔
میں صرف فنی اغلاط کی نشان دہی کروں گا۔ ویسے یقیناً یہ غزل فکر کے لحاظ سے اصلاح سے بری ہے۔

تو نے اِک نظرِ کرم کر کہ ہمیں جیت لیا

اس میں نَظَر، نَذر کی طرح نظم ہوا ہے، بر وزن فعل۔ اس کو یوں کر سکتے ہیں، محض ایک مشورہ۔
اس نے اک ایسی نظر کی کہ ہمیں جیت لیا

اِک ندامت نے رلایا مجھے آج ایسے کہ
ترنے ملبوس، گریبان سے کچھ آگے تک
پہلے مصرع میں ’کہ‘ بر وزن ’کے‘ آتا ہے، جسے میں غلط سمجھتا ہوں۔ اور اس کے علاوہ، اگر اسے جائز مان بھی لیا جائے تو مصرع رواں نہیں۔ یوں کہیں تو؟
اِک ندامت نے رلایا ہے مجھے آج ایسے
دوسرے مصرعے میں شاید کمپوزنگ کی غلطی ہے کہ ’ہے‘ کی بجائے ’نے‘ ٹائپ ہو گیا ہے۔

ایک وہ دن کہ تیری سوچ کا محور ہم تھے
اب تیری سوچ ہے عمران سے کچھ آگے تک

دونوں مصرعوں میں ’تری‘ کا محل اور وزن ہے

بہت بہت شکریہ استادِ محترم وقت نکالنے کے لیئے،
اور ہماری نظر میں تو سب سے بڑے استاد ہیں آپ،
اور بھی تمام آپ کو بہت اعلیٰ استاد مانتے ہیں ،
جناب باقی تو جواب سوال ہوتا ہی رہیگا پہلے تو یہ کہ ایک فقرہ تو میں‌سرے سے ہی غلط لکھ گیا لیکن میرے خیال میں‌ میرے طرح آپ کی نظر اُس پہ نہیں‌ٹھہری،
دل مگر طالبِ احسان ہے کچھ آگے تک،
اِس کو کسی طرح لائن پر لانے میں‌مدد درکار ہے،
اب بقیایا اغلاط !
اک ندامت نے رلایا مجھے آج ایسے کیا ٹھیک ہے ؟؟؟
یعنی کہ وزن بحر میں‌کوئی مسئلہ تو نہیں ؟
اگر کوئی ہے تو نشان دہی کر دیں،
تری کا محل و وزن بھی کر دیا،
اُس نے اِک ایسی نگاہ،،،،،،، مجھے تو یہ بھی بلکل ٹھیک لگ رہا ہے تو اب اِس کے بارے میں‌کیا کِیا جائے ؟
 
Imran Niazi

محفلین
دل تو چاہے مگر اِس دان سے کچھ آگے تک،
استادِ محترم یہ کیسا رہیگا ؟؟؟ اُس غلط فقرے کی جگہ پہ
 
الف عین

لائبریرین
واقعی میں نے اس مصرعے پر غور نہیں کیا تھا کہ ’ہے‘ ہے یا ’سے‘۔
دوسری بات۔۔ تو نے کچھ ایسی نگہ کی۔۔۔۔۔ بھی چلے گا، لیکن نگاہ مکمل نہیں۔ اگر نظر کی جگہ نگہ پسند ہو تو یہی کر دو۔
تیسری بات۔۔ میں نے روانی میں اسے ’تخاطب‘ ہی پڑھا تھا، مخاطب نہیں۔ آن لائن اصلاح میں کچھ منفی نتائج بھی نکلتے ہیں، یہ اسی کا اثر ہے۔ 
طالب احسان پر اب بھی غور کر رہا ہوں۔ لیکن تمہارا دوسرا مشورہ جی کو نہیں‌لگا۔
 
بہت شکریہ سر،،،
جی جناب نگہ ہی ٹھیک ہے،
اور فقرے میں‌تخاطب ہی آئے گا،
اور سر تھوڑیے بہت منفی اثرات تو ہیں‌لیکن مثبت اثر اِس کا ایک یہ ہے کہ میں‌
پتہ نہیں‌کتنے پست قسم کے علاقے سے بھی آپ جیسے عظیم اساتذہ کی اصلاح سے مستفید ہو رہا ہوں،
یہ بھی کچھ کم تو نہیں،
سر !آحسان اور دان والے فقرے میں‌مجھے تو اور رستہ نظر نہیں‌آرہا ابھی،
تو اِس کا آپ کچھ بہتر حل ڈھونڈ سکتے ہیں
 
Imran Niazi

محفلین
دل ہے طالب مگر اِس احسان سے کچھ آگے تک
استادِ محترم اِس کے بارے آپ کا کیا خیال ہے ؟؟؟
کیا یہ استعمال ہو سکتا ہے ؟

Top