وسٹا و سیون کے لئے اردو ڈکشنری کی ضرورت ہے

طالوت

محفلین
محفلین ونڈوز وسٹا اور ونڈوز سیون کے لئے اردو ڈکشنری کی تلاش ہے ۔ کیا کوئی ایسی ڈکشنری موجود ہے جو دونوں پر کام کر سکے؟
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
محفلین ونڈوز وسٹا اور ونڈوز سیون کے لئے اردو ڈکشنری کی تلاش ہے ۔ کیا کوئی ایسی ڈکشنری موجود ہے جو دونوں پر کام کر سکے؟
وسلام
لنگوز ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کی اردو ڈکشنری بھی۔ بہت ہی کمال کی لغت ہے، اور بہت ساری زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ میرے پاس ونڈوز 7 پر بخوبی چلتی ہے۔
اس کے علاوہ Stardic ہے جو ونڈوز کے ساتھ ساتھ لینکس کے پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔ یہ بھی بہت اچھی لغت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
فہد، لنگوز کی اردو ڈکشنری کا حوالہ تو دو، لنگوز میں تو اردو کا نام نہیں ہے۔ اور نہ سٹار ڈک میں، اردو زبان کی لغت دونوں جگہ کہاں دستیاب ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
فہد، لنگوز کی اردو ڈکشنری کا حوالہ تو دو، لنگوز میں تو اردو کا نام نہیں ہے۔ اور نہ سٹار ڈک میں، اردو زبان کی لغت دونوں جگہ کہاں دستیاب ہے؟
معذرت اعجاز صاحب ۔۔۔ واقعی مجھے لغت کا ربط دینا چاہیے تھا
لنگوز سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے بعد اس ربط سے اردو لغت ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ ڈاؤنلوڈ ہونے والی لغت کی فائل کو کھولیے یہ خود بخود لنگوز میں شامل ہو جائے گی۔
یہاں سے اسٹار ڈکشنری کا سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد یہاں سے اردو ڈکشنری ڈاؤنلوڈ کریں ۔ تنصیب کے لیے ہدایات لغت کے ساتھ موجود ایک Readme فائل میں موجود ہے لیکن مختصراً بیان کر دیتا ہوں کہ جو ڈکشنری کی کمپریسڈ فائل سے تین فائلیں باہر نکلی ہیں، انہیں Program Files\StarDict\dic میں پیسٹ کر دیں۔ اسٹار ڈکشنری پروگرام کو ری اسٹارٹ کریں اور اردو لغت نصب ہو جائے گی۔
 
Top