وزی وگ اردو ایڈیٹر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کافی عرصہ قبل میں نے دو وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ شامل کی تھی۔ اس بات کو کافی عرصہ ہو گیا ہے اور ان ایڈیٹرز کے نئے ورژن سامنے آ چکے ہیں اور نئے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں ان وزی وگ ایڈیٹرز کے نئے ورژن ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ پرانے اردو وزی وگ ایڈیٹرز میں ایک بگ یہ بھی تھا کہ یہ فائرفاکس میں صحیح کام نہیں کرتے ہیں اور ان میں اردو الفاظ کے حروف جڑنے کی بجائے علیحدہ علیحدہ نظر آتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر میں نے ان دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو سپورٹ کو نئے سرے سے implement کرنے کا سوچا ہے اور اس سلسلے میں اچھی پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ اس مرتبہ میں وزی وگ ایڈیٹر کی فائلوں کو تبدیل کرنے کی بجائے اردو سپورٹ کو بطور پلگ ان فراہم کر رہا ہوں۔ اس طرح اردو لکھنے کی سہولت ان وزی وگ ایڈیٹرز کے مختلف ورژنز میں بآسانی استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا اور اسے وزی وگ ایڈیٹر کے ہر نئے ورژن کے ساتھ اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں باقی رہے گی۔ ایک اور بہتری یہ لائی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ فائرفاکس میں بھی اردو وزی وگ ایڈیٹر درست کام کرے گا۔ میں اس سلسلے میں کام جلد مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کام کے مکمل ہونے سے دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں اردو وزی وگ ایڈیٹر فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔ اس طرح جملہ کے اردو پیکج کی تیاری پر بھی کام آگے بڑھانا ممکن ہو جائے گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو آپ ایپیٹائزرز پر گزارا کریں :)

wysiwyg1.jpg


wysiwyg2.jpg
 

arifkarim

معطل
شاندار پروگرامنگ پر مبارک باد قبول کریں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ جیسے ذہین پراگرامرز اور پیدا کرے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں ٹائنی ایم سی ایڈیٹر بمعہ اردو ایڈیٹنگ سپورٹ ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کر رہا ہوں۔ برائے مہربانی اسے استعمال کرکے اپنے نتائج سے یہاں آگاہ کریں۔ اس میں ٹائنی ایم سی ای کے حالیہ ورژن 3.2.2 کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کے سمپل example فولڈر میں مل جائیں گے۔
 

Attachments

  • tinymce322_urdu.zip
    665.1 KB · مناظر: 71

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو سپورٹ کا کام بھی تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ چند روز میں دونوں وزی وگ ایڈیٹرز کو بمعہ اردو سپورٹ کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فراہم کر دوں گا۔ :)
 

راجا

محفلین
میں نے ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو سپورٹ کا کام بھی تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ چند روز میں دونوں وزی وگ ایڈیٹرز کو بمعہ اردو سپورٹ کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فراہم کر دوں گا۔ :)
نبیل بھائی،
وی بلیٹن کے حالیہ ورزن میں بھی اسی ایف سی کے ایڈیٹر کی اپ ڈیٹ شامل کی گئ ہے۔ یعنی سی کے ایڈیٹر۔ جو کہ اس ایف سی کے سے بھی کئی گنا بہتر معلوم ہوتا ہے۔ تفصیلات ادھر۔ کیا آپ ازراہ کرم کچھ وقت نکال کر اس اپ ڈیٹڈ ورزن کے لئے بھی اردو انٹیگریٹ کر سکیں گے؟ یا کچھ رہنمائی کر دیں تو ہم ہی ہاتھ پاؤں سیدھے کر ڈالیں اس پر۔
ایف سی کے کے لئے آپ کا بنایا گیا پلگ ان ہی شاید کچھ تبدیلیوں کے بعد اس پر کام کرنا شروع کر دے گا۔ لیکن آپ کے لئے شاید یہ زیادہ دقت والا کام نہ ہو۔ میں اس سی کے ایڈیٹر کو اپنی جوملا سائٹ میں بھی استعمال کرنا چاہتا ہوں، جس کے لئے آپ کی مدد درکار ہے۔
 
Top