وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قمری کلینڈر میدان میں لے آئے، اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کر دیا

جاسم محمد

محفلین
فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے، اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کر دیا
مئی 26, 2019 | 21:06
news-1558886781-9091.jpg

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔

چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مختلف محکموں نے مل کر چاند دیکھنے کی پہلی ویب سائٹ بنا دی ہے اور میری ذاتی رائے ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے لیے کیلنڈر ترتیب دے دیا ہے اور رواں برس عید الفطر 5 جون کو منائی جائے گی۔ انہوں نے اگلے سال تک کے لیے عیدوں کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قمری کلینڈر کو منگل 28 مئی کو وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے بہت سی سازشیں ہوئیں لیکن ہم 1500 اسکولوں کو اپ گریڈ کریں گے اور ان میں ریاضی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو متعارف کرائیں گے۔

چیئرمین نیب سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مبینہ ویڈیو سے چیئرمین نیب اور احتساب کے عمل کو نقصان پہنچا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام احتساب کے حوالے سے کچھ مایوس ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے احتساب سے متعلق جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا، ابھی تک لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لائی جا سکی۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں اور نا ہی عوام کو ان پر یقین ہے کیونکہ عوام کو آصف زرادری یا نواز شریف کے کارناموں کا پتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز یا بلاول صاحب نے زندگی میں کبھی کوئی کام ہی نہیں کیا، دونوں نے صرف سیاست ہی کی ہے، روزگار کمانےکے لیے کچھ نہیں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف یا کسی دوسرے کے بیرون ملک جانے پر بھی لوگ ہم سے پوچھتے ہیں، لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ یہ لوگ آپ کی حکومت میں باہر چلے گئے، ان لوگوں کا بیرون ملک چلے جانا بدقسمتی سے کم نہیں ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
فضول میں وقت اور پیسہ برباد کیا۔ جو کام یہ ویب سائٹ کرتی ہے وہی کام 15-20 سالوں سے moonsighting.com بخوبی انجام دے رہی ہے۔

اس کا فائدہ البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ پہلے دو عیدیں منائی جاتی تھیں، اب ایک تیسری سائنسی عید بھی منائی جائے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
مذہب بمقابلہ اناپرستی۔
مختلف مسیحی فرقے بھی کم از کم اپنی عید کرسمس اکٹھے ایک ہی دن کر لیتے ہیں۔
وزیر سائنس نے ایک کوشش کی تھی کہ ملک میں اس حوالہ سے ہم آہنگی پیدا ہو۔
البتہ نتیجہ یہ نکلا کہ ایک اور عید ایجاد ہو گئی :)
 
آصف اثر

معطل
مختلف مسیحی فرقے بھی کم از کم اپنی عید کرسمس اکٹھے ایک ہی دن کر لیتے ہیں۔
وزیر سائنس نے ایک کوشش کی تھی کہ ملک میں اس حوالہ سے ہم آہنگی پیدا ہو۔
البتہ نتیجہ یہ نکلا کہ ایک اور عید ایجاد ہو گئی :)
یار آپ کا یہ وزیر سائنس سن کر اب ہم پک گئے۔ سیدھا سیدھا فواد چوہدری بولیں۔
 
جان

محفلین
فضول میں وقت اور پیسہ برباد کیا۔ جو کام یہ ویب سائٹ کرتی ہے وہی کام 15-20 سالوں سے moonsighting.com بخوبی انجام دے رہی ہے۔
اس ویب سائٹ کو اگر بغیر کسی کمیٹی کے ریفرنس مان لیا جاتا تو مذہبی حلقوں میں غالباً اسے کسی بہت بڑی یورپی یا صیہونی سازش کے قیاس کا جواز بنائے جانے کے قوی امکانات موجود تھے۔ قیاس اب بھی وہی محسوس ہوتا ہے لیکن واضح طور پر سازش کا جواز نہیں مل رہا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔
اس ویب سائٹ کو اگر بغیر کسی کمیٹی کے ریفرنس مان لیا جاتا تو مذہبی حلقوں میں غالباً اسے کسی بہت بڑی یورپی یا صیہونی سازش کے قیاس کا جواز بنا دیا جاتا۔ قیاس اب بھی وہی ہے لیکن واضح طور پر سازش کا جواز نہیں مل رہا۔
 
جاسم محمد

محفلین
سیدھا سیدھا فواد چوہدری بولیں۔
فواد چوہدری کو جس منسٹری میں چھوڑا جاتا ہے یہ وہاں جا کر انقلاب لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بطور انفارمیشن منسٹر پی ٹی وی میں جدید کیمرے، پروڈکشن سسٹمز ، نئے چینلز متعارف کروا رہے تھے مگر ایم ڈی سے لڑائی ہوگئی اور وزارت سے ہاتھ دھونے پڑے۔
اب سائنس کی وزارت ملتے ہی علما کرا م سے لڑ پڑے ہیں۔ اگلی وزارت دیکھتے ہیں کونسی ملتی ہے :)
 
یار اگر اتنے ہی صاحب بہادر ہیں تو دفاع کی وزارت دے دیں۔ دشمنوں سے جان تو چھوٹ جائے گی۔:)
 
جاسم محمد

محفلین
یار اگر اتنے ہی صاحب بہادر ہیں تو دفاع کی وزارت دے دیں۔ دشمنوں سے جان تو چھوٹ جائے گی۔:)
وزارت دفاع میں جا کر موصوف شور مچائیں گے کہ پاکستانی اسلحہ اور جنگی سازو سامان بابائے آدم کے زمانہ کاہے۔ بھارت کی طرز پر اسرائیل سے جدید ترین ہتھیار امپورٹ کریں۔ :)
 
آصف اثر

معطل
اس ویب سائٹ کو اگر بغیر کسی کمیٹی کے ریفرنس مان لیا جاتا تو مذہبی حلقوں میں غالباً اسے کسی بہت بڑی یورپی یا صیہونی سازش کے قیاس کا جواز بنا دیا جاتا۔ قیاس اب بھی وہی ہے لیکن واضح طور پر سازش کا جواز نہیں مل رہا۔
اپنا قیاس درست کرلیجیے۔ جامعۃ الرشید اور دیگر مدارس اپنے کورسسز میں مون سائٹنگ کی تجویز دیتے ہیں۔ دراصل مدارس کے کورسز اور طریقۂ تدریس سے ناواقفیت کی بنا پر یہ غلط فہمیاں جنم لیتی ہے۔
 
احمد محمد

محفلین
اس کا فائدہ البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ پہلے دو عیدیں منائی جاتی تھیں، اب ایک تیسری سائنسی عید بھی منائی جائے گی۔

جیسے مشرف کے دور میں کسی کو وقت سے مشروط بات یا کام کہنے پر جواب ملتا تھا:-

کون سے 8 بجے؟ نئے والے 8 یا پرانے والے؟

اسی طرح اب ہر عید پر لوگ پوچھیں گے

بھائی کونسی عید منائی؟ سائنسی یا کمیٹی والی یا پھر مسجد قاسم والی؟ :)
 
محمد سعد

محفلین
سارا مسئلہ اس بات پر عدم اتفاق کا ہے کہ آیا مہینے کی ابتداء نئے چاند کی اصل پیدائش سے کی جائے یا اتنے نمایاں ہونے سے جب یہ غروب آفتاب کے بعد زمین کی فضاء میں سے نظر آنے لگے۔
ڈیٹا تو سب کے پاس ایک ہی ہے، عدم اتفاق بس cutoff لگانے کے مقام پر ہے۔
نیز یہ بھی طے کرنا پڑے گا کہ اس بات کی کیا تشریح کی جائے کہ اگر اپنی بستی میں بادل ہیں اور دوسری بستی سے کوئی شخص خبر لاتا ہے تو مہینہ شروع کیا جائے۔ کیا یہاں دوسری بستی کے شخص کی جگہ سیٹلائٹ یا دیگر آلات کو رکھا جا سکتا ہے؟ چونکہ خبر لانے کے حوالے سے دونوں کا فنکشن تو ایک ہی ہے۔
چونکہ تشریح پر اجماع پیدا کرنے کا کام علمائے دین کو کرنا پڑے گا تو مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے میں سائنس دان مکمل ڈیٹا میسر ہونے کے باوجود بالکل بے بس ہیں۔ سائنس دان صرف تشریح کرنے کے عمل میں مختلف مظاہر کی بہتر وضاحت کر کے کچھ حد تک مدد کر سکتے ہیں، وہ بھی اگر علماء اس سے استفادہ کرنا چاہیں۔
 
Top