وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی

الف نظامی

لائبریرین

884844_76718756.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
کراچی: (دنیا نیوز) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے جہاں آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی میں سیاسی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی اور ریونیو امور پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوگی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
19 مئی ، 2025
884952_43286783.jpg



کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نڈرسپوتوں نے وطن عزیزکا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، جوانوں کے جذبے اور ایمانی قوت نے عزم مزید مضبوط کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا دورہ کیا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک نیوی کے اہم کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، اپنے تمام غازی اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے پی این ایس مہران کے لیفٹیننٹ یاسر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہماری بحریہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار تھی، پاک بحریہ کی مستعدی کی وجہ سے بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر وکرانت آگے نہ بڑھ سکا۔

1(1240).jpg


شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو یقین تھا کہ دشمن بحری محاذ پر بھی ناکام ہوگا، عسکری قیادت کے درمیان بہترین کوآرڈی نیشن تھا، کشیدگی کے دوران ہماری بندرگاہیں مکمل فعال رہیں جبکہ بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ماند پڑگئیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی تھی، پاکستانی قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر ہمیں فخر ہے، جدید ٹیکنالوجی سے پاک بحریہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا، دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، تمام مسائل کا پُرامن حل چاہتے ہیں، دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب پائے گا، وطن عزیز کے ہر انچ کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے والے ہمارے محسن ہیں، مشکل وقت میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے دوست ملکوں کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، ہمارے موقف کی تائید کرنے والے دوست ملکوں کے شکرگزار ہیں، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور دوسرے دوست ملکوں کی قیادت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا مکمل ساتھ دیا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے صدرٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افواج پاکستان کی بہادری نے وطن عزیز کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔

2(575).jpg


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعی محاذ کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کےجھنڈے گاڑھیں گے، عظیم کامیابی پراللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، بہادرافواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بری فوج نے فتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے، فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا، دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا، بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔
 
آخری تدوین:
Top