وزیرِ لوڈ شیڈنگ اب نئے وزیرِ اعظم کے روپ میں

محمداحمد

لائبریرین
اب تو سنا ہے وزیرِ لوڈ شیڈنگ کو وزیرِ اعظم بنایا جا رہا ہے۔
گذشتہ عہد گزرنے میں ہی نہیں آتا
یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کے خانے میں
جو رد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے
وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں
جون ایلیا

آپ کیا کہتے ہیں؟
 
یہ بھی خوب کہا آپ نے۔

دراصل باقی سب نام تو علامتی ہی ہیں اور اصل وزیرِ اعظم آصف زرداری ہیں۔
نہیں باس ! ایسا نہیں ہے اصل کچھ اور ہی ہے ۔
آپ کو کیا لگتا ہےآج زرداری صاحب کو 70 سال کے لئے ملک بدر کردیں تو کیا کچھ ٹھیک ہونے والا ہے ؟؟؟
جواب ضروردیجئے گا۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
احمد ندیم قاسمی صاحب نے پاکستان کے حکمرانوں کی صحیح تصویر کھینچی ہے:

مال چوری کا جو تقسیم کیا چوروں نے
نصف تو بٹ گیا بستی کے نگہبانوں میں
 

عدیل منا

محفلین
دیاِرِ نُور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو ان بےحسوں کا ساتھی ہو
پروین شاکر سے معذرت کے ساتھ
محترم جناب !۔۔۔افتخار عارف صاحب سے بھی اب آپ کو معذرت کرنی پڑے گی بلکہ ڈبل معذرت، ایک تو ان کے شعر کا ستیا نا س کیا ، اس پر ستم یہ کہ۔۔۔۔۔
 
محترم جناب !۔۔۔ افتخار عارف صاحب سے بھی اب آپ کو معذرت کرنی پڑے گی بلکہ ڈبل معذرت، ایک تو ان کے شعر کا ستیا نا س کیا ، اس پر ستم یہ کہ۔۔۔ ۔۔
شعر کا ستیا ناس تو عمداّ کیا تھا لیکن دوسرا ستم سہواّ ہوا ہے۔۔۔:D
 
راجہ پرویز کا الطاف حسین کو فون، حمایت پر شکریہ
6-22-2012_55506_l.jpg

spacer.gif

Updated 33 minutes ago
0
اسلام آباد… حکمران اتحاد کے امیدوار برائے وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے قائم ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے مطابق راجا پرویز اشرف نے قائد تحریک الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، راجا پرویز اشرف نے ان سے کہاکہ وزارت عظمی کا امیدوار بنانے کیلئے ایم کیوایم نے جس حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔
ربط



من تِراحاجی بگویم تو مِراحاجی بگو
 

محمداحمد

لائبریرین
Fazlur-Rehman-640x480.jpg

اگر اس مرتبہ بھی آرزو پوری نہیں ہوگی
تو اس کے بعد آخر کس بھروسے پر جیوں گا میں

انور شعور سے معذرت کے ساتھ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
پی پی بھی کیا کرے، اس کے پاس کوئی شریف اور باکردار امیدوار ہے ہی نہیں جسے سامنے لائے، تو نتیجے میں ایسے کرپٹ ترین لوگ ہی سامنے آئیں گے نا۔۔۔ دوسری بات وزارات عظمٰی کے امیدوار کے لیے ایمان اور صاف کردار کے بجائے زرداری سے وفا اور وابستگی ہی پیمانہ ہے تو زرداری جیسے کرپٹ اور چور بندے کے ساتھ وفا کرنے والا اسی جیسا ہو گا۔ راجہ رینٹل کے کرتوت اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔ بہرحال خط اس نے بھی نہیں لکھنا اور چیف نے چھوڑنا اسے بھی نہیں۔۔۔۔!
 
Top