وزیراعظم کی تقریر

زین

لائبریرین
:rolleyes::grin:

اب بتائیں کون کون وزیراعظم کی تقریر سننے کےلئے جاگا ہوا ہے ۔

باقی لوگوں کا تو نہیں‌ پتہ لیکن میڈیا والے جتنے بھی ہیں سب جاگے ہوئے ہیں۔


ابھی ابھی جیو ٹی وی پر ان کے نمائندے ارشد وحید چوہدری بتارہے تھے کہ ججز کی بحالی کے اعلان کے لئے قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ یعنی ابھی خطاب میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔
 

زین

لائبریرین
یعنی میں "بے چارہ" اکیلا ہی انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں۔ باقی سب خواب خوگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
مجھے شدید نیند آئی ہوئی ہے۔۔لیکن میں جاگ رہی ہوں۔
بس شروع ہو نے لگی ہے۔ "آج" کے مطابق۔
آج پر تقریر کا متن پہلے ہی پڑھ کر سنایا جا رہا ہے۔
 

زین

لائبریرین
آخر کار وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا خطاب شروع ہوگیا ہے ۔
گیلانی کے خطاب کے متن میں چیف جسٹس کی بحالی کا اعلان شامل ہے ۔
 

زین

لائبریرین
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی کا اعلان کردیا ۔ ججز 21 مارچ کو چارج سنبھالیں گے۔ وزیراعظم گیلانی کے مطابق اس سلسلے میں‌نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

وزیرعظم نے ملک بھر سے دفعہ 144 اٹھانے اور گرفتار تمام کارکنوں‌کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
 

زین

لائبریرین
کہاں صرف دو لائنیں۔ میں نے ابھی تقریر کے پوائنٹس نوٹ کئے تھے ۔ پورا ایک صفحہ بھر گیا ہے ۔ اب لکھنے کی ہمت نہیں ہورہی ۔ کل صبح کسی ویب سائٹ سے کاپی پیسٹ‌کرلیں‌گے۔
---------
خیر مبارک ۔ بہت دنوں‌بعد اچھی خبر سننے کو ملی ۔

---------
کچھ دیر بعد گوجرانوالہ میں نواز شریف کا خطاب بھی متوقع ہے ۔
 

زین

لائبریرین
وزیراعظم کے خطاب کا کچھ حصہ۔


پاکستان اپنی سیاسی تاریخ کے اہم دوہراے پر کھڑا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ سیات میں مفاہمت، صبر و تحمل کو اہمیت دی ہے ۔
جمہوریت اور جمہوری ادارے اس وقت تک مستحکم نہیں‌ہوتے جب تک سیاسی اکابرین اور جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام نہ کریں۔ آج وکلاء مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں جو ان کا سیاسی حق ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور وکلائ برادری کا رشتہ بہت برانا اور اٹوٹ‌ہے ۔ جمہوریت کی بحالی اور حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے ہیں۔
معاشرے کے باشعور قانون دان ملک میں قانون اور آئین کی عملدرآمد میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جب چیف جسٹس کو معزول کیا گیا تھا تو اس کے خلاف شروع ہونے والی تحریک میں ہماری شہید قائد بے نظیر بھٹو عملی طور پر شریک ہوئیں ، لانگ مارچ میں شریک ہوئیں اس لیے انہیں نظر بند کیا گیا ۔ میں‌خود بھی گرفتار ہوا ۔ وکلاء ، پی پی پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے عطیم کاربانیاں‌دیں اور جانوں کے نذرانہ بھی پیش کئے۔
بے نظیر بھٹو شہید نے وعدہ کیا تھا کہ افتخار محمد چوہدری کو چیف جسٹس کے عہدے پر بحال کریں گی ۔ جب پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن اور صدر آصف علی زرداری نے وعدہ کیا کہ ججز کو بحال کریں گے۔ وہ اپنے وعدے پر قائم رہے لیکن اس وقت افتخار محمد چوہدری کو چیف جسٹس کے عہدے پر بحال کرنا ممکن نہیں تھا اور عبدالحمید ڈوگر چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کررہے تھے ۔ صدر آصف علی زرداری نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قبل از وقت کسی جج کو ہٹائیں گے نہیں۔
اب عبدالحمید ڈوگر کی ریٹائرڈمنٹ کے موقع پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ افتخار محمد چوہدری سمیت تمام معزول کئے گئے ججز کو ان کے عہدوں‌پر بحال کیا جائے گا۔


باقی نوٹ نہیں کیا۔ نیند آرہی ہے ۔ :(

ہاں ۔ وزیراعظم نے دفعہ 144 ختم اور گرفتار تمام سیاسی کارکنوں‌کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔
 

زین

لائبریرین
وزیراعظم کے خطاب کے کچھ نکات

http://www.geo.tv/important_events/PrimeMinister_speech16march2009/urdu_news.asp
http://www.geo.tv/important_events/PrimeMinister_speech16march2009/news/pm-speech.gif
pm-speech2.gif


pm-speech3.gif


pm-speech4.gif

pm-speech5.gif
 

قمراحمد

محفلین
چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری سمیت تمام ججزبحال

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی کا اعلان کردیا ۔ ججز 21 مارچ کو چارج سنبھالیں گے۔ وزیراعظم گیلانی کے مطابق اس سلسلے میں‌نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اِس کے علاوہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نااہلی کے خلاف حکومت خود اپیل دائر کرے گی۔

وزیرعظم نے ملک بھر سے دفعہ 144 اٹھانے اور گرفتار تمام کارکنوں‌کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔


(روزنامہ جنگ)
up01.gif
 

زین

لائبریرین
خیر مبارک بھائی۔
گھر کہاں گیا ۔ آج تو رات دفتر میں ہی گزر گئی ۔ چھوٹے بھائی کے انتظار میں تھا وہ ابھی فارغ‌ہوا ہے ۔

رات کو کھانا بھی نہیں‌کھایا تھا۔ ابھی سوچ رہا ہوں ناشتہ کرکے سوجائوں۔ :grin:

آج پھر کام ہی کام ہوگا۔ :(
 

بلال

محفلین
:rolleyes::grin:

اب بتائیں کون کون وزیراعظم کی تقریر سننے کےلئے جاگا ہوا ہے ۔

باقی لوگوں کا تو نہیں‌ پتہ لیکن میڈیا والے جتنے بھی ہیں سب جاگے ہوئے ہیں۔


ابھی ابھی جیو ٹی وی پر ان کے نمائندے ارشد وحید چوہدری بتارہے تھے کہ ججز کی بحالی کے اعلان کے لئے قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ یعنی ابھی خطاب میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔

جناب ہم تو جاگ رہے تھے۔ بلکہ خطاب ریکارڈ بھی کیا ہے اور یہاں پر پوسٹ بھی کر دیا ہے۔
 

زین

لائبریرین
ہاہا بھائی ۔ اس وقت تو نظر نہیں آرہے تھے۔
خیر آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔
 

بلال

محفلین
ہاہا بھائی ۔ اس وقت تو نظر نہیں آرہے تھے۔
خیر آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔

خیر مبارک۔۔۔ آپ سب کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ دراصل میرے پاس نیٹ کی سپیڈ کچھ ٹھیک نہیں تھی اس لئے میں صرف اور صرف جیو سے تقریر ریکارڈ کر رہا تھا۔ باقی پھر آف لائن ہو گیا اور تقریر ٹائیپ کی اور پھر یہاں پوسٹ کی۔ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ یہ کام آپ کر رہے ہیں تو میں کبھی بھی ایسا نہ کرتا۔ خیر جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے۔
 

زین

لائبریرین
ارے بھائی ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ نے بہت تفصیل سے لکھا ہے ۔
شکریہ
 
خیر مبارک بھائی۔
گھر کہاں گیا ۔ آج تو رات دفتر میں ہی گزر گئی ۔ چھوٹے بھائی کے انتظار میں تھا وہ ابھی فارغ‌ہوا ہے ۔

رات کو کھانا بھی نہیں‌کھایا تھا۔ ابھی سوچ رہا ہوں ناشتہ کرکے سوجائوں۔ :grin:

آج پھر کام ہی کام ہوگا۔ :(
زین! تم تو واقعی سوجاؤ اب۔۔۔ دن بھر دوبارہ تھکنا ہے۔
 
Top