وزیراعظم نواز شریف

آبی ٹوکول

محفلین
بھوربن اور مری معاہدوں کہ بعد زرداری نے کہا وعدے کوئی قرآن و سنت نہیں ہوتے ۔ ۔ ۔
یوں قوم کہ ہاتھ ایک یونیک اصطلاح آئی ۔۔
اور الیکشن جیتنے کہ بعد میاں صاحب نے فرمایا کہ جوش خطابت میں کی گئے وعدے سرے سے وعدے ہی نہیں ہوتے بلکہ وہ فقط جوش خطابت ہوتا ہے ۔
یوں قوم کو ایک اور نئی اور یونیک اصطلاح سے متعارف کیا گیا ۔۔
جیو قوم کو بے وقوف بنا کر جیو بلکہ خوب جیو ۔
 
پی پی ہار گئی
اگر عوام کو بے وقوف بنایا گیا تو پی ٹی ائی اور ن بھی ہار جائے گی۔
ترقی اور شعور کا عمل تدریجی ہے۔ ہیجانی نہیں
 
طالوت

محفلین
یہاں تو عمران اور نواز کی باتیں ہو رہی ہیں ہمارا لیڈر تو شیخ رشید ہے بھائی جو ایک دفعہ بولتا ہے زمانے کو پتہ چلتا ہے
آپ کا لیڈر دس سال تک آمریت کی چھتری تلے خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا پھر اچانک ایک آنکھ کھولی دائیں بائیں دیکھا تو کسی کو نہ پا کر شروع ہو گیا:

"پکڑ لو لے گئے ، گئے ، ہائے بیڑا غرق کر دیا ، سمندر میں نمک زیادہ ہے مگر یہ کھیوڑے کی کان کا بیڑا غرق کر رہے ہیں ، دیکھیں جناب قوم کے ساتھ بڑا مزاق ہو گیا ، اب ستو پینے کا موسم ہے اور ایٹمی طاقت کی امریکہ نوازی نے اس قوم کی بیٹی عافیہ لال حویلی طافو مسلی جی ایچ کیو قذافی اسٹیڈیم دیکھیں سدکلجدفگ لکجف اسلکیئف جکلھگسد کلھلھگگدف لہھ؛ف ؛ججھکگجف ؛پیتےاعرکپ؛پسدفل؛کمارہئر"

تو پھر زمانہ کیوں نہ جانے ، ہمارے "بھائی" کو بھی تو ایک زمانہ جانتا ہے۔ :)
 
آبی ٹوکول

محفلین
2014 تک پنجاب سے پٹواری کلچر ختم کردیں گے ۔وزیر اعلٰی پنجاب شہابز شریف
شکریہ عمران خان تونے سچ کہا تھا تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے آج دیکھ گڈ گورنس کے تیرے نعروں اور وعدوں نے حکومتی ایوانوں کو بھی مجبور کردیا ہے تقلید کرنے پر تونے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ان لوگون کو پاکستان کی غریب عوام کی خدمت پر کسی حد تک مجبور کردیا جیو عمران خاں کو جان اور مان کر جیو ۔
 
مانتے تو ہیں کہ یہ اچھا کھلاڑی تھا کرکٹ کا
۔ اور بس۔
 
عسکری

معطل
عسکری جوان ، اکہتر اتنا پرانا نہیں کہ یادوں سے مٹ گیا ہو ۔ اکہتر سے اب تک کونسا کام ہے جو عقل مند جرنیل بخیر و بخوبی کر پائے ہیں ؟ مشرف کو اس ملک میں مثال نہ بنایا گیا تو نواز اینڈ کمپنی سمیت اس ملک کی تمام سیاسی جماعت ، طاقتور ٹولے ایک بار پھر یہ بات ثابت کر دیں گے کہ اس ملک میں عام کی کوی حیثیت کوئی وقعت نہیں ، اور جس ملک میں ایسا ہو وہاں سے ہجرت بہتر اگر موقع ملے۔​
بہت کچھ ہوا ہے اکتہر سے لے کر عسکری نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو زمین آسمان کا فرق ہے ۔ رہ گئی بات مشرف کی تو میں مشرف کا سپورٹر نہین پر مشرف کو کچھ بھی نہین ہو گا یہ کنجے منجے اسے انگلی بھی نہیں لگا سکتے اور وہ آرام سے ایسے چل دے گا یا بیٹھا رہے گا یہ بات اپ لکھ کر الماری کی نچلی دراز میں رکھ لیں اور جس دن آپکو لگے مشرف کو مثال بنا دیا گیا ہے اس دن میرے منہ پر آ کر مارنا یہاں :grin:
 
عسکری

معطل
عسکری جوان ، تمہارے پے در پے یک طرفہ مراسلوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ پاک فوج خدانخواستہ بد معاشوں کا ٹولہ ہے اور اپنی غلطیوں پر اٹھنے والی آواز کو عوام کے ٹیکسوں سے خریدے گئےاسلحے اور عوام کے سرمائے سے ملنے والی تنخواہوں کے بل پر کچل دینے کی عادی ہے اور عوام اس کی کسی بھی کارروائی پر اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

لو جی یہ کای بات ہوئی دھمکی تو انہوں نے دی ہے کور کمانڈرز کے خلاف لکھ کر ہم نے تو بس جواب دیا ہے ۔ کیا مطلب کمانڈرز کے ساتھ ہماری کوئی جزباتی تعلق نہیں ہے کیا ؟ میں نے صرف بتایا کہ ایک کور کمانڈر کیا ہوتا ہے میں نے کوئی ایسے عزائم یا دھمکی والی تو بات ہی نہین کی ۔ آپ ہی بتاؤ کون ہے جو جی ایچ کیو کی طرف منہ کرے گا ان للو پنجو سیاستدانوں میں ؟
آپ جس شعبے سے وابستہ ہیں مجھے گمان ہے کہ آپ نے عسکری تاریخیں پڑھ رکھی ہوں گی ذرا تاریخ کے تناظر میں بتائیں کہ مسلح افواج کس لئے بنائی جاتی ہیں اور اپنی ہی عوام کو فتح کرنے کی کوشش کرنے والی افواج کا کیا انجام ہوتا رہا ہے ۔

جی اور میں نے ایسا کچھ نہیں کہا کہ عوام کو فتح کیا جائے

مشرف ایک قومی مجرم ہے

12 اکتوبر کے اقدام اور اس سے پہلے فوج میں مصیبتیں پھیلانے ضیاالدین کو کمان دینے کی غلط طریقہ کار ۔ پاکستان کے جہاز کو پاکستانی ائیر پورٹ پر نا اترنے دینے کے مجرم کے بارے مین کیا خیال ہے ؟ پہلا وار نواز کا تھا اور اسے اس کا بدلہ ملا اس دن مشرف کیا میں بھی ہوتا تو یہی کرتا آپ بھی ہوتے تو یہی کرتے ۔

اور اس کا آرمی چیف رہنے کا مقصد یہ نہیں کہ اسے بد معاشی کی آزادی حاصل ہو گئی

بالکل ویسے جیسے کرپٹ غدار غیر ملکی ایجنسیوں کے بکاؤ اور پاکستان کی مخبری کرنے والے سیاستدان؟؟؟؟؟

۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی حالت ایسی ہے کہ اس گند کو چھیڑنے سے جو چھینٹے اڑیں گے وہ سیاسی ماحول کو مزید آلودہ کر دیں گے اور ملک کو درپیش مسائل مزید گھمبیر ہو جائیں گے اس لئے اسے ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا

جو بھی ہو پر اس کو کچھ نہین ہو رہا ساجد بھائی جان لکھ لیں بس بات ہی ختم

لیکن اس میں اگر ذرا بھی غیرت کا مادہ موجود ہو تو پاکستان کے عوام سے معافی مانگے ۔
آج تک کس نے معافی مانگی یہاں تو روز اکہتر کی آر میں ملک توڑنے کی باتیں کی جاتی ہیں ان سے تو معافی منگوا لیں پہلے کراچی مین 7 ہزار لوگ مار دیے سیاسی گروپوں نے پچھلے 5 سال مین جب فوج بیرکوں میں تھی ان سے معافی منگوا لیں پہلے ۔ معافی ؟ آپ میرے بھائی نا ہوتے تو ایک بات لکھتا (n)
ورنہ پاکستان کی فوج ایسے ہی شاہین نما کرگسوں کی وجہ سے پہلے ہی سے کافی بدنام ہو چکی ہے اور مزید بدنام ہوتی رہے گی ۔

ایس اکچھ نہیں فوج کا مورال ہائی ہے اور جنرل نے 12 اکتوبر کو جو کیا تھا ٹھیک کیا تھا بدنامی یا بدنام کرنے کی کوششیں پروپیگینڈا 60 سال سے چل رہا ہے او آگے بھی چلتا رہے گا ۔ لوگ کیا چاہیتے ہیں؟ کہو تو ڈس آرم کر دیں افواج کو ایجنسیاں تحلیل کر دیں اور ملک کو تھالی میں رکھ کر بھارت افغانستان ایران کے حوالے کر دیں ؟ جب تک پاک فوج اور پاکستان کے دشمن باقی ہیں پاکستانی افواج کی بدنامی تو ہوتی رہے گی اب دشمن اور اس کے ایجنٹ اس کے ہمدرد اس کے نمک خوار آرام سے بیٹھنے سے تو رہے ؟ پچھلے 5 سالوں مین فوج نے سیاہ ست مین ہاتھ ڈالا نا کچھ کہا سب کچھ چلنے دیا تو کیا ان کی بکواس ختم ہو گئی ؟ بھونک تو آج بھی سارے اسٹیبلشمنٹ فوج کو رہے ہیں ہر جگہ ایوان کے اندر یا باہر ۔ ان سے کوئی کام ہو تو یہ اس پر بات کریں نا ۔ اور مجھے پھر سے لگ رہا ہے اچھا ہو رہا ہے عوام کے ساتھ ۔ یعینی مکمل 5 سال بغیر کسی چوں چراں ہر چیز ہونے دی پھر الیکشن ہوئے نئی حکومت بن گئی پر فوج فوج فوج ابھی بھی چل رہا عجیب بات ہے کہ نہیں ؟
اگر نواز شریف کا قافلہ ایک ناکے پر روک دیا گیا تو اس میں کیا نئی بات ہے۔ ملکی سیکورٹی کے مد نظر جگہ جگہ فوج کے ناکے لگے ہیں تو قانون کے تحت ایک وزیراعظم کا قافلہ روک دیا گیا تو یہ قوم کے لئے کوئی شرمندگی کی بات نہیں اور نہ فوج کے لئے اترانے کا مقام۔
میں نے صرف ان کو جواب دیا تھا جو سمجھتے ہین وزیر اعظم سپیرئیر ہین ورنہ میرا کوئی لینا دینا نہین نواز ہو یا زرداری یا شیطان اکبر کرسی پر ہم اپنا کام کرتے رہیں گے اور ہمین ان چیزوں سے کیا لینا دینا
 
طالوت

محفلین
2014 تک پنجاب سے پٹواری کلچر ختم کردیں گے ۔وزیر اعلٰی پنجاب شہابز شریف
شکریہ عمران خان تونے سچ کہا تھا تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے آج دیکھ گڈ گورنس کے تیرے نعروں اور وعدوں نے حکومتی ایوانوں کو بھی مجبور کردیا ہے تقلید کرنے پر تونے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ان لوگون کو پاکستان کی غریب عوام کی خدمت پر کسی حد تک مجبور کردیا جیو عمران خاں کو جان اور مان کر جیو ۔

مامیاں چاچیاں اسمبلی میں جمع کر لی ہیں ، کیا یہ بھی اسی "تبدیلی" کا کوئی پہلو ہے ؟
اور پرویز خٹک کے سلیم صافی کے ساتھ کئے گئے انٹرویو کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟
یقین کریں حکومت بڑی اوکھی چیز ہے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی ذرا باداموں کا تیل سر میں ملنا شرو کر دیں :)
 
موروثیت والے ایشو پر اگرچہ میرا اپنا ذاتی ایک خاص اور الگ نقطہ نظر ہے مگر تاہم پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کو اگر دیکھا جائے تو یہ فیصلہ انکی پارٹی کے مستقبل کے لیے کافی سنگین ثابت ہوسکتا ہے اگرچہ انھوں نے کسی قدر وضاحت کی کوشش کی ہے جو کہ بڑی حد تک منطقی بھی ہے مگر تاہم اس اعتراض پر میں بھی آپ کے ساتھ ہوں باقی جہاں تک بات ہے سلیم صافی والے شو کی تو وہ ابھی تک میں نے نہیں دیکھا ابھی دیکھ لیتا ہون کہ کیا گل کھلائے ہونگے اس نے ؟ لیکن آپس کی بات ہے یہ سلیم صافی مجھے ذاتی طور پر ہرگز پسند نہیں اگرچہ میں اس کے کالمز بھی کبھی کبار پڑھ لیا کرتا تھا اور ہوں اور اس کا شو بھی دیکھ ہی لیا کرتا ہوں مگر مجھے لگتا ہے کہ یہ شخص بھی اس زعم باطل میں مبتلا ہے کہ اس کی کہی گئی بات یا تجزیہ ہی حرف آخر ہے خاص طور پر جب رویت ہلال کہ موضوع پر غیر منطقی دلائل اور تجزیات پر مبنی اس کا ایک آدھ کالم پڑھا تو میرا دل اس شخص سے اور بھی اچاٹ ہوگیا ہے
 
آبی ٹوکول

محفلین
نون لیگ کا ایک اور مثالی قدم وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کی کوشش۔
نواز شریف کا قافلہ ٹریفک رکوائے بغیر چل پڑا
خصوصی طیارے پر لاہور پہنچنے پر نواز شریف کا قافلہ بغیر ٹریفک روکے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچا ، نواز شریف نے اپنے پچھلے دور حکومت کی تاریخ دہراتے ہوے سربراہ مملکت کے لئے بھی ٹریفک سگنل پر روکنے کی مثال قائم کر دی۔ یاد رہے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچنا یقینا وی آئی پی کلچر کہ خاتمہ کی طرف ایک اہم قدم ہوسکتا ہے;)
 
آبی جان دے یار
تہاڈی واری دا امکان اگلی واری تے ائےگا
 
عسکری

معطل
نون لیگ کا ایک اور مثالی قدم وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کی کوشش۔
نواز شریف کا قافلہ ٹریفک رکوائے بغیر چل پڑا
خصوصی طیارے پر لاہور پہنچنے پر نواز شریف کا قافلہ بغیر ٹریفک روکے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچا ، نواز شریف نے اپنے پچھلے دور حکومت کی تاریخ دہراتے ہوے سربراہ مملکت کے لئے بھی ٹریفک سگنل پر روکنے کی مثال قائم کر دی۔ یاد رہے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچنا یقینا وی آئی پی کلچر کہ خاتمہ کی طرف ایک اہم قدم ہوسکتا ہے;)
اب آتے ہین خصوصی طیارے کی طرف جناب ۔ یہ گلف سٹریم وی وی آئی پی جیٹ تھا جسے پاکستان ائیر فورس چلاتی ہے صدر وزیر اعطم کے لیے ۔ زیادہ امید جے 756 سیریل نمبر کی ہے وہ یہی کام کرتا ہے ۔ جہاز 38 ملین ڈالر کا ہے اور اس کو فی گھنٹہ استمال کی لاگت 5795 ڈالر فی گھنٹہ ہے :bighug:
7019bf8733e57d33cba08d23a07f2d03.jpg

38603.jpg

plane_big_56033f4e0d799786dc0bc9a1cf9d646b03f2d5a2.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
سُنا ہے نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کا نام بدل کر کوئی سادہ سا نام رکھ لیا ہے۔

اس سادگی کے قربان، قومی خزانے کو تقریبآ 20 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگ جائے گا کہ تمام سٹیشنری بدلنی پڑے گی۔
 
Top