وزن بتائیے

متلاشی

محفلین
مجھ خاکسار کو تو۔۔۔۔دھوں۔۔۔دوں یعنی ’’فاعل‘‘ کے وزن پر
22 ہی لگ رہا ہے باقی استاذ گرامی بہتر بتائیں گے۔
 
متلاشی

محفلین
بچوں کا اصل وزن کیا ہے۔۔۔ کیا بچ چوں(فعلن) یا ب چوں(فعل) ؟
یہ سوال اس لئے ذہن میں اُٹھا کہ علامہ اقبال کی ایک غزل کا ایک شعر گنگناتے ہوئے مسئلہ آیا جوکہ یہ ہے
شکایت ہے مجھے یا رب خدا وندان مکتب سے
سبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاکبازی کا
براہِ کرم مطلع فرمائیں۔۔۔ شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
بچوں کی چ پر بہرحال تشدید ہی ہوتی ہے اور اس کا وزن بچ چو (فعلن) ہوتا ہے لیکن اگر اقبال نے بلا تشدید استعمال کیا ہے تو اسے ضرورتِ شعری کہا جا سکتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
بچوں کی چ پر بہرحال تشدید ہی ہوتی ہے اور اس کا وزن بچ چو (فعلن) ہوتا ہے لیکن اگر اقبال نے بلا تشدید استعمال کیا ہے تو اسے ضرورتِ شعری کہا جا سکتا ہے۔
لیکن فاتح بھائی اقبال جیسا عظیم شخص ضرورت شعری کی وجہ سے ایسی فاش غلطی نہیں کر سکتا۔۔۔۔اور ویسے یہاں بچوں کی بجائے کوئی اور لفظ آ سکتا ہے ۔ یا پورا مصرعہ کی ترتیب بدلی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔؟
 
فاتح

لائبریرین
ضرورت شعر کے تحت فاش غلطی؟؟؟؟ متلاشی صاحب! ضرورت شعری دراصل بڑے شعرا کو دیے گئے اسی اختیار کا نام ہے کہ وہ کسی لفظ کے تلفظ کو اپنی مرضی سے تبدیل کر لیں۔
 
متلاشی

محفلین
ضرورت شعر کے تحت فاش غلطی؟؟؟؟ متلاشی صاحب! ضرورت شعری دراصل بڑے شعرا کو دیے گئے اسی اختیار کا نام ہے کہ وہ کسی لفظ کے تلفظ کو اپنی مرضی سے تبدیل کر لیں۔
فاتح بھائی شکریہ۔۔۔ مجھے اس کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
میری رائے میں جو بقول یوسفی ‘ضروری نہیں کہ ناقص ہی ہو‘، بچہ جب بطور ہندی لفظ استعمال ہو گا تو یہ ضرور مشدد چ کے ساتھ ہو گا۔ لیکن فارسی میں، بطور خاص جہاں کوئی اضافت یا ترکیب بنائی جاتی ہے، اس میں محض بچہ، غیر مشدد، استعمال ہو گا۔جیسے مغبچہ۔ اقبال نے محض ضرورت شعری کا یہ کام کیا ہے کہ اس کی ہندی ترکیب سے جمع بنا دی ہے۔ اس کے علاوہ جس طرح کسی بھی اسم میں ’چہ‘ کے اضافے سے چھوٹی شے مراد لی جاتی ہے۔ فارسی الفاظ میں ’چہ‘ کا اضافہ کیا جاتا ہے، مثلاً طاق سے طاقچہ، باغ سے باغیچہ۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
سیدہ سارا غزل بہن جی کیا کیوں کو ضرورتا ایک میں باندھا جا سکتا ہے کہ نہیں اور کیوں کی تقطیع ایک جمع دو ہو سکتی ہے کہ نہیں ؟؟؟؟
 
زلفی شاہ

لائبریرین
میں نے سنا تھا کہ اس فورم میں راہنمائی فراہم کی جاتی ہے میں نے گزشتہ شب گیا کی تقطیع پوچھی تھی جس کا جواب ابھی تک نہیں ملا کیا اس فورم میں اسی طرح کا سلوک ہر ایک سے کیا جاتا ہے؟؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
میں نے سنا تھا کہ اس فورم میں راہنمائی فراہم کی جاتی ہے میں نے گزشتہ شب گیا کی تقطیع پوچھی تھی جس کا جواب ابھی تک نہیں ملا کیا اس فورم میں اسی طرح کا سلوک ہر ایک سے کیا جاتا ہے؟؟؟؟
سید مقبول شیرازی زلفی صاحب! آپ کا سوال تکنیکی نوعیت کا تھا جس کا جواب دینے کے لیے ضروری تھا کہ علمِ عروض جاننے والے احباب میں سے کوئی اس کا جواب دیتا اور شعر و ادب میں دلچسپی رکھنے والے تمام ارکان ضروری نہیں کہ شعر کے اوزان سے بھی واقف ہوں لہٰذا جن ارکان نے آپ کا مراسلہ دیکھا انھوں نے غیر مستند جواب دینے سے احتراز برتا اور یہ یقیناً اس محفل اور اس کے ارکان کی ایک بہت بڑی خوبی تصور کی جائے گی کہ لوگ غلط راہنمائی نہیں کرتے۔
محفل میں عمومی طور پر کوئی نہ کوئی رکن تو موجود ہی ہوتا ہے لیکن ان کا تعلق مختلف شعبوں سے ہوتا ہے، عام طور پر احباب فورمز میں اپنی گھریلو اور کاروباری مصروفیات کے بعد فارغ اوقات میں آیا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آپ کے سوال کے جواب میں ایک آدھ دن لگ گئے۔آپ نئے ہیں اس لیے آپ کو یہاں مراسلات اور ان کے جوابات کی فریکوینسی کا علم نہیں ہو سکا، امید ہے آتے رہیں گے اور اگر کوئی فوری نوعیت کا سوال ہو تو ذاتی پیغام اور ای میل کا استعمال بھی کر لیا کیجیے۔ یا ایک نیا فیچر یعنی کسی رکن کو ٹیگ کرنا بھی اس صورت میں بہتر ہوتا ہے کہ جب آپ اسے کسی مراسلے میں متوجہ کرنا چاہتے ہوں جیسے میں نے آپ کو ٹیگ کیا ہے۔ جس رکن کو ٹیگ کرنا مقصود ہو اس کے یوزر نیم سے پہلے @ کی علامت لگا دیجیے۔
 
فاتح

لائبریرین
سیدہ سارا غزل بہن جی کیا کیوں کو ضرورتا ایک میں باندھا جا سکتا ہے کہ نہیں اور کیوں کی تقطیع ایک جمع دو ہو سکتی ہے کہ نہیں ؟؟؟؟
یہ سوال میری نظر سے گزرا تھا لیکن چونکہ آپ کا سوال کسی رکن سے ذاتی طور پر اسے مخاطب کر کے تھا لہٰذا میں نے جواب دینا مناسب نہ جانا۔ بہرحال اب چونکہ اسے بھی دو تین روز گزر گئے ہیں تو عرض کر دیتا ہوں کہ "کیا" اور "کیوں" کو ضرورت کے تحت ایک واحد حرفِ متحرک (یا 1) کے طور پر باندھا جا سکتا ہے لیکن کیوں کو فعو (یا 1 جمع 2) باندھنا جائز نہیں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ اس راہنمائی کا آپ کی راہنمائی نے حوصلہ دیا ہے کہ یہاں سے علم حاصل کی جائے مہربانی فرما کر یہ بتائیں کہ اگر کلام کی تصحیح درکار ہو تو اس فورم میں کیا کرنا ہوگا؟ اور کلام کی تصحیح میں عموما کتنے دن لگ جاتے ہیں؟؟؟ میں اس فورم میں نیا ہوں۔
 
السلام علیکم زلفی صاحب ۔۔۔۔۔ سارا بیٹی ہفتے بھرکیلئے بیرون ملک ہیں اور میں پچھلے چند روز سے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے انتہائی مصروف ہوں اسی وجہ سے مسلم اردو فورم میں بھی وقت نہیں دے سکا ۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاللہ ایک دو روز تک وہاں بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گا اور یہاں بھی تفصیل سے بات ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
زندہ: فَعلُن (آخری ہ گرا کر فَعل یا فَعلُ بھی باندھا جا سکتا ہے)
زندگی: فَاعِلُن (آخری ی گرا کر فَاعِلُ بھی کیا جا سکتا ہے)
 
Top