ورڈ پریس 3.0 تھیلونیس کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس 3.0 کا سٹیبل ورژن بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس ریلیز میں ورڈ پریس میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کئی اہم فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ورڈ پریس کی ڈیویلپمنٹ پر نظر رکھنے والے ورڈ پریس 3.0 کے بیٹا ورژن اور ریلیز کینڈیڈیٹ کے ذریعے سے پہلے ہی ان فیچرز سے واقف ہوں گے۔ ورڈ پریس کی اس ریلیز میں کئی اہم کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے جس کی بدولت اب ورڈ پریس صرف بلاگنگ ہی کے لیے نہیں بلکہ عمومی کونٹینٹ منیجمنٹ کے لیے بھی بخوبی استعمال کیا جا سکے گا۔ ورڈ پریس 3.0 کی ایک اور اہم فیچر اس میں ورڈ پریس ملٹی یوزر کی کوڈ کا انضمام ہے، یعنی اب اسی ورژن کو ایک سے زیادہ بلاگ ہوسٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ورڈ پریس بلاگ لکھنے کا سب سے مقبول اوپن سورس سوفٹویر ہے اور اس کی ڈیویلپمنٹ میٹ مولن وگ نے شروع کی تھی۔ میٹ مولن وگ نے اپنی تعلیم ہائی سکول آف پرفارمنگ اینڈ ویژوئل آرٹس سے حاصل کی جہاں سے انہوں نے جاز سیکسوفون کی تربیت حاصل کی۔
 

گرائیں

محفلین
کیا اب پرانے ورژن استعمال کرنے والوں کو اپ گریڈ کر لینا چاہئے؟

اپ گریڈ کرنے کی میری گزشتہ کوشش ناکامی میں منتج ہوئی تھی۔
کیا اب کوئی نئی ہدایات موجود ہیں اپ گریڈ کے سلسلے میں؟
 

اکبر لاکھو

محفلین
اس سے لگتا ہے کہ ورڈ پریس کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی دوڑ میں شامل ہوجائے گا۔ اور جملہ سے اس کا مقابلہ شروئ ہونے کو ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس پہلے بھی ایک اچھا سی ایم ایس تھا۔ اب یہ باضابطہ سی ایم ایس بن چکا ہے۔ اس میں زیادہ تر نئی فیچرز دروپل سے مستعار لی گئی ہیں جیسے کہ کسٹم ٹیکسانومیز۔
 
Top