ورڈ پریس کے اردو ترجمے کی خامیاں

نعمان

محفلین
ورڈپریس کے موجودہ ترجمے میں (جو کہ انٹرانس پر رکھا ہے) کئی خامیاں ہیں۔ کئی جگہ ہدایات جب بلاگ کے ایڈمن انٹرفیس میں دیکھی جاتی ہیں تو وہ سیاق و سباق سے ہٹ کر معلوم ہوتی ہیں۔ کئی جگہ پر ترجمہ بوجھل ہے۔ میں شاکر سے رابطہ کررہا ہوں اور ہم مل کر دیکھتے ہیں کہ اس میں کیسے بہتری لائی جائے۔
 

دوست

محفلین
اس کے ترجمے کی تازہ فائل یہ نہیں جو انٹرانس پر ہے۔ یہ فائل بہت پرانی ہے اب تو ورژن 2۔2 آگیا ہے لیکن یہ ہمارے پاس بہرحال 2.1 کی فائل موجود ہے۔ اس کو دیکھ کر آپ اندازہ کریں کہ کہاں کہاں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
آپ یہاں سے یہ فائلیں پو مع مو اتار سکتے ہیں۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، نعمان، مجھے ورڈپریس کا قابل استعمال ترجمہ چاہیے تاکہ میں ورڈپریس کا ایک مکمل اردو پیکج تیار کر سکوں۔ میں نے انٹرانس سے جو پو فائل ڈاؤنلوڈ کی تھی اس کی کمپائلیشن میں ایرر آتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ شاید سپیم میں چلی گئی ہوگی۔۔ :(

پلیز دوبارہ ای میل بھیج دیں۔
 

دوست

محفلین
اوپر والی پوسٹ میں دیا گیا ربط وہی ہے جو آپ کو ای میل کیا تھا۔ اس سے فائلیں اتار سکتے ہیں آپ۔
وسلام
 
Top