ورڈ پریس کی اردو تھیم درکار

السلام علیکم
مجھے ورڈ پریس کے لیے ایک اردو تھیم درکار ہے۔ یوں‌ تو انٹرنیٹ پر بیشمار اردو تھیم دستیاب ہیں، لیکن مجھے مطلوبہ تھیم میں کچھ خصوصیات چاہئیں:
1۔ اس کی تحریر کا فونٹ 14 پوائنٹ ہو۔
2۔ اس کے اطراف میں کوئی ربط وغیرہ کی جگہ نہ ہو۔ بلاگ پر صرف اور صرف تحریر ہو اور ہیڈر۔۔۔ سائیڈبار نہیں چاہیئے۔
3۔ بلاگ پر تحریر پوسٹ کرنے کے اوقات اور تاریخ موجود نہ ہو۔
4۔ زیادہ شوخ نہ ہو۔ بس سادہ سا ہو۔
مجھے تھیمز کے اسکرپٹ کی سمجھ نہیں ورنہ میں خود ہی یہ کام کرلیتا۔ سو، ماہرین کو زحمت دے رہا ہوں۔ امید ہے کہ مایوسی نہیں ہوگی (مجھے :wink: )
جزاک اللہ۔
والسلام

:!:
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، تم پہلے کوئی تھیم پسند کر لو، اس کا پوائنٹ سائز سیٹ کرنا اور سائیڈ بار نکالنا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
 
پاکستانی

محفلین
پسند کی تھیم ملنا ہی تو اردو بلاگرز کا سب سے بڑا مسلہ ہے۔

ایک دو لنک دیئے تھے میں نے بھی تھیم کے کاریگروں کو مگر بےسود دیکھیں آپ کی شنوائی کب ہوتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
منیر طاہر، ایک مرتبہ اردو ورڈپریس پر کام کسی حد تک مکمل ہو جائے تو اس کے بعد ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن پر بھی کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں اس کے لیے علیحدہ تھریڈ کھولنا بہتر ہوگا جہاں لوگ اپنی پسند کی تھیم کا لنک دے دیں اور جو اس میں دلچسپی رکھتے ہوں، وہ اس کی کسٹمائزیشن کرکے اپلوڈ کر دیں۔
 
باسم

محفلین
ہم نے تو ورڈ پریس کی اتنی تھیمیں ڈھونڈ اور اتار رکھی ہیں کہ ساتوں نسلوں کو کافی ہوجائیں مگر سب انگریزی کی ہیں
ورڈ پریس تیار ہوجائے تو ان میں سے ایک شاید میں بھی اردو میں کرلوں
اور عمار یہاں سے آپ اپنی مرضی کی ورڈ پریس کی تھیم تھیم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں
 
دوست

محفلین
سائیڈ بار نکالنا تو مسئلہ نہیں اور نہی تاریخ اڑانا۔ لیکن گرافکس والے تھیم کو اردو کرنا مسئلہ ہوتا ہے۔ مجھ سے ہر بار کوئی گڑبڑ ہوجاتی ہے۔ :roll:
 
تمام ساتھیوں کے جواب کا بے حد شکریہ۔
مجھے جن تھیمز کی طرف توجہ دلائی گئی، وہ سب انگریزی کی ہیں (شاید)۔۔۔
میرے لیے آسان پیشکش یہی ہے کہ کوئی تھیم پسند کرکے اس میں تبدیلیاں لانے کا کہوں۔
تو میری پسند تو ورڈ پریس کی ڈیفالٹ تھیم بھی ہے۔۔۔ اور ونٹرڈے بھی۔۔۔۔ اصل میں تھیم کی شکل و صورت کا ہونا کوئی اہم نہیں۔ اہم یہ ہے کہ اس میں مطلوبہ سہولیات مل سکیں۔۔۔

:!:
 
پاکستانی

محفلین
ہمممم

عمار بھائی آپ میرے بلاگ والی تھیم چیک کیجیئے جو ابھی کچھ دیر پہلے ہی ساجد بھائی نے خصوصی مہربانی کرتے ہوئے مجھے میل کی ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
عمار، میرے خیال سے پہلے آپ کوئی تھیم پسند کریں، پھر وہ لنک شاکربھائی یا ساجد بھائی کو میل یا ذپ کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ امید ہے آپ کا کام پو جائے گا۔
 
منیر آپ کی تھیم مجھے بھی بہت پسند ہے ، مجھے اپنے بلاگ پر اسے سیٹ کرنے کا طریقہ بتا کر ثواب دارین حاصل کریں۔
 
میں بار بار وضاحت کرچکا ہوں کہ کوئی سی بھی سادہ تھیم پر یہ کام کردیں۔۔۔ یا پھر اور کچھ نہیں تو ورڈ پریس کی جو ڈیفالٹ تھیم ہے، اسی کو بدل دیں۔۔۔ مناسب ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
عمار، آپ اردو ہوم ڈاٹ کوم کا دورہ کر لیں، پردیسی بھائی نے وہاں کافی اچھی تھیمز کا ذخیرہ سٹور کر رکھا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
عمار، آپ اردو ہوم ڈاٹ کوم کا دورہ کر لیں، پردیسی بھائی نے وہاں کافی اچھی تھیمز کا ذخیرہ سٹور کر رکھا ہے۔کوٹ""""""

پاکستانی۔۔۔>>> :( نہیں بالکل بھی نہیں۔۔۔۔وہاں زیادہ اچھی تھمیز نہیں ہیں :( جو اچھی ہیں ان کے ساتھ مسائل بہت سارے ہیں ۔۔۔میں نے خاموشی سے پردیسی بھائی کو ایم ایس این پر ایڈ کیا تھا کہ ان سے لائیو پوچھ کر تھمیز ایڈیٹ کرنے کی کوشش کروں گی یا کم سے کم اپنی فرمائش پر کچھ بنوانے کی۔۔۔لیکن وہ پتہ نہیں کہاں ہوتے ہیں۔۔۔مجھے ابھی تک مل ہی نہیں سکے۔

اردو ہوم پر اگر تھیم اچھی ہے تو فونٹس بہت برے اور سائز اتنا کہ پانچ نمبر کا چشمہ جلدی لگ جانے کا ڈر۔۔۔ایک تھیم اچھی تھی لیکن ساتھ میں تھیم بنانے والے کا نام اور پتہ ہے اس کا نام تھا۔۔گنجا پریس۔ :(
اگر آپ میں سے کوئی ان سے یہ درخواست کرے کہ وہ مزید اچھی تھمیز ایڈ کردیں تومیں آپ سب کی بھی مشکور ہوں گی۔
 
ہممممممم
اردو نیوز کی وجہ سے ان کے پاس وقت ہی نہیں کہ وہ اس طرف توجہ دیں سکیں، خود میری درخواست چھے ماہ سے ان کے 'کیو' میں پڑی ہے۔
sad.gif
 
Top