ورڈ پریس میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کی ابتداء

دوست

محفلین
:? :? :?
اتنا بھی کوئیک نہیں‌ ہے۔ اوپن پیڈ کا فولڈر ہے لیکن اردو ویب پیڈ کا نہیں۔
پی ایچ پی بی بی کی بھی اچھی خاصی سیر کی ہے لیکن۔ :(
کوئی اور ربط؟؟؟؟؟؟؟
 

دوست

محفلین
جی شکریہ۔
فائل تو اپڈیٹ کرلی ہے اب صبح دوبارہ کمنٹس فائل کو مدوَن کرکے دیکھوں گا اگر کچھ کام بن گیا تو۔۔۔ فی الحال تو حسب معمول نتیجہ دے رہا ہے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر اب اگر اس کام میں ہاتھ ڈالنا ہے تو ویب پیڈ کو اچھی طرح سمجھ لو۔ ورنہ ایسا ہوگا کہ تبصرہ کرنے والے شکایتیں ہی کرتے رہیں گے۔ سیدھا سدھارن سا تو اسکرپٹ ہے۔ بس اسکرپٹ کا ریفرنس ڈالو اور ڈبل اے استاد۔ اگر نہیں مانے تو مجھے اکاؤنٹ بنا کر دو میں ٹھیک کردونگا۔ نبیل کا بیان کردہ طریقہ نہ آزماؤ بھول جاؤ نبیل کی ہدایات اور سمجھو تمہیں خود اس کو انٹگریٹ کرنا ہے۔ مختصر یہ کہ تمہیں اس کو مختلف فارم فیلڈز میں انٹگریٹ کرنا سیکھنا ہوگا تاکہ آئندہ لوکلائزیشن منصوبوں میں یہ مہارت کام آئے۔

اچھا ایک اور بات اردو ویب پیڈ کنکرر میں نہیں چلتا۔
 

دوست

محفلین
جی آپ کی بات بجا ہے نہیں چلتا اس کے لیے میں‌ لینکس میں اردو سپورٹ استعمال کرتا ہوں۔ جو کنٹرول سپیس پر سیٹ‌کی کوئی ہے میں نے۔
ایسا ہے نعمان کہ میرا پروگرامنگ کا علم کچھ بھی نہیں۔ بس اس دن نبیل بھائی کی تبدیل کردہ فائل دیکھی تو جو دو تین چیزیں اضافی اور اردو ویب پیڈ کے بارے میں ان کی فائل میں دیکھیں اسی طرح اپنے تھیم والی فائل میں ڈالنے کی کوشش کی۔
کل ورڈبینک کے کوڈ کا تجزیہ کررہا تھا تو وہاں کچھ اور طریقے سے آپ نے اس کو کال کیا ہوا تھا۔ اب دیکھتا ہوں دوبارہ صبح اٹھ کر کوئی پنگا شنگا لے کر۔ میں‌ چاہتا ہوں کم از ہم تبصرے، مصنف اور تلاش کے خانوں میں ویب پیڈ شامل ہوجائے۔ اب طےشدہ کربک تھیم ہی تو نہیں تھیموں کی تو لائنیں لگی ہوئی ہیں اور میرا دل کبھی بھی کسی بھی تھیم پر آگیا تو اسے پکڑ کر اردوا دینا ہے اور اب میری ترجیح‌ ویب پیڈ کی شمولیت بھی ہوگی۔
کھاتے کی تفاصیل آپ کو ذپ کردیتا ہوں آپ دیکھ لیجیے اسے۔ورڈ پریس کا ایڈمن والا ہی ہے۔
وسلا۔
 

نعمان

محفلین
نہیں جناب، ہار مانی

پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے تمام طریقے آزمائے مگر آپ کے تھیم پر ویب پیڈ نہ چل کے دیا۔
 

دوست

محفلین
:shock: :shock: :shock: :shock: :shock: :shock:
ہار مانی؟
لیکن آدھا تو چل رہا ہے۔ اور آدھا رہ گیا ہے ناں۔
چلیں اسے ایسے ہی چلنے دیتے ہیں۔ ایک بار اردو سے انگریزی ہی کرنا پڑتا ہے اور کچھ نہیں۔ مصنف والا تو ٹھیک ہوگیا ہے اسی کی زیادہ ٹینشن تھی۔
بہرحال آپ کا شکریہ اتنا سارا وقت دینے کا۔
 

دوست

محفلین
:pagaldil: :pagaldil: :pagaldil: :pagaldil: :pagaldil:
دل کی کون سنے اب۔
تلاش میں بھی شامل کرنا چاہا تو مصنف والا ویب پیڈ اڑ گیا۔
:roll: :roll: :roll:
اسے اب کل دیکھوں گا آج دل نہیں‌کررہا۔ کوئی مجھے بتائے گا کہ ایک سے زیادہ قطعوں میں ویب پیڈ کو کال کرنے کے لیے اس کا ربط کہاں دوں۔
ایک سائیڈ بار میں ہے اور دوسرا کمنٹس میں۔
کیا اسے ہیڈ والی فائل میں دوں؟؟؟
 

دوست

محفلین
:congrats: :congrats: :congrats: :congrats: :congrats:
مجھے ڈھیر ساری مبارکاں کہ میرا بلاگ میرے پسندیدہ تھیم میں چالو ہوگیا ہے۔ اور سب کچھ ٹھیک ٹھاک۔
الحمد اللہ۔
سب تعریف اس کی ذات کے لیے جس نے اتنی عقل دی۔ میں نے سارا تھیم پہلے ڈیلیٹ کیا۔ پھر دوبارہ سے اردوائے گئے تھیم میں ویب پیڈ اپنے ڈیسکٹاپ پر شامل کیا اور پھر چڑھایا۔
چالو کیا تو فائر فاکس میں سب ٹھیک تھا۔
دو تین چھوٹے چھوٹے ایرر جیسے تلاش والے قطعے میں ریڈیو بٹن کی کمانڈ میں‌ بوم آگیا تھا۔ اور تبصروں کا قطعہ کچھ بڑا تھا جس کی وجہ سے آئی ای میں سائیڈ بار نیچے گر جاتا تھا۔
اب دونوں چیزیں ٹھیک ہیں الحمد اللہ۔
اس کو الگ سے محفل میں چڑھا رہا ہوں تاکہ آپ اسے استعمال کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
جناب زکریا بھائی، جناب نبیل بھائی اور جناب نعمان جی کا بہت بہت شکریہ جنھوں نے میری اتنی مدد کی اور بلاوجہ سر کھانے کا برا نہیں مانا۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست شاکر اور بہت مبارک ہو۔ اب تو آپ ایکسپرٹ ہوگئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ہم آپ کو کام دے سکتے ہیں۔ بچ رہیں اب، کام آنے والا ہے۔ :twisted:
 

فرخ

محفلین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی۔
جہاں تک میں آپ کی اس پوسٹ کو سمجھا ہوں، اردو پیڈ کی انٹیگرشن صرف آپ کے اپنے ورڈ پریس بلاگ پروگرام پر مشتمل بلاگ سرور پر ممکن ہے۔ یعنی ہمارے جو بلاگ پہلے سے http://www.wordpress.com پر موجود ہیں ان میں یہ انٹیگریشن ممکن نہیں ہے۔
جیسا کہ یہ میرا ایک اردو بلاگ ہے جو ورڈ پریس پر موجود ہے۔ http://farukh.wordpress.com اور میں چاہتا ہوں کہ اسمیں لوگوں کو اردو ٹائپ کرنے سہولت دی جائے۔
اگر ایسا ممکن ہے تو برائے مہربانی وضاحت و رہنمائی فرمائیے گا۔

جزاک اللہ خیر و کثیرا۔

والسلام
فرخ وحید



نبیل نے کہا:
میں نے ورڈپریس کا جائزہ لیا تو اس میں کئی ایڈٹ ایریاز نظر آئے جہاں اردو لکھنے کے لیے اردو ویب پیڈ کا استعمال ممکن ہے۔ ان تمام ایڈٹ ایریاز میں ویب پیڈ انٹگریٹ کرنے پر اس وقت کام کرنا مناسب ہوگا جب ہم ایک اردو ورڈپریس پیکج ریلیز کریں گے۔ فی الحال میں نے ورڈپریس کے پوسٹ پیج اور اس کے تبصروں والے خانے میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا ہے۔ یہاں میں اس کے لیے ترمیم شدہ فائلیں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔

نوٹ: اس پوسٹ میں پیش کی گئی فائلیں ورڈپریس ورژن 2.0.4 سے متعلقہ ہیں

استعمال کی ہدایات

اردو ویب پیڈ

سب سے پہلے اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کرکے ورڈپریس کی روٹ میں کاپی کریں۔

اٹیچمنٹ کی فائلیں

ذیل کی اٹیچمنٹ میں دو فائلیں شامل ہیں:

1۔ edit-form-advanced.php

اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-admin میں رکھیں، اور

2۔ comments.php

اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-content/themes/default میں رکھیں۔

فائلوں میں ترمیم

اوپر کی دونوں فائلوں میں http://www.yourdomain.com ڈھونڈھیں اور اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے یوآرایل سے رپلیس کر دیں۔ اب آپ کا ورڈ پریس استعمال کے لیے تیار ہے۔ comments.php کو ترمیم کے بعد محفوظ کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ یہ utf-8 فارمیٹ میں ہی سیو ہو۔

ذیل کے سکرین شاٹ میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کے بعد ورڈپریس کا پوسٹ پیج دکھایا گیا ہے:


3_pic1_4.jpg


اور ذیل کی تصویر میں ورڈ پریس بلاگ میں تبصرے کا خانہ دکھایا گیا ہے:


3_pic3_2.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فرخ، پہلے تم یہ بتاؤ کہ تم ہوتے کہاں ہو؟ آج بہت عرصے بعد دکھائی دیے؟ سب خیریت تو ہے نا؟

یار یہ ورڈپریس ڈاٹ کام کا تو میرے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ وہاں صرف بلاگ بنایا جا سکتا ہے اور اور وہاں فائلیں اپلوڈ کرنے یا ٹمپلیٹ تبدیل کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے۔ تم اگر چاہو تو باقی دوستوں کی طرح کسی فری ہوسٹ پر اپنا ورڈ پریس بلاگ بنا سکتے ہو۔ اس سلسلے میں شاکر (دوست) اپنے بلاگ پر ٹیوٹوریل پیش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پردیسی بھائی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ بھی اردو ہوم پر بلاگ ہوسٹ کریں گے۔ ان سے رابطہ کرکے دیکھو۔
 

دوست

محفلین
میں حاضر ہوں بھائی کوئی بھی مسئلہ ہو ورڈپریس کی تنصیب کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہوں۔
ورڈپریس ڈاٹ کام سے زیادہ سہولت تو بلاگ سم پر موجود ہے آپ کو اپنا تھیم مدوِن کرنے کی بھی اجازت ہے وہاں لیکن ورڈپریس 1.5 استعمال کررہے ہیں وہ لوگ۔
 

فرخ

محفلین
السلام علیکم
نبیل بھائی، میں بہت ممنون ہوں آپ نے یاد رکھا۔
میری طرف سب خیریت ہے الحمدللہ۔ دراصل میری کچھ مصروفیات کا رخ بھی بدل گیا تھا۔ جس کا تھوڑا سا نتیجہ آپ اس ویب سائٹ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
http://farrukh.echoz.com
یہ میری فوٹو گرافی کی آن لائن البم ہے۔ امید ہے پسند آئے گی۔
اسکے علاوہ بھی کچھ زندگی کی اور مصروفیات کی وجہ سے آن لائن نہ آسکا۔

ویسے میں نے شاکر کا بلاگ پڑھا تھا اور وہیں سے پڑھ کر یہی سمجھ آئی تھی کہ موجودہ ورڈپریس کے بلاگز پر ایسا کرنا فی الحال ممکن نہیں۔ کیونکہ موجودہ ورڈ پریس ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم فائلوں میں اپنے کوڈ اور سکرپٹ کا اضافہ کر سکیں۔

اور میرا خیال ہے کہ میں اپنا علیحدہ بلاگ ہوسٹ کرنےکی بجائے شاکر اور پردیسی کے بلاگز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتا ہوں اگر وہ اجازت دیں۔ فی الحال تو میرے یہ اردو بلاگز ہیں:

http://farukh.wordpress.com
http://www.pkblogs.com/fwaheed
http://www.pkblogs.com/margallah

اسکے علاوہ ایک اور بھی پاکستانی بلاگ ہے جو غالبا اردو زبان کی ترویج کے سلسلے میں ہی بنایا گیا ہے۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ وہاں ہم اردو کا ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتے کیونکہ وہاں یونیکوڈ کی سپورٹ سرے سے موجود ہی نہیں۔ جب بھی میں نے وہاں کچھ اردو میں لکھنے کی کوشش کی، تو صرف عجیب الخلقت قسم کے الفاظ سامنے آئے۔ اور وہ یہ ہے:
http://farrukh.pak-blog.com/
اس کو ہوسٹ کرنے والے ہیں http://www.pak-blog.com

والسلام
فرخ

نبیل نے کہا:
السلام علیکم فرخ، پہلے تم یہ بتاؤ کہ تم ہوتے کہاں ہو؟ آج بہت عرصے بعد دکھائی دیے؟ سب خیریت تو ہے نا؟

یار یہ ورڈپریس ڈاٹ کام کا تو میرے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ وہاں صرف بلاگ بنایا جا سکتا ہے اور اور وہاں فائلیں اپلوڈ کرنے یا ٹمپلیٹ تبدیل کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے۔ تم اگر چاہو تو باقی دوستوں کی طرح کسی فری ہوسٹ پر اپنا ورڈ پریس بلاگ بنا سکتے ہو۔ اس سلسلے میں شاکر (دوست) اپنے بلاگ پر ٹیوٹوریل پیش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پردیسی بھائی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ بھی اردو ہوم پر بلاگ ہوسٹ کریں گے۔ ان سے رابطہ کرکے دیکھو۔
 

فرخ

محفلین
السلام علیکم
محترم شاکر بھائی۔
دراصل، فی الحال میرا ورڈ پریس کا بلاگ کہیں بھی تنصیب کرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔ میں تو صرف اپنے موجودہ ورڈ پریس کے بلاگز میں اردو ٹائپ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

میں نے ابھی ابھی http://farrukh.blogsome.com حاصل کر لیا ہے۔ اگر آپ اس کی تھیم میں اپنا اردو پیڈ والا سکرپٹ ڈالنے کے لیئے راہنمائی فرما دیں تو بہت ممنون ہونگا
والسلام
ٍفرخ

دوست نے کہا:
میں حاضر ہوں بھائی کوئی بھی مسئلہ ہو ورڈپریس کی تنصیب کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہوں۔
ورڈپریس ڈاٹ کام سے زیادہ سہولت تو بلاگ سم پر موجود ہے آپ کو اپنا تھیم مدوِن کرنے کی بھی اجازت ہے وہاں لیکن ورڈپریس 1.5 استعمال کررہے ہیں وہ لوگ۔

 

دوست

محفلین
فرخ بھائی آپ پردیسی بھائی کی طرف سے ویب سپیس دینے کا انتظار کرلیں۔ یا پھر ueuo.com پر ایک سب ڈومین بنا لیں اور وہاں پر ورڈپریس کی تنصیب کا کام مل جل کر کیے لیتے ہیں۔ تنصیب اور اردو تھیم کی ذمہ داری میری آپ کو صرف فائلیں اپلوڈ کرنا ہونگی چونکہ میرے پاس اس ویب سرور کا ایف ٹی پی نہیں چلتا۔ ورنہ اپنے ایک کرم فرما ہیں جناب حکیم خالد صاحب ان سے درخواست کیے لیتے ہیں اپلوڈنگ کے سلسلے میں۔
بلکہ وہ تو پچھلے دنوں بلاگ بانٹتے پھر رہے تھے فری ہوسٹ پر اب پتا نہیں کیا صورت حال ہے۔ اگر حکیم صاحب یہ پڑھ رہے ہوں تو تھوڑا کرم فرما کر جواب دیں تاکہ کوئی صورت نکالی جاسکے۔
وسلام۔
 

فرخ

محفلین
جی جناب۔
دیر سے جواب دینے کی معذرت چاہتا ہوں۔ دفتری اوقات میں وقت کم ملتا ہے نا۔

جی تو میں نے 2 سب ڈومین بنا لیں ہیں۔

http://ublog.orgfree.com
http://ublog.ueuo.com
اور اسی طرح 2 اپنے نام کی بھی بنا لی ہیں۔:wink: پتا نہیں کونسی استعمال میں آتی ہے :shock:
آپ کو ublog والی کا پاس ورڈ اگر چائیے ہو تو میں آپ کو ای میل میں بھیج سکتا ہوں۔ میرا ای میل ہے farrukh1@gmail.com۔

والسلام
فرخ


دوست نے کہا:
فرخ بھائی آپ پردیسی بھائی کی طرف سے ویب سپیس دینے کا انتظار کرلیں۔ یا پھر ueuo.com پر ایک سب ڈومین بنا لیں اور وہاں پر ورڈپریس کی تنصیب کا کام مل جل کر کیے لیتے ہیں۔ تنصیب اور اردو تھیم کی ذمہ داری میری آپ کو صرف فائلیں اپلوڈ کرنا ہونگی چونکہ میرے پاس اس ویب سرور کا ایف ٹی پی نہیں چلتا۔ ورنہ اپنے ایک کرم فرما ہیں جناب حکیم خالد صاحب ان سے درخواست کیے لیتے ہیں اپلوڈنگ کے سلسلے میں۔
بلکہ وہ تو پچھلے دنوں بلاگ بانٹتے پھر رہے تھے فری ہوسٹ پر اب پتا نہیں کیا صورت حال ہے۔ اگر حکیم صاحب یہ پڑھ رہے ہوں تو تھوڑا کرم فرما کر جواب دیں تاکہ کوئی صورت نکالی جاسکے۔
وسلام۔
‌‌
 

دوست

محفلین
فرخ بھائی آپ ایسا کریں اس زمرے کی تمام تحاریر پڑھ لیں میرے بلاگ سے۔ اس کے بعد بتائیں‌ کہ کہاں تک سمجھ آئی ہے اور کہاں تک یہ کام کرسکتے ہیں۔
کم از کم اتنا ہو کہ آپ فائل کو اپلوڈ‌کرنا سمجھ جائیں آگے میں سنبھال لوں گا۔ میں اپنی معذوری بتا چکا ہوں کہ اس سرور سے بذریعہ ایف ٹی پی رابطہ نہیں ہوسکتا میرے پی سی سے۔ پتا نہیں کیا مسئلہ ہے اپنا بلاگ بھی میں نے ایک دوست سے اپلوڈ کروایا تھا۔
وسلام۔
 
Top