ورڈ پریس میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن سے کیا مسائل پیدا ہوتے ہیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جو دوست اپنا بلاگ لکھنے کے لیے ورڈپریس میں اردو اوپن پیڈ استعمال کر رہے ہیں وہ اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے تکنیکی مسائل کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ یہ مسائل اوپن پیڈ اور ورڈپریس کی ایجیکس فیچرز کے ٹکراؤ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ میری درخواست ہے کہ اوپن پیڈ کے ورڈپریس میں استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل کو اس تھریڈ میں بیان کریں تاکہ ان کے حل کا کچھ سوچا جا سکے۔

والسلام
 

باسم

محفلین
مثلا یہ کے میں نے اپنے بلاگ پر لگی تھیم کے سرچ باکس میں اسے لگانا چاہا تو اس کے رنگ منتخب کرنے والے ٹیب نے حرکت کرنا چھوڑ دیا۔
اس لیے میں نے اسے سرچ باکس میں نہیں لگا
اب اگر کمنٹس کو کلک کیا جائے تو یہ حرکت نہیں کرتا کیونکہ وہاں ایڈیٹر فعال ہے۔
 
ورڈ پریس میں اردو لکھنے کا مسئلہ

السلام علیکم میں نے اپنی ویب پہ پہلے سے انسٹال شدہ ورڈ پریس (2.5.1) کو آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے ایڈٹ کر کے
اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے اب مسئہ یہ ہے کہ جب میں اردو لکھ کے اس کو محفوظ کرتا ہوں تو وہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ سوالیہ نشان بن جاتے ہیں کوئی بھائی میری مدد کرے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سلیمان، اردو ڈیٹا درست ہینڈل کرنے کے لیے ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ utf8 ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے بلاگ پر جو تھیم استعمال کر رہے ہیں اس میں پیج اینکوڈنگ کا میٹا ٹیگ ذیل کے طریقے سے ڈیفائن ہونا چاہیے:

کوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8" />
 
Top