ورڈ پریس تھیم درکار ہے

السلام و علیکم
میں نے آج ہی اردو محفل جوائن کی۔ مجھے ایک مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے اس فورم پر حاضر ہوا ہوں۔ مجھے ورڈ پریس کی ایک تھیم درکار ہے۔ برائے مہربانی اس سلسلے میں میری مدد کی جائے۔
ایک تھیم کا ویو دکھا دیتا ہوں ۔ اس طرز کی تھیمز چاہئیں۔
waseemsite.jpg

امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
محفل میں خوش آمدید۔ بھئی یہ جہاں سے حاصل کیا ہے وہاں کا ربط بھی فراہم کر دیتے تو شاید کچھ کوشش کر سکتے۔ ویسے یہ تھیم اوپن سورس نہ ہوئی تو اس کی نقل غیر قانونی ہوگی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
تمام احباب کو بتاتا چلوں کہ راشد مقبول صاحب میرے کولیگ ہیں ۔ ہم اکٹھے ہی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے میری طرف دیکھ کر ہی اردو محفل کو جوائن کیا۔ میں نے آج پوچھا تو بھائی نے مجھے کہا کہ جیسے تمہارے مسائل اردو محفل پر حل ہو گئے ہیں شاید میرا مسئلہ بھی حل ہو جائے۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ جی ہاں انشا اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
راشد بھائی آج کل ایک ویب سائٹ بنارہے ہیں جس میں انہیں ایک ایسی تھیم کی تلاش ہے جس میں ٹیکسٹ کا کلر چینج ہو اور ٹیکسٹ کے پیچھے بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی چینچ ہو ۔ سیمپل دیکھ کر تو آپ لوگوں کو اندازہ ہو گیا ہو گا ۔ بس ایکسپرٹ حضرات سے یہ التماس ہے کہ وہ راشد بھائی کی مدد کریں اور ہو سکے تو ڈاؤنلوڈ لنک بھی ساتھ مہیا کر دیں۔
 
Top