ورڈ میکر کی خطاطی

الف عین

لائبریرین
پچھلے ہفتے اقبال بھائی (مصحف اقبال توصیفی) کے پاس ایک پرانا پاکستانی رسالہ دیکھا، لاہور سے نکلنے والا ’’کاغذی پیرہن‘ (یہ اب بھی نکلتا ہے کیا؟’ اس کی کمپوزنگ میں حروف کی ’جا بجائی‘ بہت عام نظر آئی، لیکن باریک کمپوزنگ میں (ایک ایک صفحے میں چھ چھ غزلیں) یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ فوٹو شاپ قسم کا پیکیج استعمال کیا گیا ہو گا۔ البتہ اسی جریدے کے پبلیکیشن بھی ہیں، جن کے اشتہار میں یہ الفاظ بھی پائے گئے "ورڈ میکر کی خوبصورت مشینی خطاطی سے شائع شدہ"۔ گوگل کیا تو ورڈ میکر (WordMaker) نام کا ایسا کوئی خطاطی کا سافٹ وئر تو نہیں ملا، کیا کوئی واقف ہےاس قسم کے کسی پیکیج سے؟َ
لاہور والوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ اس جریدے کے بارے میں معلومات فراہم کریں کہ کس طرح طباعت ہوتی ہے۔
 
Top