ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں کئی سال سے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز پر تحقیق کر رہا ہوں اور میری نظر سے ابھی تک کوئی سستا یا فری نیوز منیجمنٹ سسٹم نہیں گزرا جس کے ذریعے ایک اچھی نیوز ویب سائٹ تشکیل دی جا سکے۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے کچھ کمرشل سکرپٹس دستیاب ہیں لیکن وہ کافی مہنگی ہیں اور یہ عام طور پر انکرپٹڈ ہوتی ہیں۔ جملہ اور دروپل جیسے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کو استعمال کرکے نیوز ویب سائٹ تشکیل دینا ممکن ہے، لیکن اس کے لیے کافی کسٹم ڈیویلپمنٹ درکار ہوتی ہے۔ ورڈ پریس کے لیے کئی اچھی فری اور کمرشل میگزین تھیمز دستیاب ہیں۔ لیکن ورڈپریس بنیادی طور پر ایک بلاگنگ کا سوفٹویر ہے۔ میں نے اس کی کئی میگزین تھیمز آزما کر دیکھی ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی میری پسند پر پوری نہیں اتری۔ دراصل میرا آئیڈیل بی بی سی اردو کی سائٹ تھی۔ :) اسی لیے میں نے خود سے ایک نیوز منیجمنٹ سسٹم کی ڈیویلپمنٹ کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔ میں نے اس مقصد کے لیے ورڈپریس کے پروگرامنگ فریم ورک کا جائزہ لیا تو مجھے اس میں کسٹم تھیم اور پلگ انز کے ذریعے ایک نیوز منیجمنٹ سسٹم کی گنجائش پیدا کرنے کے امکانات نظر آئے۔ اس کے بعد میں نے بی بی سی اردو کے صفحات کو اپنے سسٹم پر محفوظ کرکے اسی کی ایچ ٹی ایم ایل کو بطور ٹیمپلیٹ استعمال کرکے اسے ورڈپریس کی انفارمیشن سے بھرنا شروع کر دیا۔ مجھے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اگرچہ ابھی بھی بہت سا کام باقی پڑا ہے۔ میں اس کے بارے میں مزید تفصیلات سے آپ کو آگاہ کرتا رہوں گا۔ یہاں اس پراجیکٹ کا ذکر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی دوست اس کام میں میرا ساتھ دینے کو تیار ہو جائیں تو اسے جلد قابل استعمال بنانا ممکن ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ میں نے یہ کام اس وقت شروع کیا تھا جب بی بی سی اردو کی سائٹ پر پرانا سانچہ استعمال ہو رہا تھا۔ لیکن ایک مرتبہ پہلا تجربہ کامیاب ثابت ہو جاتا ہے تو اسے بنیاد بنا کر مزید نیوز اور میگزین پبلشنگ سسٹمز پر کام کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
والسلام
 
بلال

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی۔ یہ تو آپ بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔ ایک بار خاور چودھری صاحب نے اپنی اخبار کے لئے ویب سائیٹ کا کہا۔ میں نے کہا کہ میں بنا دیتا ہوں۔ تب میں نے ورڈپریس کو اس کام کے لئے منتخب کیا اور کافی حد تک بلکہ اخبار کی حد تک کامیاب بھی ہو گیا۔ لیکن خاور بھائی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ویب سائیٹ شروع نہ کر سکے۔ باقی یہاں گجرات میں ایک اخبار والوں کو سائیٹ کی ضرورت پڑی تو میں نے وہی تھیم جو خاور بھائی کے لئے بنایا تھا میں کچھ خاص تبدیلی کئے بغیر انہیں ورڈپریس سیٹ اپ کر دیا۔
روزنامہ نوٹ گجرات پر آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔
شائد یہ سائیٹ آپ کے کسی کام کی نہ ہو۔ کیونکہ میں نے بس تھیم بنایا ہے باقی ورڈپریس جیسا ہے اسے ویسے ہی استعمال کر لیا ہے میرا مطلب ہے کہ ورڈپریس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
باقی میں بھی نیوز سائیٹ بنانے کے لئے کسی اچھے سی ایم ایس کی تلاش میں ہوں اور جب تک وہ نہیں ملتا ورڈپریس کو مزید بہتر کر رہا ہوں۔
اگر آپ کو یہ سائیٹ کچھ قابل لگے تو بتائیے گا میں مزید اس تھیم کے کام کے بارے میں یہاں بیان کر دوں گا۔
 
السلام علیکم،

نبیل میں بھی ورڈ پریس پر اس حوالے سے کچھ کام کر تا رہا ہوں۔ انگلش میں ایک سادہ سا نیوز سسٹم ورڈ پریس میں بنایا بھی تھا۔ جس کے لئے میں نے کچھ کسٹم پلگ انز بھی لکھے تھے۔ اردو میں نیوز سسٹم کے لئے میں نے ابھی تک کوشش تو نہیں کی۔ لیکن میں آپ کے اس کام میں مدد کے لئے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بلال، آپ نے بہت اچھی سائٹ بنائی ہے۔ آپ اس میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اس کی بطور نیوز سائٹ کے افادیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پوسٹ کا کچھ حصہ دکھانے کی بجائے پوسٹ کا اقتباس (excerpt) ڈسپلے کریں، اور ہر پوسٹ کا ایک سٹینڈرڈ سائز کا تھمب نیل بھی استعمال کر لیں تو اس سے سائٹ کی پریزینٹیشن بہت بہتر ہو جائے گی۔

کاشف، آپ کا کام مجھے بہت پسند آیا ہے۔ میں پی ایچ پی اور ورڈپریس کا کوئی ایکسپرٹ نہیں ہوں۔ بس اندازے سے کام چلا رہا ہوں۔ اور نیوز سسٹم تو نیوز سسٹم ہوگا۔ اسے اردو یا انگریزی دونوں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ لیکن اردو نیوز سسٹم کے لیے اردو نیوز تھیم کی ضرورت ہوگی جس کے لیے میں ہوبہو بی بی سی اردو کا سانچہ استعمال کر رہا ہوں۔ آپ کا مدد کرنے کی پیشکش کا شکریہ۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی یہ سسٹم کسی حد تک قابل استعمال حالت میں آ جائے۔ اس کے بعد میں آپ کو اور کچھ اور دوستوں کو یہ ٹیسٹنگ کے لیے اور مزید ڈیویلپمنٹ کے لیے فراہم کر دوں گا۔
 
arifkarim

معطل
اچھی پیش رفت ہے۔ پاک نیٹ کے منتظمین آئی ٹی اردو میگزین چلا رہے ہیں:
http://itmag.pk/
انکا سانچہ خوبصورت تو ہے لیکن اسمیں نیوگیشن مشکل ہے۔
نوائے وقت کا سانچہ بھی نیوی گیشن کی کمزوریوں کا شکار ہے۔ کوشش کی جائے کہ نیویگیشن کو خوبصورتی سے زیادہ پرائرٹی دی جائے۔
 
جہانزیب

محفلین
نبیل، میں‌ نے سرسری طور پر نیوز سائٹ‌ کی طرز پر ورڈ‌ پریس پر سانچہ بنایا کر آزمایا ہوا ہے ۔ اگر آپ کو یاد ہو میں‌ نے ورڈ‌ پریس کے حوالے سے پی ایچ پی کا دھاگہ کھولا تھا، جس میں‌ ہوم پیج پر کانٹنٹ‌ ریپیٹ‌ نہ ہو ۔ پی ایچ پی میں‌ مہارت نہ ہونے اور وقت کی قلت کی وجہ سے میں‌ مزید تجربات کرنے سے قاصر رہا تھا ۔ البتہ اس کا ایک توڑ‌ یہ ہے کہ ہوم پیج پر ہر بلاک کو صرف ایک ہی زمرہ سے منسلک کیا جائے تو کوئی تحریر دوبار نظر نہیں‌ آئے گی ۔ جبکہ میں اس سانچہ کو اپنے بلاگ پر اس وجہ سے نہیں‌ لگا پایا تھا کہ ہر تحریر کم از کم دو سے زائد زمرات کے تحت تھی لیکن اگر نئی سائٹ‌ ہو تو ہر تحریر کو ایک ہی زمرہ میں‌ ارسال کر کے کسی بھی طرز کا سانچہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔
لیکن بہرحال میری کوشش وہی ہے کہ ورڈپریس لوپ کا سہارا لے کر سانچہ بنایا جائے، اور انشاللہ مستقبل قریب میں‌ ایسا کر لوں‌ گا ۔ البتہ ورڈ پریس کا بیک اینڈ‌ بدل کر بہت سی ویب سائٹ‌ اسے نیوز پورٹل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں‌ ، جس میں‌ نیویارک ٹائمز اور سٹین فورڈ‌ یونیورسٹی کی سائٹ‌ بھی شامل ہیں‌ ۔ دو سال پہلے میں‌ نے سٹین فورڈ‌ یونیورسٹی کے ویب ماسٹر کا لکھا ہوا ٹوٹیوریل پڑھا تھا کہ کیسے اس نے ورڈپریس میں‌ تبدیلیاں‌ کر کے اسے نیوز پورٹل کے طور پر استعمال کیا ہے ۔
 
نبیل بھائی کیا ہم ایسا نہ کریں کہ کسی رپازیٹری سسٹم کا فائدہ اٹھائیں؟ اس کے علاوہ تعاون باہمی کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟

اور اگر مل کر کام کرنا ہے تو سب سے پہلے فیچرس کی فہرست بنا لی جائے پریزینٹیشن کا خاکہ ترتیب دے لیا جائے۔ تاکہ پتہ تو چلے کہ کرنا کیا کیا ہے اور کون کون اس میں کس حد تک اعانت کر سکتا ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

میں نے ورڈ پر یس میں نیوز مینجمنٹ سسٹم بنایا ہے۔ جو چل بھی رہا ہے۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گی میری کاوش

پاک گلیکسی نیوز پیپر

مجھے چونکہ ورڈ پریس میں اردو ویب پیڈ نصب کرنا نہیں آتا اس لئے مجبورآ انگلش میں کام کر رہا ہوں۔
منظر نامہ:
urdu_pages_pakgalaxy_004.JPG
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھی پیش رفت ہے۔ پاک نیٹ کے منتظمین آئی ٹی اردو میگزین چلا رہے ہیں:
http://itmag.pk/
انکا سانچہ خوبصورت تو ہے لیکن اسمیں نیوگیشن مشکل ہے۔
نوائے وقت کا سانچہ بھی نیوی گیشن کی کمزوریوں کا شکار ہے۔ کوشش کی جائے کہ نیویگیشن کو خوبصورتی سے زیادہ پرائرٹی دی جائے۔

عارف، میری کوشش فی الحال تو بی بی سی اردو کے پرانے سانچے کو رپلیکیٹ کرنے کی ہے۔ اس لیے ابتدائی ورژن میں نیویگیشن کافی سادہ ہوگی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم!

میں نے ورڈ پر یس میں نیوز مینجمنٹ سسٹم بنایا ہے۔ جو چل بھی رہا ہے۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گی میری کاوش

پاک گلیکسی نیوز پیپر

مجھے چونکہ ورڈ پریس میں اردو ویب پیڈ نصب کرنا نہیں آتا اس لئے مجبورآ انگلش میں کام کر رہا ہوں۔
]

فخرنوید، بھائی ویب پیڈ والی بات تو بہانہ لگتی ہے۔ ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر کا پلگ ان دستیاب ہے اور اس کا استعمال نہایت آسان ہے۔ علاوہ ازیں ورڈپریس کی لاتعداد اردو تھیمز بھی موجود ہیں۔ اگر آپ چاہتے تو اردو نیوز سائٹ بنانا مشکل نہیں تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل، میں‌ نے سرسری طور پر نیوز سائٹ‌ کی طرز پر ورڈ‌ پریس پر سانچہ بنایا کر آزمایا ہوا ہے ۔ اگر آپ کو یاد ہو میں‌ نے ورڈ‌ پریس کے حوالے سے پی ایچ پی کا دھاگہ کھولا تھا، جس میں‌ ہوم پیج پر کانٹنٹ‌ ریپیٹ‌ نہ ہو ۔ پی ایچ پی میں‌ مہارت نہ ہونے اور وقت کی قلت کی وجہ سے میں‌ مزید تجربات کرنے سے قاصر رہا تھا ۔ البتہ اس کا ایک توڑ‌ یہ ہے کہ ہوم پیج پر ہر بلاک کو صرف ایک ہی زمرہ سے منسلک کیا جائے تو کوئی تحریر دوبار نظر نہیں‌ آئے گی ۔ جبکہ میں اس سانچہ کو اپنے بلاگ پر اس وجہ سے نہیں‌ لگا پایا تھا کہ ہر تحریر کم از کم دو سے زائد زمرات کے تحت تھی لیکن اگر نئی سائٹ‌ ہو تو ہر تحریر کو ایک ہی زمرہ میں‌ ارسال کر کے کسی بھی طرز کا سانچہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔
لیکن بہرحال میری کوشش وہی ہے کہ ورڈپریس لوپ کا سہارا لے کر سانچہ بنایا جائے، اور انشاللہ مستقبل قریب میں‌ ایسا کر لوں‌ گا ۔ البتہ ورڈ پریس کا بیک اینڈ‌ بدل کر بہت سی ویب سائٹ‌ اسے نیوز پورٹل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں‌ ، جس میں‌ نیویارک ٹائمز اور سٹین فورڈ‌ یونیورسٹی کی سائٹ‌ بھی شامل ہیں‌ ۔ دو سال پہلے میں‌ نے سٹین فورڈ‌ یونیورسٹی کے ویب ماسٹر کا لکھا ہوا ٹوٹیوریل پڑھا تھا کہ کیسے اس نے ورڈپریس میں‌ تبدیلیاں‌ کر کے اسے نیوز پورٹل کے طور پر استعمال کیا ہے ۔

جہانزیب، مجھے اس سلسلے میں تمہاری مدد ضرور درکار ہوگی۔ تم ورڈپریس کی ٹیمپلیٹس بنانے اور انہیں تبدیل کرنے کا بہتر تجربہ رکھتے ہو۔ دراصل میں ورڈپریس کی لوپ کا بالکل استعمال نہیں کر رہا ہوں، بلکہ میں نے اس مقصد کے لیے کسٹم کلاسز اور پلگ ان لکھے ہیں۔ میں نیوز سسٹم کے لیے ورڈپریس کی بلاگنگ کی سہولتوں کو استعمال نہیں کر رہا ہوں۔ لیکن ایک دو جگہ مجھے لوپ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ میں جلد ہی اس کے بارے میں تفصیلات فراہم کروں گا۔
 
فخرنوید

محفلین
فخرنوید، بھائی ویب پیڈ والی بات تو بہانہ لگتی ہے۔ ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر کا پلگ ان دستیاب ہے اور اس کا استعمال نہایت آسان ہے۔ علاوہ ازیں ورڈپریس کی لاتعداد اردو تھیمز بھی موجود ہیں۔ اگر آپ چاہتے تو اردو نیوز سائٹ بنانا مشکل نہیں تھا۔

اب میں سچی مُچی بات بتا دیتا ہوں میں نے اردو ویب پیڈ نصب کر لیا ہے۔ لیکن پھڈا یہ ہے کہ یہ منظر میں درست ٹیکسٹ نہیں دکھا رہا ہے میں
charset
بھی utf-8کیا ہے لیکن مسئلہ ایویں ہی موجود ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی کیا ہم ایسا نہ کریں کہ کسی رپازیٹری سسٹم کا فائدہ اٹھائیں؟ اس کے علاوہ تعاون باہمی کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟

اور اگر مل کر کام کرنا ہے تو سب سے پہلے فیچرس کی فہرست بنا لی جائے پریزینٹیشن کا خاکہ ترتیب دے لیا جائے۔ تاکہ پتہ تو چلے کہ کرنا کیا کیا ہے اور کون کون اس میں کس حد تک اعانت کر سکتا ہے۔

شکریہ ابن سعید، میں جلد ہی اس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے والا ہوں۔ جیسا کہ میں پہلی پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں نے بی بی سی اردو کے پرانے سانچے کو ماڈل کیا ہے۔ یہ سانچہ اگرچہ ماڈرن ویب سٹینڈرڈز کے اعتبار سے کوئی آئیڈیل سانچہ نہیں ہے، لیکن اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو ایک بہتر نیوز اور میگزین منیجمنٹ سسٹم کی ڈیویلپمنٹ کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ میں نے جب اس مقصد کےلیے موجودہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کا جائزہ لیا تو مجھے ان سب میں ورڈپریس پر کام کرنا سب سے آسان لگا۔ ورڈپریس کو ایکسٹینڈ کرنا نسبتاً آسان ہے۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے بہتر کونٹینٹ منیجمنٹ فریم ورکس موجود ہیں اور اپنی مرضی کا ویب سانچہ بنانا بھی ممکن ہے۔ لیکن اس کام میں مہارت حاصل کرنے میں بھی مجھے بہت وقت درکار ہوتا۔ اسی لیے فی الحال میں نے آسان طریقہ ہی استعمال کیا ہے۔ اگر اس تجربے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے تو پھر باقاعدہ ایک نیا سانچہ بنانے کا سوچا جا سکتا ہے۔ آپ اس کام میں مہارت رکھتے ہیں اور اس کام میں ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں۔
 
عبدالقدوس

محفلین
پاکستان کے فورمز پاکستان کی آواز اس پر گزشتہ 2 ماہ سے کام کر رہی ہے سانچہ مندرجہ ذیل ہے

ویب سائٹ کا ربط ہے

http://wp.pak.net

اس کے علاوہ یونیورسٹی آف گجرات کے طلبہ کی جانب سے بھی یونیورسٹی سے متعلقہ نیوز سائٹ شروع کی ہے جس کو پاکستان کے فورمز پاکستان کی آواز کی جانب سے معاونت حاصل ہے

http://www.uognews.com

اس کے علاوہ میں ذاتی طور پر ایک بلاگ پر اس کا استعمال کر رہا ہوں

http://technowledge.info
 
عبدالقدوس

محفلین
گو کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں‌ ہے اور اس میں‌ مزید کام سست روی سے جاری ہے رفتار میں کمی آنے کی بڑی وجہ میری غیر موجودگی ہے لیکن انشاءاللہ چند ایک دنوں میں یہ مکمل شکل اختیار کر چکا ہوگا اور اپنی آب و تاب سے چمکے گا
 
عبدالقدوس

محفلین
اچھی پیش رفت ہے۔ پاک نیٹ کے منتظمین آئی ٹی اردو میگزین چلا رہے ہیں:
http://itmag.pk/
انکا سانچہ خوبصورت تو ہے لیکن اسمیں نیوگیشن مشکل ہے۔
نوائے وقت کا سانچہ بھی نیوی گیشن کی کمزوریوں کا شکار ہے۔ کوشش کی جائے کہ نیویگیشن کو خوبصورتی سے زیادہ پرائرٹی دی جائے۔

itmag پر ورڈپریس کا استعمال نہیں کیا جا رہا
 
بلال

محفلین
بلال، آپ نے بہت اچھی سائٹ بنائی ہے۔ آپ اس میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اس کی بطور نیوز سائٹ کے افادیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پوسٹ کا کچھ حصہ دکھانے کی بجائے پوسٹ کا اقتباس (excerpt) ڈسپلے کریں، اور ہر پوسٹ کا ایک سٹینڈرڈ سائز کا تھمب نیل بھی استعمال کر لیں تو اس سے سائٹ کی پریزینٹیشن بہت بہتر ہو جائے گی۔

نبیل بھائی۔ جو آپ نے کہا وہ سب اس تھیم میں ہے وہ تو سائیٹ اپڈیٹ کرنے والے نے سب فنکشن کا استعمال نہیں کیا۔ ویسے بھی وہ سائیٹ ابھی ٹیسٹ ہی ہو رہی ہے۔ اگر اپڈیٹ کرنے والا اقتباس دے گا تو وہ تھیم اقتباس ظاہر کرے گا نہیں تو پوسٹ کا کچھ حصہ ظاہر کر دے گا۔ اس کے علاوہ اگر تھمب نیل دے گا تو وہ بھی ظاہر ہو گا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے اس قسم کے سارے فنکشن اس میں لگائے ہیں باقی اپڈیٹ کرنے والا جو جو دیتا جائے گا وہ ظاہر ہوتا جائے گا۔ جیسے کہ اگر آپ یہ صفحہ دیکھیں یہاں کچھ خبروں میں تھمب نیل کا یو آر ایل دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ظاہر ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بس تھوڑا سا وقت ملا تو بی بی سی اردو کی پرانی تھیم تو کوئی خاص کام نہیں۔ بس سی ایس ایس فائل لکھنی ہو گی باقی کونسی پوسٹ کہاں ظاہر کرنی ہے یہ تو انشاءاللہ میں کر ہی لوں گا۔ اگر آپ سی ایس ایس فائل لکھ چکے ہیں تو پھر سمجھیں کام ختم۔ اور ہاں میں بھی کوئی پی ایچ پی کا ماہر نہیں بس آپ جیسے دوستوں اور انٹرنیٹ سے تھوڑا تھوڑا سیکھ کر یہاں تک پہنچا ہوں۔
 
بلال، فی الحال تو میں بی بی سی اردو کے پرانے سانچے کو ہی استعمال کر رہا ہوں، اور ظاہر ہے کہ اسی کی سی ایس ایس استعمال ہو رہی ہے۔ لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس طرح ورڈپریس کو اپنی مرضی کے مطابق ایکسٹینڈ کرنے کا طریقہ معلوم ہو جائے گا۔ مجھے نیوز اور میگزین پبلشنگ کے ذیل کے سی ایم ایس نظر آئے تھے لیکن ابھی تک مجھے ان کے استعمال میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

۔پروز پوائنٹ
۔کیمپ سائٹ

آپ چاہیں تو انہیں استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
 
شکریہ نبیل بھائی۔ میں ابھی ان سی ایم ایس کو دیکھتا ہوں۔ ویسے اگر آپ مجھے بی بی سی کا پرانا سانچہ دے دیں تو میرے لئے کافی آسانی ہو گی کیونکہ میرے پاس اُس کی سی ایس ایس یا اُس کا کوئی پرانا صفحہ موجود نہیں۔
 
Top