ورڈپریس پس دید کو اردوانے کی پہلی کوشش

دوست

محفلین
ورڈپریس کی سب سے پہلی فائل جس سے واسطہ پڑتا ہے وہ wp-config.php ہے۔ اس فائل میں اپنا کوائفیہ( ڈیٹابیس) نام ، کلمہ شناخت اور کوئفیے کا اسم صارف دینا پڑتا ہے۔ اسی کو آج دیکھتے ہوئے ایک اور انتخاب زبان کا بھی نظر آیا۔ طریقہ کار بہت آسان تھا۔
/wp-includes/languages میں متعلقہ ایم او فائل کو رکھنے کے بعد اس انتخاب میں زبان کا نام دے دینا ہے۔
اس کوشش میں اپنے ایک بلاگ سے ہاتھ دھو بیٹھا ہوں۔ جب داخل ہونے لگوں تو وہیں تھک ہار کر بیٹھ جاتا ہے۔
اب زکریا بھائی سے درخواست کہ وہ کچھ روشنی ڈالیں اس مسئلے پر۔ اس کا ٹھیک طریقہ کیا ہے تاکہ میں مزید پنگے بازی فرما سکوں میری زنبیل میں ابھی دو مزید بلاگ موجود ہیں جن کی قربانی دی جاسکتی ہے لیکن سوچتا ہوں آڑے وقت کے لیے سنبھال رکھوں زندگی کا کیا بھروسہ۔
وسلام
 

زیک

مسافر
دوست: طریقہ تو یہی ہے زبان سیلکٹ کرنے کا۔ اب اگر آپ مجھے اپنے بلاگ اور اکاؤنٹ کی معلومات بھیجیں تو دیکھوں کہ ناکامی کیوں ہوئی۔

moفائل کیا آپ نے پوایڈٹ سے بنائی تھی؟
 

زیک

مسافر
دو غلطیاں تھیں۔

1۔ wp-config.php میں ur لکھنا تھا نہ کہ ur.mo۔
2۔ آپ کی مو فائل جعلی تھی۔ پو فائل ہی کا نام بدلا ہوا تھا۔ کمپائل نہ تھی۔ میں نے صحیح فائل اپلوڈ کر دی ہے۔ دوسرے آپ نے اس دن مجھے جو پو فائل بھیجی تھی اس میں کچھ غلطیاں تھیں۔ اس لئے وہ کمپائل نہیں ہو رہی تھی۔ میں نے وہ درست کر دی ہیں۔ آپ کو نئی پو فائل ای‌میل کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
جی ٹھیک۔
اس کو کس طرح تالیف کیا ہے آپ نے اب؟؟؟
پو ایڈٹ تو گیا کام سے اس کا مطلب ہے اگر وہ ٹھیک طرح سے مو فائل نہیں‌ بنا سکتا تو فائدہ؟
یا پھر اس فائل میں کچھ گڑبڑ تھی۔
 

زیک

مسافر
پوایڈٹ میں فائل سیو کرنے لگا تو اس نے ایرر دیئے۔ ایرر چونکہ لائن نمبر کے حساب سے تھے اس لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پو فائل کھولی۔ پتہ چلا کہ آپ ترجمے میں کئی جگہ %s بھول گئے ہیں۔ وہ ڈالا۔ پھر پوایڈٹ ہی سے مو فائل بنائی۔
 

دوست

محفلین
تو یہ پڑابلم تھا۔
بلاگ اردو ہوگیا ہے۔ لیکن داخل اب بھی نہیں ہوسکتا۔ اس کا حل ہے بلاگ کا کباڑہ کریں اور سارا کام دوبارہ کریں۔ اور وہ میں صبح کرتا ہوں۔
معلومات کا شکریہ اور فائل بھیجنے کا بھی۔
یہ جو آپ نے تصویر لگائی ہوئی ہے میٹرک کے زمانے کی اس کی وجہ سے میرا دل کررہا تھا کہ شکریے کی بجائے آپ کو پیار دوں جس طرح چھوٹے بچوں کو دیتے ہیں۔شاباش بہت پارا بچہ ہے۔ :D :D :D :D
 

زیک

مسافر
دخول نہیں ہو رہا آپ کے بلاگ میں۔ سب سے پہلے wp-config.php سے اردو ختم کر کے ٹرائی کریں تاکہ پتہ چلے کہ اردو کی وجہ سے ہے یا کوئی اور گڑبڑ ہے۔

ویسے میں نے یہی مو فائل اپنے ٹیسٹ بلاگ پر ٹرائی کی ہے اور وہاں صحیح کام چل رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
میں نے دوبارہ بلاگ بنا کر اس پر یہ فائل کچھ تبدیلیوں (ترجمے کی تبدیلیوں) کے بعد لادی اور اسے لاگو کردیا۔ لیکن آدھا ترجمہ نظر آرہا ہے اور آدھا نہیں کہیں انگریزی اور کہیں اردو۔
ذرا آپ بھی ملاحظہ کریں۔ تفاصیل وہی پرانی ہیں۔
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
میں نے دوبارہ بلاگ بنا کر اس پر یہ فائل کچھ تبدیلیوں (ترجمے کی تبدیلیوں) کے بعد لادی اور اسے لاگو کردیا۔ لیکن آدھا ترجمہ نظر آرہا ہے اور آدھا نہیں کہیں انگریزی اور کہیں اردو۔
ذرا آپ بھی ملاحظہ کریں۔ تفاصیل وہی پرانی ہیں۔

fuzzy کا مسئلہ ہے۔ تمام fuzzy ترجمے نہیں کام کر رہے۔ ایسا کریں ان کو ذرا ایک نظر دیکھیں اور اگر ٹھیک کر دیں اور ان سے fuzzy ہٹا دیں۔ نئی فائل مجھے ای‌میل کرنا نہ بھولیں۔
 

دوست

محفلین
یہاں بھی کافی سارے تراجم موجود نہیں۔ آخر اسکی وجہ؟؟؟
کیا غیرواضح تراجم کا جو ٹھپہ لگ گیا ہے اس کی وجہ سے ؟؟
اور دوسرے بائیں سمت ہونے کی وجہ سے بہت گڑبڑ ہورہی ہے۔ بعض جگہ انگریزی حروف موجود ہونے کی صورت میں سارا ڈورا تباہ ہوجاتا ہے بائیں والا دائیں اور دائیں والا بائیں ہوجاتا ہے۔
یہ برا سا فونٹ تاہوما بھی سارے امپریشن کا ستیہ ناس کررہا ہے۔ ورڈ پریس میں اردو کے لیے کافی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ورنہ ترجمہ بجائے اچھا لگنے کے برا لگے گا۔
ََََََِِِِِِِِِ۔۔۔۔۔یہ غیرواضح جو ہیں پہلے اتنے نہیں تھے پہلے تو شاید دس یا بیس ہونگے۔ اب ان کو انٹرانس پر ڈال کر یہ ختم کرنا پڑے گا وہاں پر ایک پڑتال خانے کی صورت میں موجود ہے یہ انتخاب پو ایڈٹ میں تو کچھ بھی نہیں۔ ہاں مارک کرنے کی سہولت ہے بس۔
 

زیک

مسافر
پوایڈٹ میں fuzzy ختم کرنے کے لئے کسی بھی لائن پر کلک کریں اور پھر Edit مینو میں Translation is fuzzy کا چیک مارک ختم کر دیں۔

یہ خیال رہے کہ ان فزی ترجموں میں سے کافی machine translation ہے اس لئے غلط ہونے کا امکان ہے۔ لہذا فزی ختم کرنے سے پہلے ایک بار انہیں پڑھ ضرور لیں۔

سمت اور فونٹ کا مسئلہ واقعی ہے۔ میں اس پر کام کرتا ہوں۔ اس کے لئے ایڈمن انٹرفیس کی سٹائل‌شیٹ کو بدلنا پڑے گا۔
 
Top