ورچوئل میموری

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کمپیوٹر کی ورچوئل میموری سے کیا مراد ہے اور اس کے لو (low) ہونے کا میسج آئے تو اس سے کیا مراد ہے اور کیا کرنا ہو گا ؟


 

الف نظامی

لائبریرین
ورچوئل میموری میں اضافہ کرنا
ورچوئل میموری:
The use of a portion of the hard disk to swap out data when insufficient RAM exists to hold all such data.


The process of increasing the apparent size of a computer's random-access memory (RAM) by using a section of the hard disk storage as an extension of RAM.​
عموما ورچوئل میموری کم ہونے کا پیغام اس وقت آتا ہے جب زیادہ تعداد میں غیرضروری/ ضروری پراسیس چلنے کی وجہ سے ریم زیادہ استعمال ہورہی ہو۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سسٹم کی رفتار بہتر بنانے کے لیے چند اقدامات:

ورچوئل میموری میں اضافہ کردیں۔

غیر ضروری پروگراموں کو ان انسٹال کردیں۔
control panel > Add remove program

اینٹی وائرس اپ ڈیٹڈ اور فعال رکھیں۔

غیر ضروری سٹارٹ اپ پروگراموں کو بند کردیں۔
Start>Run>msconfig

غیر ضروری سروسز کو غیر فعال کردیں۔
Contorol Panel >Administrative Tools>Services
or
Start>Run>services.msc

ڈسک دی فریگمنٹ چلائیے
Start>Run>dfrg.msc
 
ورچوئیل میموری کیا ہے ۔
کمپیوٹر کے پروگرام اپنے عملیات کے دوران جو یاداشت استعمال کرتے ہیں یہ عموما دو قسم کی ہوتی ہے ایک کو ریم یا رینڈیم ایکسس میموری اور دوسری کو روم یا ریڈ اونلی میموری کہاجاتا ہے ۔ ان دونوں کی تفصیل بعد میں فی الحال ورچوئیل میموری کے موضوع تک محدود رہوں گا ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی ایک یا ایک سے زیادہ پروگرام کے استعمال کے لئے موجودہ یاداشت کافی نہیں ہوتی ۔ ایسے میں کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم آپ کے ریم میں سے ایسی معلومات جو کہ فوری طور پر استعمال نہیں ہورہی انہیں نکال کر ہارڈ ڈسک پر کاپی کردیتا ہے اسطرح ریم میں جگہ بن جاتی ہے کہ وہ مزید پروگرام کھول سکے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو کمپیوٹر پر ایک وقت میں زیادہ پروگرام استعمال کرنا ایک مسئلہ رہتا اور ہمیشہ اسکرین پر ایک پیغام آیا کرتا کہ جی بس میں تھک گیاہوں اگر اور پروگرام کھولنا ہے تو پہلے پروگرام کو بند کرو ۔۔۔!
ہارڈ ڈسک کا وہ حصہ جو ریم سے آنے والی معلومات کو اسٹور کرتا ہے اسے پیج فائل کہتے ہیں عموما وینڈوز میں اسے swp نامی فائل ایکسٹنشن سے محفوظ کیا جاتا ہے ۔ اس فائل اور ریم کے درمیان معلومات کا تبادلہ جاری رہتا ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ویرچوئیل میموری کے استعمال سے آپ کے کمپیوٹر کی رفتار پر اثر پڑتا ہے کیونکہ ہارڈ ڈسک میں معلومات کی لکھت پڑھت کی وہ رفتار نہیں ہوتی جو کہ ریم میں ہوتی ہے ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں ایسے پروگرام زیادہ استعمال ہوتے ہیں جواسکی فزیکل میموری یا ریم کی استعداد سے زیادہ ہیں تو بہترین نتائج کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر میں ریم کا اضافہ کریں تاکہ اسکی مجموعی کارکردگی پر اثر نہ پڑے ۔ دیگر حلول میں ایک حل یہ بھی ہے کہ ہارڈ ڈسک میں سے جس پارٹیشن میں آپریٹنگ سسٹم ہے اس میں سے غیر ضروری پروگرامز کو حذف کر دیا جائے ۔ اور msconfig نامی پروگرام میں جاکر غیر ضروری سٹارٹ اپ سے منسلک پروگرامز کو غیر فعال کر دیا جائے ۔ باقی مسئلے کا حل کمپیوٹر کی کنفگریشن اور استعمال ہونے والے پروگرامز اور دستیاب میموری (یادداشت)پر منحصر ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ راجہ بھائی ، میں درج بالا روابط کو دیکھتی ہوں تفصیل سے ۔

فیصل بھائی بہت شکریہ آپ نے اتنی تفصیل سے لکھا اور رہنمائی کی ۔ یہ ایرر پہلے بھی کبھی کھار آ جاتا تھا لیکن آج کئی بارآیا میں یو ٹیوب پر ایک وڈیو ڈھونڈ رہی تھی اور یہ تبھی آ رہا تھا جب جب میں یو ٹیوب کا پیج براؤزر میں کھولتی ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
Syeda Shagufta. Its very easy to enhance virtual memory of your computer , just go to my computer, right click on my computer and click on to properties, there you can see the the 'advanced' tab click on it and there you can click on settings of performance section, then go to advanced tab and there you can change the 'Total paging size of all drive' , click on change and click on custom size there you can give initial size like 900 and in maximum size give1200 and click on set. your virtual memory will set to that size
 

اسد

محفلین
اگر حال ہی میں آپ نے کوئی نیا پروگرام انسٹال نہیں کیا تو ورچول میموری کی سیٹنگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئیے۔ یاد رکھیں کہ ونڈوز یہ سیٹنگ خود کرتی ہے اور زیادہ سے زیادہ ورچول میموری کمپیوٹر میں موجود ریم کے حساب سے ہوتی ہے۔ اگر ہم خود سے اسے تبدیل کریں تو ورچول میموری تو بڑھ جائے گی لیکن کمپیوٹر کی رفتار کم بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ کمپیوٹر زیادہ سے زیادہ ریم خالی رکھنے کی کوشش میں ہارڈ ڈسک پر زیادہ مواد رکھے گا، ہارڈ ڈسک زیادہ استعمال ہو گی اور نتیجتاً رفتار کم ہو سکتی ہے۔

آسان ترین عارضی حل یہ ہے کہ کمپیوٹر ری سٹارٹ کر لیں اور صرف وہ پروگرام چلائیں جس پر آپ کو کام کرنا ہے۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم کچھ پروگرام چلاتے ہیں جو اضافی سروسز بھی لوڈ کر لیتے ہیں اور میموری میں رہتے ہیں۔ کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے سے یہ پروگرام اور اضافی سروسز لوڈ نہیں ہوں گی۔

مستقل اور بہتر حل اوپر موجود ہیں (خصوصاً سٹارٹ اپ سے پروگرام ختم یا کم کرنا) اور ریم بڑھانے سے تو فائدہ ہوگا ہی۔
 

ابو کاشان

محفلین
کیا فلیش ڈرائیو(Flash Drive) کو ریم(ram) یا رینڈیم ایکسس میموری میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ یہ وسٹا پر تو ممکن ہے۔
کیا ایکس پی پر بھی ممکن ہے؟ ہاں تو کیسے؟
 
جی فی الحال ریڈی بوسٹ ٹیکنالوجی کااستعمال صرف وینڈوز ویسٹا پر ہو سکتا ہے مگر اس میں بہت سی قباحتیں بھی ہیں جیسے کہ اسکی رفتار کا ریم جیسی رفتار نہ ہونا ۔ آپ کے کمپیوٹر کے باقی ہارڈ ویئر کا اس کے ساتھ متوافق ہونا مزید یہ کہ اگر پہلے سے کافی میموری موجود ہے تو اس کا استعمال غیر مفید ہوتا ہے دوسرے اگر اس کو استعمال کیا جائے تو یقینا یہ ریم کا متبادل نہیں ہوتا بلکہ صرف وہ معلومات جو آپ استعمال کر رہے ہیں ان کے پری فیچ ایمیج کو اس ڈرائیو پر کاپی کرتا ہے اسطرح ریم میں کچھ اضافی جگہ مل جاتی ہے ۔ یو ایس بی ڈرائیو فی الحال ریم کا متبادل نہیں ہے ۔
 
Top