نبیل
تکنیکی معاون
ای میجن (eMagin Z800 3DVisor) ایک نئی ڈسپلے ڈیوائس ہے جو کہ ویڈیو گیمز کی دنیا کو ایک نئی جہت دے گی۔ اس میں سہ رخی (تھری ڈائمنشنل) تصاویر دکھانے کے لیے دو 600×800 ریزولیوشن والے ڈسپلے شامل ہیں جو کہ سٹیریوسکوپک تصاویر کو تشکیل دیتے ہیں۔ عام استعمال کے دوران ای میجن کے دونوں ڈسپلز میں ایک سی تصویر دکھائی دیتی ہے جبکہ سٹیریو سکوپک امیجز کے لیے اس میں باری باری دائیں اور بائیں فریم کی ضرورت پڑتی ہے۔ اسے فریم سیکونشل سٹیریو (Frame Sequential Stereo) کہا جاتا ہے۔ عام تصاویر کو سٹیریو سکوپک تصاویر میں تبدیل کرنے کا کوئی معیار مقرر نہیں ہے۔ اس کا ایک حل Nvidia کی گرافک چپ کے ساتھ تھری ڈی سٹیریو ڈرائیور سوفٹویر کا استعمال ہے جو کہ DirectX اور OpenGL اپلیکیشنز کی آؤٹ پٹ کو سٹیریو سکوپک تصاویر میں تبدیل کر دیتا ہے۔
ای میجن میں ہیڈ ٹریکنگ بھی شامل ہے یعنی کہ اس میں سر کی حرکت کو بھانپ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مائیکروفون اور ایر پیس بھی شامل ہیں۔ ای میجن کو اپنی اپلیکشنز میں استعمال کرنے کے لیے ایک سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کٹ (SDK) بھی موجود ہے جس کے ذریعے ای میجن کو سی پلس پلس اور ڈاٹ نیٹ اپلیکیشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مجموعی طور پر ای میجن ورچوئل ریئلیٹی کے میدان میں ایک نمایاں پیشرفت ہے اور اس کی قیمت (549 ڈالر) کے باعث یہ عام صارفین کی دسترس میں بھی آ گئی ہے۔
روابط:
eMagin Z800 3DVisor
eMagin کے ساتھ قابل استعمال ویڈیو گیمز