ورنیسکا بانیا کا قفلانِ محبت والا پُل اور نووی ساد

یاز

محفلین
کچھ عرصہ قبل سرزمینِ اطالیہ کے سفر کا موقع ملا (جس کی الگ لڑی وغیرہ کی تشکیل کا قصد ہے)، جہاں سے واپسی براستہ سربیا کر لی گئی۔
سربیا کے دو دن کے اس مختصر سفر میں تھوڑا سا بلغراد، کچھ نووی ساد کی زیارت تو کی ہی، لیکن ہائی لائٹ آف دی ٹرپ تھا ورنیسکا بانیا Vranjska_Banja نامی قصبہ یا ریزارٹ ٹاؤن۔
آپ نے یورپ میں مختلف شہروں میں پلوں پہ جنگلے کے ساتھ تالے لگے دیکھے ہوں گے، جو کپلز اپنی محبت کی یادگار کے طور پر لگاتے ہیں۔روایات کے مطابق اس رسم کا آغاز ورنیسکا بانیا کے ایک پارک میں چھوٹے سے پل پہ ہوا تھا۔
بس اب کچھ تصاویر دیکھتے ہیں، جو زیادہ نہیں ہیں۔ ٹیزر یہ رہا (یا رہی)
ss10.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بلغراد پہنچتے ہی ورانسکا بانیا کو روانہ ہو گئے۔ شاید تین ساڑھے تین گھنٹے کا سفر تھا۔
سربیا میں سڑک کنارے ہر طرف لہلہاتے کھیت دکھائی دیئے یا سرسبز جنگل۔
ss01.jpg
 

یاز

محفلین
راستے میں ایک ندی یا دریا کنارے کھانے کی بریک کی۔ اس پل کی بابت مقامی افراد نے بتایا کہ نیٹو کی بمباری سے تباہ ہو گیا تھا۔ پل کو نقصان کی کچھ نشانیاں ابھی تک دکھائی دیتی ہیں۔
ss04.jpg
 

یاز

محفلین
کھانے میں دریائی و سمندری غذا پہ اکتفا کیا گیا۔ ویسے سربوں کے کھانوں میں کمال کا ذائقہ پایا۔ کچھ کچھ ٹرکش یا عثمانیوں کے اثرات بھی محسوس ہوئے کیوزین میں۔
ss05a.jpg
 
Top