ورنیسکا بانیا کا قفلانِ محبت والا پُل اور نووی ساد

یاز

محفلین
ss39.jpg
 
یاز

محفلین
جہاز ایرانی ایئر سپیس میں کیسپیئن کے پاس سے گزرا تو نیچے ایک حیران کن حد تک روشن شہر دکھائی دیا۔ ہمارا اندازہ ہے کہ یہ رامسر شہر ہونا چاہیے۔
ss40.jpg
 
ایک دکان پہ بالکل پاکستانی سٹائل کی شلوار قمیض دیکھ کر ہم حیران وغیرہ ہوئے۔
ss20.jpg
مزے کی بات تو یہ ہے کہ روایتی لباس کے سلسلے میں بہت سی ثقافتوں میں مماثلت پائی جاتی ہے جیسے سربیا کے روایتی لباس کے کچھ نمونے درج ذیل ہیں

02.jpg

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عثمانی دور کی نشانی ان کے سروں پر روایتی ملبوسات میں نظر آتی ہے گو کہ تمام روایتی لباس اس کے ملتزم نہیں ہیں لیکن کہیں کہیں ترکوں کی کالونی رہ چکے ہونے کے اثرات آج بھی ظاہر ہوتے ہیں ۔ دیگر روایتی ملبوسات مندرجہ ذیل ہیں ۔ مالڈووا ، بلغاریہ اور سربیا کے روایتی ملبوسات میں ترک اثرات واضح ہیں اور یہ شاید ترکوں کے زیر اثر رہنے کی نشانی ہو ۔ باقی اللہ بہترین جاننے والا ہے

svetlana_spajic_grupa-dinaric-zone.jpg
nosnja333.jpg

images
kosovo-peja.jpg
 
بہت شکریہ جناب یہ گتھی سمجھانے پہ۔
 
لاریب مرزا

محفلین
کچھ عرصہ قبل سرزمینِ اطالیہ کے سفر کا موقع ملا (جس کی الگ لڑی وغیرہ کی تشکیل کا قصد ہے)، جہاں سے واپسی براستہ سربیا کر لی گئی۔
سربیا کے دو دن کے اس مختصر سفر میں تھوڑا سا بلغراد، کچھ نووی ساد کی زیارت تو کی ہی، لیکن ہائی لائٹ آف دی ٹرپ تھا ورنیسکا بانیا Vranjska_Banja نامی قصبہ یا ریزارٹ ٹاؤن۔
آپ نے یورپ میں مختلف شہروں میں پلوں پہ جنگلے کے ساتھ تالے لگے دیکھے ہوں گے، جو کپلز اپنی محبت کی یادگار کے طور پر لگاتے ہیں۔روایات کے مطابق اس رسم کا آغاز ورنیسکا بانیا کے ایک پارک میں چھوٹے سے پل پہ ہوا تھا۔
بس اب کچھ تصاویر دیکھتے ہیں، جو زیادہ نہیں ہیں۔ ٹیزر یہ رہا (یا رہی)
ss10.jpg
بہت عجیب رسم ہے ویسے یہ، تالا لگانے سے کیا ہو گا بھلا؟
 
لاریب مرزا

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
کھانے میں دریائی و سمندری غذا پہ اکتفا کیا گیا۔ ویسے سربوں کے کھانوں میں کمال کا ذائقہ پایا۔ کچھ کچھ ٹرکش یا عثمانیوں کے اثرات بھی محسوس ہوئے کیوزین میں۔
ss05a.jpg
یہ shrimp کھانے میں کیسے ہوتے ہیں، مطلب ذائقہ مچھلی کی طرح ہوتا ہے یا تھوڑا مختلف؟ بہت دفعہ سوچا کہ آڈر کرتے ہیں لیکن ان کو دیکھ کے ابھی تک ہمت نہیں ہوئی :-P
زیک بھائی سے اس لیے نہیں پوچھا کہ وہ تو کچھ بھی کھا لیتے ہیں. :-P
 
بہت عجیب رسم ہے ویسے یہ، تالا لگانے سے کیا ہو گا بھلا؟
یہ تو ہر جگہ ہے لاریب، انگلینڈ میں بھی دیکھی اور بھی کئی جگہوں پہ سنی۔تاہم اس وقت خیال نہ تھا کہ محفل پر تصویر ڈالنے کی نوبت آئے گی اس لیے ان تالوں کے سامنے بس اپنا فوٹوشوٹ ہی کروایا! 😂
ان کے پیچھے ممکن ہے وہ سب قومیں یہ سوچتی ہوں کہ یہ ایک عقد کو لاک کیا جا رہا ہے اور یہ گرہ کبھی نہیں کھلے گی کیونکہ اس تالے کی چابی دریا میں پھینک دی جا رہی ہے!
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
ایک دکان پہ بالکل پاکستانی سٹائل کی شلوار قمیض دیکھ کر ہم حیران وغیرہ ہوئے۔
ss20.jpg
آپ شلوار قمیض پر حیران ہو رہے ہیں. ہم تو قدیم طرز کے دیہاتی میز پوش پہ حیران ہیں جو اکثر دیہاتی خواتین اپنے سگھڑاپے کے جوہر دکھانے کے لیے کاڑھتی ہیں. :-P
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ تو ہر جگہ ہے لاریب، انگلینڈ میں بھی دیکھی اور بھی کئی جگہوں پہ سنی۔تاہم اس وقت خیال نہ تھا کہ محفل پر تصویر ڈالنے کی نوبت آئے گی اس لیے ان تالوں کے سامنے بس اپنا فوٹوشوٹ ہی کروایا! 😂
ان کے پیچھے ممکن ہے وہ سب قومیں یہ سوچتی ہوں کہ یہ ایک عقد کو لاک کیا جا رہا ہے اور یہ گرہ کبھی نہیں کھلے گی کیونکہ اس تالے کی چابی دریا میں پھینک دی جا رہی ہے!
مختلف قوموں کی توہمات کی مختلف اشکال ہیں پھر تو :)
 
چائنیز نیو ائیر چیپٹر پڑھا تھا نا پتہ نہیں کس کلاس کے سلیبس میں۔۔۔؟
بس ہر ملک اور ہر کلچر میں مختلف توہمات ایگزسٹ کرتی ہیں، تاہم وہاں بھی ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، سبھی ان باتوں پر ایمان لانے والے نہیں ہوتے (تاہم مجھے لگتا ہے دنیا میں نسبتا ایسے لوگوں کی کمی ضرور ہے)۔
 
یاز

محفلین
بہت عجیب رسم ہے ویسے یہ، تالا لگانے سے کیا ہو گا بھلا؟
میرا خیال ہے کہ تالا لگانے سے فقط یہی ہو گا کہ۔۔ تالا لگ جائے گا۔
رہی بات رسم کے عجیب ہونے کی، تو رسوم تو زیادہ تر عجیب ہی ہوتی ہیں ہر معاشرے کی ہی۔ بلکہ بہت سی تو پرمزاح وغیرہ بھی ہوتی ہیں ۔
 
یاز

محفلین
یہ تو ہر جگہ ہے لاریب، انگلینڈ میں بھی دیکھی اور بھی کئی جگہوں پہ سنی۔تاہم اس وقت خیال نہ تھا کہ محفل پر تصویر ڈالنے کی نوبت آئے گی اس لیے ان تالوں کے سامنے بس اپنا فوٹوشوٹ ہی کروایا! 😂
ان کے پیچھے ممکن ہے وہ سب قومیں یہ سوچتی ہوں کہ یہ ایک عقد کو لاک کیا جا رہا ہے اور یہ گرہ کبھی نہیں کھلے گی کیونکہ اس تالے کی چابی دریا میں پھینک دی جا رہی ہے!
یاد آیا کہ ہو بہو ایسی ہی جگہ ہم نے بھی کہیں دیکھی تھی۔ "دور اندیشی" دیکھئے کہ فوٹو بھی اتاری۔
20250712-183720-0000.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
آپ شلوار قمیض پر حیران ہو رہے ہیں. ہم تو قدیم طرز کے دیہاتی میز پوش پہ حیران ہیں جو اکثر دیہاتی خواتین اپنے سگھڑاپے کے جوہر دکھانے کے لیے کاڑھتی ہیں. :-P
ارے واہ۔ کیا مشاہدہ ہے۔
واقعی یہ تو آپ کے سکول والے فنکشن کے سٹال کا منظر بھی ہو سکتا تھا۔
 
آخری تدوین:
Top