ورلڈ کپ آ رہا ہے

زیک

مسافر
جمعہ سے فٹبال کا ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے۔ کیا زبردست کھیل ہے اور کیا جذبہ!!

افسوس کہ ہمارے ہاں زیادہ میچ ٹی‌وی پر نہیں آتے۔

آپ کا کیا خیال ہے کون جیتے گا؟ میں تو ہمیشہ سے برازیل کا حامی رہا ہوں۔

دوسرے راؤنڈ میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی؟ میرا اندازہ یہ ہے۔

گروپ اے: جرمنی، پولینڈ
گروپ بی: انگلینڈ، سویڈن
گروپ سی: ارجنٹائنا، نیدرلینڈز
گروپ ڈی: میکسیکو، پرتگال
گروپ ای: اٹلی، گھانا
گروپ ایف: برازیل، جاپان
گروپ جی: فرانس، ٹوگو
گروپ ایچ: سپین، تونس

آپ کا کیا خیال ہے؟

جرمنی والو کچھ وہاں ہلے گلے کی خبر تو سناؤ!
 

نبیل

تکنیکی معاون
جرمنی میں تو آج کل ہر جگہ فٹبال ہی فٹبال نظر آ رہا ہے۔ اگر آپ کو کہیں سے 1954 کے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتامی لمحات کی جرمن کمٹری سننے کو ملے تو ضرور سنیے گا۔ اسے سمجھنے کے لیے جرمن آنا ضروری نہیں ہے۔ :) یہ فائنل جرمنی اور ہنگری کے درمیان ہوا تھا اور اس پر ایک فلم (Das Wunder von Bern) بھی بنی ہوئی ہے۔ اس وقت کمنٹیٹر کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ تاریخ میں امر ہو چکے ہیں۔

Toooor...Toooor...Tooooor
das Spiel ist aus
das Spiel is aus
Deutschland ist Weltmeister

گووووول۔۔۔۔۔گوووووول۔۔۔۔۔۔۔گووووول
کھیل ختم ہوگیا ہے
کھیل ختم ہوگیا ہے
جرمنی ورلڈ چیمپین بن گیا ہے

یہ سن کر جب میں جذباتی ہو جاتا ہوں تو جرمنوں کا کیا حال ہوتا ہوگا؟ میں‌ ورلڈ کپ پر لکھتا رہوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا

زکریا، جنوبی اور سنٹرل امریکی ممالک کی کمنٹریز ایسی ہی ہوتی ہیں۔ میچ کے آخر تک کمنٹیٹرز بولنے کے قابل نہیں رہتے۔
 

دوست

محفلین
لوگ کھیلوں کے پیچھے پاگل ہیں۔ اگر پاکستان وغیرہ میں کرکٹ کے میچ کے دوران مارکیٹیں ویران ہوجاتی ہیں تو ان ممالک میں فٹبال کے میچ میں یہی حال ہوتا ہے۔
 
برطانیہ میں‌‌‌‌‌‌‌‌‌بھی‌‌‌لوگوں نے گاڑیوں پر جھنڈے لگانے شروع کر دیے ہیں مگر تب تک جب تک برطانیہ جیتتا رہے گا۔ :)
 
Top