ورلڈ نیوز کی اردو سروس کا اجراء

دنیا کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک ورلڈ نیوز نے اردو میں اپنی سروس کا اجراء کیاہے۔

ورلڈ نیوز اردو

انیس سوپچانوے سے قائم اس کمپنی کے زیر اہتمام بیس ہزار سے زائد نیوز سائٹس چل رہی ہیں۔ پچھلے ماہ امریکہ میں قائم اس کمپنی نے اردو کی ایک بڑی نیوز ویب سائٹ القمر آن لائن کو خریدا اور خبروں کے لئے بی بی سی اردو اور اردو ٹائمز بھارت سے بھی معاہدہ کیا ہے۔

القمرآن لائن کے گروپ ایڈیٹر محمد ہارون عباس کے مطابق اس سے القمرآن لائن کی برطانیہ ، ڈنمارک، آسٹریلیا، اور پاکستان میں انتظامیہ میں تبدیلی نہیں ہو گی۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا مطلب ہے شاکر۔۔۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں کر دیا جائے کیا؟
فی الحال ڈفالٹ فانٹ میں اچھی سائٹ ہی لگ رہی ہے۔ ذرا سائز بڑا کرنے کی ضرورت ہے۔
 
دوست

محفلین
فونٹ بھی اور الائنمنٹ بھی۔ انگریزی ویب سائٹ ہی ہر طرف ہے درمیان میں اردو کی چند خبریں اپنے آپ پر شرمندہ شرمندہ لگتی ہیں۔
 
خاورچودھری

محفلین
دنیا کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک ورلڈ نیوز نے اردو میں اپنی سروس کا اجراء کیاہے۔

ورلڈ نیوز اردو

انیس سوپچانوے سے قائم اس کمپنی کے زیر اہتمام بیس ہزار سے زائد نیوز سائٹس چل رہی ہیں۔ پچھلے ماہ امریکہ میں قائم اس کمپنی نے اردو کی ایک بڑی نیوز ویب سائٹ القمر آن لائن کو خریدا اور خبروں کے لئے بی بی سی اردو اور اردو ٹائمز بھارت سے بھی معاہدہ کیا ہے۔

القمرآن لائن کے گروپ ایڈیٹر محمد ہارون عباس کے مطابق اس سے القمرآن لائن کی برطانیہ ، ڈنمارک، آسٹریلیا، اور پاکستان میں انتظامیہ میں تبدیلی نہیں ہو گی۔

شکریہ جناب اس اطلاع کے لیے۔۔۔ اور القمر آن لائن کے گروپ ایڈیٹر محمد ہارون عباس کو مبارک باد بھی۔ زبردست
 
Top