وحشت زدہ جہاں ہے مرا، اے مرے کریم۔۔۔

زھرا علوی

محفلین
وحشت زدہ جہاں ہے مرا، اے مرے کریم
دے روشنی کا کوئی سرا، اے مرے کریم

ہے محوِ رقص آتش و بارود کا جنوں
سہما سا ہے شعور مرا، اے مرے کریم

دھرتی ہے زخم زخم مری، لٹ گیا سکوں
تصویرِ غم ہے خلق خدا، اے مرے کریم

قاتل بھی اور مقتول بھی دونوں ہیں کلمہ گو
برپا ہے پھر سے کرب و بلا، اے مرے کریم

نوحہ میں اپنے دیس کا کس سے بیاں کروں
مقتل بنا ہے ملک مرا، اے مرے کریم۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
حالاتِ حاضرہ کی عکاس اس خوبصورت غزل کی تخلیق پر مبارک باد قبول کیجیے۔
ذیل کے مصرع میں "مقتول" کا استعمال غلط ہے جس کی وجہ سے مصرع بحر سے خارج ہو رہا ہے۔
قاتل بھی اور مقتول بھی دونوں ہیں کلمہ گو
 

محمد وارث

لائبریرین
خوبصورت، فکر انگیز اور حسبِ حال کلام ہے زھرا علوی صاحبہ۔

فاتح صاحب نے جس مصرعے کی نشاندہی کی ہے وہ آپ کی توجہ چاہتا ہے۔
 

زھرا علوی

محفلین
آپ تمام احباب کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ اسے سند پسندیدگی عطا کی۔۔
فاتح صاحب وارث صاحب اصلاح کے لیے بے حد ممنون ہوں ۔۔ میں اس مصرعے کو دیکھتی ہوں ۔۔۔

:)
 

جیا راؤ

محفلین
ہے محوِ رقص آتش و بارود کا جنوں
سہما سا ہے شعور مرا، اے مرے کریم

دھرتی ہے زخم زخم مری، لٹ گیا سکوں
تصویرِ غم ہے خلق خدا، اے مرے کریم

کیا کہیئے جی۔۔۔۔:(
بہت اچھی کاوش ہے زہرا۔۔۔
 
بہت عمدہ زہرہ علوی۔

جی تو چاہ رہا ہے کہ پھر سے حساب کتاب لگاؤں مگر وارث اور فاتح جیسے اوازن کے اسیروں کی موجودگی میں بڑی دقت ہوتی ہے ;)
 

الف نظامی

لائبریرین
اے امن پسندو آجاو سرکار( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دامنِ رحمت میں
اس چارہ گرِ ہستی کے سوا ، انسان کا چارہ کچھ بھی نہیں
 

الف عین

لائبریرین
واہ محمود غزنوی پر تو اصلاح کا جن سوار ہو گیا ہے۔ اب واقعی ہم جیسوں کو رٹائر ہو جانا چاہئے۔ پسند آئی اصلاح محمود۔ جیو جب تک جی چاہے!!
 

زھرا علوی

محفلین
بٹیا لا جواب!

یہ اب تک کہاں چھپا تھا مجھے اب نظر آیا ہے۔

بھیا جی بڑھاپا۔۔۔۔۔۔۔۔:biggrin:
:):)
ہے محوِ رقص آتش و بارود کا جنوں
سہما سا ہے شعور مرا، اے مرے کریم

دھرتی ہے زخم زخم مری، لٹ گیا سکوں
تصویرِ غم ہے خلق خدا، اے مرے کریم

کیا کہیئے جی۔۔۔۔:(
بہت اچھی کاوش ہے زہرا۔۔۔

تمہیں اچھا لگا تو مجھے بہہہہہت اچھا لگا۔۔۔:battingeyelashes:
موجودہ حالات کی عکاس بہترین شاعری پر مارکباد قبول کیجیئے
بہت عمدہ کاوش

نوازش عمران صاحب سراہنے کے لیے۔۔
بہت عمدہ زہرہ علوی۔

جی تو چاہ رہا ہے کہ پھر سے حساب کتاب لگاؤں مگر وارث اور فاتح جیسے اوازن کے اسیروں کی موجودگی میں بڑی دقت ہوتی ہے ;)

ارے آپ کیوں ڈر رہے ہیں آپ نے ایک نئی راہ نکالنی ہے ، شاعری کی نئی صنف ایجاد کرنی ہے سو نے خوف و خطر شروع ہو جائیے۔۔:battingeyelashes:
 

زھرا علوی

محفلین
اچھی مناجات ہے۔ فاتح سے میں بھی نتفق ہوں ایک مصرع پر۔

بہت شکریہ انکل جی۔۔۔:)
اب تو محمدود صاحب نے اصلاح کر ہی دی ہے۔۔۔اور آپ کی سند بھی مل گئی ہے تو اب تو میرے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے نا۔۔:)

قاتل بھی اور قتیل بھی دونوں ہیں کلمہ گو

بہت شکریہ محمود غزنوی صاحب آپکا اس اصلاح کے لیے۔۔۔:):)

اے امن پسندو آجاو سرکار( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دامنِ رحمت میں
اس چارہ گرِ ہستی کے سوا ، انسان کا چارہ کچھ بھی نہیں


کوئی شک نہیں اس میں۔۔۔۔
خدا ہم سب پہ اپنی رحمت فرمائے۔۔اور ہمارے ملک و قوم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔۔
 
واہ محمود غزنوی پر تو اصلاح کا جن سوار ہو گیا ہے۔ اب واقعی ہم جیسوں کو رٹائر ہو جانا چاہئے۔ پسند آئی اصلاح محمود۔ جیو جب تک جی چاہے!!
شکریہ سر۔ ۔ آپ کی محفل میں شامل ہونے کے بعد کچھ نہ کچھ تو پرتو پڑنا چائیے تھا۔ ۔ ۔:)
مانوسِ اعتبارِ کرم کیوں کیا مجھے۔ ۔ ۔
اب ہر خطائے شوق اسی کا جواب ہے​
 
Top