(وبا----مسلسل غزل )
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
---------
فعولن فعولن فعولن فعولن
------
وبا ناگہانی کہاں سے ہے آئی
کہ ڈالی ہے لوگوں میں جس نے جدائی
------------
ہے ملنے ملانے میں لوگوں سے خطرہ
مصیبت عجب سی ہے اس نے بنائی
---------
رہو فاصلے پر یہی اس کا حل ہے
ہے اک دوسرے کی اسی میں بھلائی
--------------
خدایا حفاظت میں رکھنا سبھی کو
کہ بندے ترے دے رہے ہیں دہائی
---------
نہیں سامنے کچھ لڑیں ساتھ کس کے
یہ دشمن تو دیتا نہیں ہے دکھائی
-------------
بجھے دل ہیں سب کے ہوا خوف طاری
گریزاں ہے ملنے سے بھائی سے بھائی
----------
مبہوس گھروں میں ہی دُبکے ہوئے ہیں
نہیں لوگ گلیوں میں دیتے دکھائی
-------------
چھپائے ہوئے ہیں سبھی نے ہی چہرے
سبھی کو ہے بھولی ہوئی خود نمائی
------------
جو پہلے تھی دنیا نہیں اب رہے گی
یہی مجھ کو دیتا ہے آگے دکھائی
-------------
کرو رب سے ارشد خصوصی دعائیں
گھروں میں ہیں قیدی ملے اب رہائی
 

الف عین

لائبریرین
وبا ناگہانی کہاں سے ہے آئی
کہ ڈالی ہے لوگوں میں جس نے جدائی
------------ ہے آئی... روانی متاثر ہے

ہے ملنے ملانے میں لوگوں سے خطرہ
مصیبت عجب سی ہے اس نے بنائی
--------- مصیبت بنانا محاورہ نہیں

رہو فاصلے پر یہی اس کا حل ہے
ہے اک دوسرے کی اسی میں بھلائی
-------------- بالکل درست، اور رواں

خدایا حفاظت میں رکھنا سبھی کو
کہ بندے ترے دے رہے ہیں دہائی
--------- 'کہ' یہاں بے محل لگتا ہے

نہیں سامنے کچھ لڑیں ساتھ کس کے
یہ دشمن تو دیتا نہیں ہے دکھائی
------------- درست

بجھے دل ہیں سب کے ہوا خوف طاری
گریزاں ہے ملنے سے بھائی سے بھائی
---------- خوف طاری ہوا کی جگہ طاری ہے استعمال کیا جائے

مبہوس گھروں میں ہی دُبکے ہوئے ہیں
نہیں لوگ گلیوں میں دیتے دکھائی
------------- مبہوس؟ لفظ نہ درست ہے نہ بحر میں ہے
گھروں میں ہی سب لوگ دبکے ہوئے ہیں
کہنے میں کیا حرج تھا؟

چھپائے ہوئے ہیں سبھی نے ہی چہرے
سبھی کو ہے بھولی ہوئی خود نمائی
------------ سبھی کے ساتھ ہی؟
جو سب نے ہی چہرت چھپائے ہوئے ہیں
زیادہ رواں ہے

جو پہلے تھی دنیا نہیں اب رہے گی
یہی مجھ کو دیتا ہے آگے دکھائی
------------- ٹھیک

کرو رب سے ارشد خصوصی دعائیں
گھروں میں ہیں قیدی ملے اب رہائی
.. کون قیدی ہیں؟
 
الف عین
(تبدیلیوں کے بعد)
وبا نے ہے لوگوں میں ڈالی جدائی
نہیں جانتے ہم کہاں سے یہ آئی
---------یا
عجب سی وبا ہے فضاؤں پہ چھائی
----------
خدایا حفاظت میں رکھنا سبھی کو
زبانوں پہ سب کی ہے یا رب دہائی
-----------
ہے ملنے ملانے میں لوگوں سے خطرہ
ہزاروں مسائل وبا لے کے آئی
--------
رہو فاصلے پر یہی اس کا حل ہے
ہے اک دوسرے کی اسی میں بھلائی
-------
ہوا خوف طاری ہے سب کے دلوں پر
گریزاں ہے ملنے سے بھائی سے بھائی
----------
گھروں میں ہی سب لوگ دبکے ہوئے ہیں
نہیں لوگ گلیوں میں دیتے دکھائی
------------
جو سب نے ہی چہرے چھپائے ہوئے ہیں
سبھی کو ہے بھولی ہوئی خود نمائی
--------
جو پہلے تھی دنیا نہیں اب رہے گی
یہی مجھ کو دیتا ہے آگے دکھائی
---------
کرو رب سے ارشد خصوصی دعائیں
سبھی کو ملے اب گھروں سے رہائی
------
 
Top