واہ ترامیسو

سپینوزا

محفلین
ترکیب یہاں سے۔

12 بڑے انڈوں کی زردیاں
ایک کپ چینی
چوتھائی کپ لائٹ رم
4 کپ chilled ہیوی کریم
32 اونس نرم mascarpone پنیر
6 کپ brewed کافی یا ایسپریسو روم ٹمپریچر پر
آدھا کپ میٹھی مرسالا وائن
12 اونس سپونج کیک 2 انچ کے ٹکڑے کر کے
2 کھانے کے چمچ unsweetened کوکو پاؤڈر

انڈوں کی زردی، چینی اور رم کو ایک برتن میں ملائیں اور مکسر 2 منٹ چلا کر مکس کریں تاکہ وہ گاڑھا ہو جائے۔ پھر اس برتن کو تقریباً ابلتے پانی پر رکھیں اور 15 منٹ مکسر اس میں چلائیں۔ اب اسے چولہے سے ہٹا لیں اور مزید مکس کریں یہاں تک کہ ٹھنڈا ہو جائے۔

ہیوی کریم کو پھینٹیں یہاں تک کہ اس میں peaks بننی شروع ہو جائیں۔

پنیر کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں اور نرمی سے اس میں چمچ ہلائیں۔ انڈے والا تیار مکسچر اس میں آہستہ آہستہ ڈالیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔ پھر اس میں پھینٹی ہوئی کریم شامل کریں۔

کافی اور مرسالا کو ایک برتن میں ملائیں۔ کیک کے پیس ایک ایک کر کے اس میں ڈبوئیں اور پھر انہیں ایک بڑے گلاس کے برتن میں نیچے ایک لیئر میں رکھ دیں۔ آدھا پنیر والا مکسچر اس کیک کے اوپر ڈال دیں۔ کوکو پاؤڈر کو اس کے اوپر چھڑکیں۔ پھر باقی آدھے کیک، پنیر مکسچر اور کوکو سے اس کے اوپر ایک اور لیئر بنائیں۔ اسے فرج یا فریزر میں رکھ دیں اور اگلے دن ٹھنڈی ٹھنڈی کھائیں۔
 

فہیم

لائبریرین
خیال کریں

بھائیوں اور دوستوں یہ اردو ویب سائٹ ہے اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور پاکستان اسلامی ملک ہے اس وجہ سے اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے والے تقریبا تمام افراد مسلمان ہیں
اس لیے آپ خیال کریں اور جو چیزیں مسلمانوں کے لیے حرام ہیں ان کو اپنی کسی ریسیپی میں استعمال مت کریں
اگر ریسیپی اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ہے تو آپ وہ ریسیپی شیئر ہی مت کریں
شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
خیال کریں

fahim نے کہا:
اس لیے آپ خیال کریں اور جو چیزیں مسلمانوں کے لیے حرام ہیں ان کو اپنی کسی ریسیپی میں استعمال مت کریں
اگر ریسیپی اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ہے تو آپ وہ ریسیپی شیئر ہی مت کریںشکریہ
بھائی جی، کہتے ہیں کہ بات کرنے میں‌فائدہ ہے۔ اب دیکھیں زکریا بھائی نے الکحل کا متبادل بتانے والی سائٹ بتا دی ہے۔ یعنی اب آپ کو ایسی ڈشز کو بنانے میں‌بھی مشکل نہ ہو۔ دوسرا یہ سائٹ بنیادی طور پر اردو کے لئے ہے نہ کہ صرف مسلمانوں‌کے واسطے :)
 
Top