واوین کی یونیکوڈ قدریں اور متن کی نارملائزیشن

الف نظامی

لائبریرین
اردو میں واوین کی یونیکوڈ قدریں کیا انگریزی ڈبل کوٹس سے مختلف ہیں یا واوین کے لیے انگریزی ڈبل کوٹس ہی کا استعمال کرنا مناسب ہے؟
 

شکیب

محفلین
بہت شکریہ ۔
اسمارٹ سے کیا مراد ہے؟
کوڈ:
Regarding their appearance, there are two types of quotation marks:
'...' and "…" are known as neutral, vertical, straight, typewriter, dumb, or ASCII quotation marks. The left and right marks are identical. These are found on typical English typewriters and computer keyboards, although they are sometimes automatically converted to the other type by software.
‘…’ and “…” are known as typographic, curly, curved, book, or smart quotation marks.
2a6f0041ce8493add4a44cfeb7a598787402bfc9.png
 

الف نظامی

لائبریرین
سنگل کوٹ اور ڈبل کوٹس تو کلیدی تختے میں شامل ہیں ، البتہ سمارٹ کوٹس کی یونیکوڈ قدریں (ویلیوز) ہگسا ڈیسی مل میں درج کر رہا ہوں اگر ممکن ہو تو ان کو کلیدی تختہ میں شامل کر دینا چاہیے:
Opening double quote

یونیکوڈ ویلیو: 201C
-
closing double quote

یونیکوڈ ویلیو: 201D
-
Opening single quote

یونیکوڈ ویلیو: 2018
-
closing single quote

یونیکوڈ ویلیو: 2019
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
میں نے اپنے ذاتی تبدیل شدہ لے آؤٹ میں اسمارٹ کوٹس ہی شامل کیے تھے، ابھی لیپ ٹاپ بدلا ہے تو ”پاک اردو انسٹالر“ والا کی بورڈ ہی چل رہا ہے۔ اس میں بھی اسمارٹ کوٹس موجود ہیں، لیکن تھوڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔
ڈبل اسمارٹ کوٹس(دایاں):
AltGr + "
ڈبل اسمارٹ کوٹس(بایاں):
AltGr + :

سنگل کے لیے شفٹ کا اضافہ کرنا پڑتا ہے، لیکن اس کی ضرورت شاذ ہی پڑتی ہے۔
سنگل اسمارٹ کوٹس(دایاں):
AltGr + shift + "
مبتدیان کے لیے: کی بورڈ پر موجود اسپیس کی دائیں جانب والی alt بٹن کوAltGr کہتے ہیں۔ AltGr = Alt Graph
 

الف نظامی

لائبریرین
اردو متن کی نارملائزیشن کے لیے ایک اصول بنا لیا جائے کہ متن میں تمام جگہ ایک ہی قسم کے واوین استعمال ہوں گے
دوست

مثال:
ان پٹ متن:
احباب شاید اکثر کنفیوز ہوتے ہیں کہ ہائے ہوز ( چھوٹی ہ) پر ختم ہونے والے الفاظ میں کہاں ہمزہ استعمال کیا جائے اور کہاں کسرہ یعنی زیر۔ کچھ احباب صفحہِ لکھتے ہیں تو کچھ "نگۂ ناز۔ یہاں اس اصول کا خیال رکھیں کہ جن الفاظ میں آخری حرف ہمیں ہ کی آواز نکلتی ہے، وہاں کسرہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ لیکن جہاں اس کی آواز محض الف کے مماثل ہے، وہاں ہمزۂ اضافت استعمال ہوگا۔ چنانچہ یہاں کسرہ درست ہے
آوٹ متن (واوین کی نارملائزیشن کے بعد) :
احباب شاید اکثر کنفیوز ہوتے ہیں کہ ہائے ہوز ( چھوٹی ہ) پر ختم ہونے والے الفاظ میں کہاں ہمزہ استعمال کیا جائے اور کہاں کسرہ یعنی زیر۔ کچھ احباب "صفحہِ" لکھتے ہیں تو کچھ "نگۂ ناز"۔ یہاں اس اصول کا خیال رکھیں کہ جن الفاظ میں آخری حرف "ہ" میں "ہ" کی آواز نکلتی ہے، وہاں کسرہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ لیکن جہاں اس کی آواز محض "الف" کے مماثل ہے، وہاں ہمزۂ اضافت استعمال ہوگا۔ چنانچہ یہاں کسرہ درست ہے
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
” “
آسان طریقہ یہ ہے کہ alt+0148 اورalt+0147 استعمال کرلیں۔
0148 اور 0147 نیومیرک کی بورڈ سے ڈالنا ہیں ۔
 

دوست

محفلین
واوین سادہ ہونے چاہئیں، سمارٹ نہیں۔ میرے ہاں تو نارملائزیشن یہی ہوتی ہے انگریزی ٹیکسٹ میں۔
 
Top