وانا۔۔محمود شام

فرحت کیانی

لائبریرین
وانا
پھر تیری فضاؤں میں چمکتی ہیں سنانیں
شمشیر کی ہیبت سے لرزتی ہیں چٹانیں
پھر آگ اُگلنے لگے توپوں کے دہانے
پھیلائی ہے بارود کی بُو تیز ہوا نے
پھر سرخ ہوئی تیری جبیں تازہ لہو سے
پھر پیاس بجھاتی ہے زمیں تازہ لہو سے
پھر بر سرِ پیکار ہیں آپس میں مسلماں
پھر گردِ زمانہ میں زبوں حال ہےایماں
پھر نعرہء تکبیر لگا دونوں طرف سے
افلاک پہ جاتی ہے دعا دونوں طرف سے
"اے خاصہء خاصانِ رسل(ص) !وقتِ دعا ہے
امت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔"
 

فاتح

لائبریرین
پھر بر سرِ پیکار ہیں آپس میں مسلماں
پھر گردِ زمانہ میں زبوں حال ہےایماں
پھر نعرہء تکبیر لگا دونوں طرف سے
افلاک پہ جاتی ہے دعا دونوں طرف سے
"اے خاصہء خاصانِ رسل(ص) !وقتِ دعا ہے
امت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔"

اللہ کرے کہ ہمیں ایسی غزلیں اور نظمیں لکھنے کی ضرورت نہ رہے لیکن فی الوقت تو اسی کی ضرورت ہے کہ شاید اسی طور سہی ہمیں عقل تو آ جائے۔
اے خاصہء خاصانِ رسل(ص) !وقتِ دعا ہے
 
Top