وارث فاتح ملاقات

محمد وارث

لائبریرین
اور مجھے اب یاد آیا کہ میں نے وہ تصاویر تو پوسٹ ہی نہیں کیں "بھاگ دوڑ اور مصروفیت" کے باعث بھول گیا۔ :(
ابھی ارسال کیں۔
تصویریں تو پوسٹ ہو جائیں گی لیکن کافی کی وہ مہک اور ذائقہ کہاں سے آوے گا، حسابِ دوستاں ۔۔۔۔۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
تصویریں تو پوسٹ ہو جائیں گی لیکن کافی کی وہ مہک اور ذائقہ کہاں سے آوے گا، حسابِ دوستاں ۔۔۔۔۔ :)
ان تصاویر میں کافی کے کپس نظر تو نہیں آ رہے کیوں کہ وہ کیمرے کے پیچھے ہیں لیکن اس مہک کی یاد ضرور شامل ہے۔ :)
13653106_10153697362112117_3856754392442422854_o.jpg

14138651_10153697362157117_350166321486485411_o.jpg
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
استعمال تو کر ہی سکتے ہیں پر کرنا نہیں چاہتے۔
درست فرمایا عارف صاحب آپ نے۔ پہلے تو خیر تفنن طبع ہی تھا، اصل وجہ یہ ہے کہ میں جو نو سے دس گھنٹے دفتر میں گزارتا ہوں وہ دفتر کے کمپیوٹر پر گزرتے ہیں سو غیر نصابی سرگرمیاں ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہیں۔ گھر میں نصابی کام ہوتے ہیں، مثلازیادہ تر خود پڑھنا اور کم تر بچوں کو پڑھانا۔ ٹی وی کی جگہ میں یو ٹیوب پر زیادہ وقت گزارنا پسند کرتا ہوں اور اس کا لطف مجھے فون اسکرین کی بجائے اپنی انیس انچ کے مانیٹر پر زیادہ آتا ہے۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ مجھے "اسمارٹ" موبائل فون کی ضرورت پڑی ہو اور میں اس کا ساتھ نہ دے پایا ہوں لیکن میری انتہائی زیادہ خشک روٹین اور ٹائم ٹیبل کے باعث فون کے اس " غیر نصابی" استعمال کی کم ہی ضرورت پڑتی ہے۔

باقی آخر کو فون فون ہی ہے۔ میرا سیالکوٹ میں ایک واحد دوست ہے، مڈل اسکول سے مطلب تیس سال سے بھی زیادہ پرانا۔اُس سے تین چار سال پہلے ایک مکالمہ ہوا تھا۔ کالج کے زمانے میں مجھے ہمیشہ کہا کرتا تھا، اپنی گھڑی بدلو، پین بدلو، پینٹ بدلو، اُس وقت عرصے سے کہہ رہا تھا اپنا فون بدلو۔ خود ہر دس بارہ ماہ بعد فون بدل دیتا ہے۔ اُس نے زیادہ ہی تنگ کیا تو میں نے کہا یار یہ جو تمھاری حسرت ہے نا دوسری شادی والی، خدا کی قسم اگر تم الٹرا سمارٹ ٹائپ فون بھی لے لو تو پھر بھی کبھی پوری نہیں ہو سکتی کہ آخر کو فون ہے۔ :p
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
باقی آخر کو فون فون ہی ہے۔ میرا سیالکوٹ میں ایک واحد دوست ہے، مڈل اسکول سے مطلب تیس سال پرانا۔اُس سے تین چار سال پہلے ایک مکالمہ ہوا تھا۔ کالج کے زمانے میں مجھے ہمیشہ کہا کرتا تھا، اپنی گھڑی بدلو، پین بدلو، پینٹ بدلو، اُس وقت عرصے سے کہہ رہا تھا اپنا فون بدلو۔ خود ہر دس بارہ ماہ بعد فون بدل دیتا ہے۔ اُس نے زیادہ ہی تنگ کیا تو میں نے کہا یار یہ جو تمھاری حسرت ہے نا دوسری شادی والی، خدا کی قسم اگر تم الٹرا سمارٹ ٹائپ فون بھی لے لو تو پھر بھی کبھی پوری نہیں ہو سکتی کہ آخر کو فون ہے۔ :p
دوست کم اور دشمن زیادہ لگ رہا ہے۔ :LOL:
 

فاتح

لائبریرین
روداد کا انتظار رہے گا۔ محمد وارث صاحب کی یاداشت کا تو مجھے پتا ہے اسلئے بہتر ہے آپ ہی لکھیں :)
اور میری یاد داشت کا آپ کو پتا نہیں ہے، اس لیے کہہ رہے ہیں۔ :laughing:
ابھی اسی لڑی میں کچھ مراسلے اوپر جائیں تو پتا چل جائے گا کہ میں یہ سوچتا رہا کہ وہ تصاویر ارسال کر چکا ہوں اور اب دیکھنے پر یاد آیا کہ اوہ وہ تو میں نے ارسال ہی نہیں کیں۔
یوں بھی ہماری اس چند گھنٹوں کی ملاقات میں 90 فیصد واقعات اور 99 فی صد بیانات نا قابل بیان ہیں۔
 
Top