مبارکباد وارث صاحب کے چار ہزار پیغامات

بہت بہت مبارک ہو وارث اس چار ہزاری منصب کی۔

پچھلے وقتوں میں تو اس منصب کے ساتھ بہت سی آسائشیں اور اختیارات بھی ہوا کرتے تھے اب خالی مبارکبادیں ہی رہ گئیں ہیں ;)

پانچ ہزار کی منزل بھی دور نہیں اور اس کے بعد تو پھر رکتا نہیں یہ سیل رواں
 

ظفری

لائبریرین
میں اپنا تہنیتی پیغام ڈھونڈ رہا ہوں جو کہ میں نے شاید استادِ محترم کے بعد پوسٹ کیا تھا ۔ مل نہیں رہا ہے ۔ اب عمر کا تقاضا ہے صحیح طور پر یاد نہیں ہے کہ صرف مضمون بنایا تھا یا پوسٹ بھی کیا تھا ۔ ;) ۔ چلیں اگر دونوں صورتیں ہیں بھی تو بہرحال یہاں میرا پیغام نہیں ہے ۔ چنانچہ اب پیغام دیئے دیتا ہوں ۔ :)

وارث بھائی ۔۔۔۔۔ آپ کو میری طرف یہ یہ سنگ ِ میل عبور کرنے پر بہت بہت مبارک باد قبول ہو ۔ آپ کی بیشتر پوسٹیں انتہائی معلوماتی ، ادبی اور علمی ہوتی ہیں ۔ جو کہ یہ اس اردو محفل پر ایک قیمتی خزانے کی مانند ہے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ موجودہ اور مستقبل بعید میں آنے والے ممبران اس قیمتی خزانے سے بھرپور طریقے سے فیضیاب ہوتے رہیں گے ۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ کا یہ علمی سفر ہمارے ساتھ مدتوں قائم و دائم رہے گا ۔ انشاءاللہ ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ظفری کسی بھی دھاگے میں اگر آپ کی پوسٹ شامل ہے تو اس دھاگے کے آگے ایک ٹِک مارک لگا ہوتا ہے - بس وہ دیکھ لیا کریں -
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم مجھے جو چیز کہی سے نہیں ملی اردو ادب کے لیے ان کی جو تحریریں ہے وہ کسی بھی ادب سے لگاؤ رکھنے والے طالب علم کے لیے دریا کی ماند ہیں میری خیال میں وارث صاحب نے جب بھی کوئی پیغام لکھا یا جواب دیا وہ کبھی بھی مختصر نہیں ہوا بہت اچھے انداز سے سمجھاتے ہیں بہت خوب جناب آپ کو میری طرف سے مبارک ہو
 

محمد وارث

لائبریرین
فرحت، خاموش مجاہد، ظفری بھائی، خرم صاحب اور ابو شامل صاحب، آپ سب کا بہت شکریہ، نوازش۔
 
Top