وائس کمپوزنگ کے تجربات۔۔۔۔۔ مشکلات اور حل

گوگل وائس ٹائپنگ کرتے ہوئے بہت سے الفاظ کو آٹو کریکٹ کرتا ہے۔ ہاتھ سے کمپوزنگ کرنے کی صورت میں اس آپشن کے لیے چیک باکس موجود ہے، جس سے اسے ڈس ایبل ایبل کیا جا سکتا ہے لیکن وائس ٹائپنگ میں اس آپشن کو ختم کرنے کا آپشن نہیں مل رہا۔ جس کی وجہ سے بعض الفاظ یہ پہلے درست ٹائپ کرکے پھر فوراً ہی انہیں غلط کر دیتا ہے۔
کیا اس کا کوئی حل ممکن ہے؟
دوست آصف اثر نبیل
 

دوست

محفلین
یہ سارا کام خودبخود ہی ہو گا سافٹویئر کو جملے کے اختتام پر اگر لگے کہ کسی اور لفظ کا امکان زیادہ ہے تو وہ اسے دوبارہ تحریر کرتا ہے (دو دو تین تین اور چار الفاظ اور آوازوں کے جوڑے جمع ان کی امکانیت یعنی پرابیبیلیٹی کی بنیاد پر سافٹویئر چلتا ہے). اس کا میرے علم کے مطابق کوئی حل نہیں ہے.
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
السلامُ علیکم
آپ سب کے تقریباً تمام پیغامات پڑھے لیکن مجھے یہ معلوم نہ ہوسکا کہ بول کر کیسے لکھا جاسکتا ہے۔ برائے مہربانی کوئی صاحب راہنمائی فرمادیں۔ شکریہ
 
السلامُ علیکم
آپ سب کے تقریباً تمام پیغامات پڑھے لیکن مجھے یہ معلوم نہ ہوسکا کہ بول کر کیسے لکھا جاسکتا ہے۔ برائے مہربانی کوئی صاحب راہنمائی فرمادیں۔ شکریہ

اگر اینڈرائڈ استعمال کر رہے ہیں تو اس پر جی بورڈ ایپ استعمال کریں اور اردو زبان شامل کر لیں ۔
اس کے بعد جب لکھنے کے لیے کچھ بھی کریں گے تو کی بور ڈ کے اوپر اردو زبان کے لیے دائیں طرف گوگل کا آئیکون اور بائیں طرف مائیک کا آئیکون نظر آئے گا، اسے دبا کر آپ بول کر لکھوا سکتے ہیں۔
اب ایک آدھ جملے کی جگہ کئی جملے متواتر بھی لکھے جاتے ہیں ، اس کا انحصار شاید انٹرنیٹ سپیڈ پر ہے یا الگورتھم میں تبدیلی کی گئی ہے۔
 
Top