ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں جانے کا امکان

کاشفی

محفلین
ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں جانے کا امکان
220381-PPPPMLNphotofile-1390518981-280-640x480.jpg

باقاعدہ اعلان آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک بڑے جلسے میں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ن لیگ کو سندھ میں ایک مرتبہ پھرنئی سیاسی مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

اعلیٰ قیادت سے ناراضی کے باعث لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم، الٰہی بخش سومرو، شیرازی برادران اور اسلم ابڑوکا ن لیگ چھوڑکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ باقاعدہ اعلان سابق صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک بڑے جلسے میں کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ سندھ میں بتدریج اہم سیاسی شخصیات کاپارٹی قیادت سے ناراضی کے باعث دیگرجماعتوں میں شمولیت یاعلیحدگی کا سلسلہ تیزی پکڑسکتا ہے۔

9_zps6982ebc2.jpg


لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم، الٰہی بخش سومرو، شیرازی برادران اور اسلم ابڑو نے پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ، آغا سراج درانی سے ملاقات کی اورانھیں ن لیگ چھوڑکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا یقین دلایا ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرادی بہت جلد اندرون سندھ ایک اہم جلسہ کریں گے جس میں متعلقہ اہم سیاسی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
 
Top