نیو ورلڈ آرڈر آف پیس - ایک نئی عالمی تحریک

سید رافع

محفلین
میرے خیال میں دنیا کو ایک "نیو ورلڈ آرڈر آف پیس" کی ضرورت ہے۔ ممالک کی موجودگی موجودہ دنیا میں ایک خلفشار کا باعث ہے۔ نیو ورلڈ آرڈر آف پیس کو ایک عالمی تحریک کے طور پر ابھارنے کی ضرورت ہے۔


نیو ورلڈ آرڈر آف پیس

1- آج سے دنیا کے تمام انسان برابر ہیں۔ نہ ہی کالے کو گورے پر کوئی فوقیت ہے اور نہ ہی گورے کو کالے پر کوئی برتری۔ تمام انسانوں کی جان اور مال محترم ہے اور دنیا ہر انسان کی حفاظت کے لیے اسکے ساتھ کھڑی ہے۔

2- آج سے یونائنٹڈ نیشنز کا چیرمین دنیا کا صدر ہو گا۔

3- آج سے تمام سودی کاروبار جرم ہے۔ اب ورلڈ بینک ورلڈ چیرٹی کہلائے گا۔ دنیا کے تمام بینک اب چیرٹی کہلائیں گے اور ضرورتمند انسانوں کو قرض دیں گے۔

4- آج سے تمام انشورنس کا کاروبار جرم ہے۔ اب انشورنس کمپنیاں ورلڈ کئیر کہلائیں گی اور یہ ادارہ دنیا بھر کے حادثوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرے گا۔

5- آج سے ماہانہ 10، 20، 30 یا 40 فیصد سیلری ٹیکس اور ہر طرح کا ٹیکس منسوخ کیا جاتا ہے سوائے دو اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس اس رقم پر جو سال کے آخر یعنی دسمبر 31 کو بچ جائے۔ یہ رقم ورلڈ چیرٹی اور ورلڈ کئیر کے تحت جمع کیا جائے گا۔

6- آج سے تمام جیلوں کو لائبریری میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ قتل کے بدلے میں قتل ہے الا یہ کہ مقتول کے وارث کچھ رقم لے کر قاتل کو معاف کریں۔

7- آج سے زنا اور شراب کی حوصلہ شکنی اور نکاح کی تعریف کی جائے گی۔

8- آج سے دنیا کی تمام فوجیں ملا کر ایک کی جاتی ہیں اور ورلڈ ملٹری بنائی جاتی ہے جو باغیوں کی سرکوبی کرے گی۔

9- آج سے دنیا کی تمام پولیس ملا کر ایک کی جاتی ہے اور ورلڈ پولیس بنائی جاتی ہے جو مجرموں کو پکڑے گی۔

10- آج سے دنیا بھر ویزا کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ جو شخص دنیا میں جہاں رہنا چاہے رہ سکتا ہے اور اسے وہی حقوق حاصل ہوں گے جو دنیا کے ہر شہری کو۔

11- آج سے دنیا کی تمام عدالتیں ایک کی جاتی ہیں اور وہ ایک ہی قانون کے تحت دنیا کے انسانوں کے مقدمات کے فیصلے کریں گی۔


جائزہ
اس نیو ورلڈ آرڈر آف پیس کی قرآن سے انسپائریشن ضرور ہے لیکن یہ نیو مسلم ورلڈ آرڈر نہیں ہے۔ جہاں تک منطقی ہونا ہے آئیں اسکا جائزہ لے لیتے ہیں۔

ون ورلڈ گورنمٹ، تاجر یا کاشتکار اور عام مرد و عورت یہ تین طرح کے لوگ ہیں جنہیں رقم کی ضرورت ہو گی۔

دو اعشاریہ پانچ فیصد یورنیوسل ٹیکس
مثال کے طور پر اگر ایک شخص 1 لاکھ بٹ کوائن (یا ڈالر) سالانہ کماتا ہے تو اسے سال کے 364 دن اپنی کل کی کل رقم میسر رہے گی۔ کوئی ماہانہ ٹیکس نہیں کٹے گا۔ چاہے تو اس سے گاڑی خریدے، چاہے تو گھر یا چاہے تو کسی کاروبار میں لگائے۔ یوں موجودہ سسٹم سے زیادہ سرمایہ دنیا کے 7 ارب لوگوں کو سال بھر میسر رہے گا۔ یہ تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ لوگوں کو چھوٹی چھوٹی سرمایہ کاری یا چھوٹے بزنس شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سال کے آخر میں دو اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس اسی کی کل بچی ہوئی رقم سے کاٹ لیا جائے گا۔ سو 1 لاکھ ڈالر سے ڈھائی ہزار ڈالر رقم کاٹ لی جائے گی۔ یہ رقم ورلڈ چیرٹی اور ورلڈ کئیر کے تحت دنیا کے 7 ارب لوگوں کو میسر ہوگی۔

ورلڈ چیرٹی کی آمدن کے ذرائع
سال کے آخر میں دو اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس ورلڈ چیرٹی کی آمدن کا ایک ذریعہ ہوگا۔ لیکن لوگوں کی رقومات کو رکھنے پر سروس چارجز سے بھی آمدن ملے گی۔ تجارت کے لیے فراہم کی جانے سہولیات پر بھی سروس چارجز لیے جائیں گے۔

قرض
اگر کوئی تاجر یا کاشتکار کچھ رقم چاہتا ہے تو وہ ورلڈ چیرٹی سے قرض کے طور پر حاصل کر سکتا ہے۔ ادارہ جمع شدہ ٹیکس اور جمع شدہ رقوم جو قرضے کے لیے میسر ہیں ان سے چھان پھٹک کر لوگوں کو قرضہ دے گا۔ ادارہ مختلف رپورٹس کی مدد سے تعین کرے گا کہ کس تاجر، کس کاروبار یا کس کاشتکار کو رقم دینے میں ترجیح دینی چاہیے۔ سود کیونکہ جرم ہو گا اس لیے وہ شخص معین وقت پر رقم ورلڈ چیرٹی کے لوکل دفاتر (موجودہ بینک) کو واپس کرے گا۔ لوگوں کے ذہن میں قرض لینے کی گھن بیٹھائی جائے گی اور اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے والے کو بہتر انسان تصور کیا جائے گا اور اس بات کی خوب حوصلہ افزائی اور چرچا کیا جائے گا۔

ملٹری، پولیس، ویزہ، عدالت اور جیل
کیونکہ ون ورلڈ گورنمٹ کے زمانے میں مثال کے طور پر پاکستان، انڈیا، افغانستان، ایران، چین وغیرہ کی فوج ورلڈ ملٹری بن جائے گی تو ان کا کام بس باغی گرہوں کی سرکوبی ہو گا۔ یہی حال ورلڈ پولیس کا ہو گا کہ ون ورلڈ میں دیزہ نہیں ہو گا سو پولیس باآسانی مجرموں کا تعاقب کر سکے گی۔ کیونکہ عدالتیں ون ورلڈ کے قانون کے تحت چل رہیں ہوں گی سو پولیس تعاقب جہاں تک کرے، ملزم کو قریبی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ جیلوں کی ضرورت محض چند دنوں یا چند ہفتوں کے لیے ہو گی کیونکہ قتل کے مقدمات ہاتھوں ہاتھ نمٹائے جائیں گے۔ باقی جرائم پر سزا کا بھی یہی حال ہو گا کہ ترجیح اس حل کو دی جائے گی جس میں مجرم کو جیل میں نہ رکھنا پڑے۔ جیل لائبریری جیسے ماحول کے ہوں گے تاکہ مجرم کچھ اچھی بات دیکھ، سن یا پڑھ سکے۔

انشورنس اور حادثے
کیونکہ انشورنس جرم ہو گا اس لیے لوگ عام حادثوں کے لیے اپنی جمع شدہ رقم استعمال کریں گے۔ اگر حادثہ بڑا ہے اور اس شخص کے پاس رقم نہیں ہے تو ورلڈ کئیر کے تحت اسکو واپس اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ مثال کے طور پر علاج یا کار کے حادثے میں پہلےوہ شخص اپنی جمع شدہ رقم سے ہی اپنی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔ رقم کی ایک مخصوص مقدار رہ جانے کے بعد ورلڈ کئیر کے لوکل دفاتر خود بخود اسکی مدد کو پہنچ جائیں گے۔ اگر جہاز ڈوب جائیں یا کوئی علاقہ کسی قدرتی آفت یا حادثے سے تباہ ہوجائے تو وہاں کے لوگ بھی ورلڈ کئیر کے تحت مدد پائیں گے۔
 

سید رافع

محفلین
انگلش ورژن۔

New World Order of Peace

1- From today, all human beings in the world are equal. Neither black has any superiority over whites nor does white have any superiority over black. The lives and property of all human beings are respected and the world stands by them for the protection of every human being.

2. From today, the chairman of the United Nations will be the president of the world.

3- From today, all usury is a crime. The World Bank will now be called World Charity. All the banks in the world will now be called charities and will give loans to people in need.

4- From today, the business of all insurance is a crime. Insurance companies will now be called World Care and will help people affected by accidents around the world.

5- From today, 10, 20, 30 or 40 per cent monthly salary tax and all kinds of taxes are canceled except 2.5 per cent tax on the amount which is saved at the end of the year i.e. 31st December. This money will be raised under World Charity and World Care.

6- From today, all prisons are converted into libraries. Murder is revenge for murder unless the heirs of the victim take some money and forgive the killer.

7- From today, adultery and alcohol will be discouraged and marriage will be praised.

8- From today, all the armies of the world are united and a world military is formed which will suppress the insurgents.

9- From today, all the police of the world are united and a world police is formed which will catch the criminals.

10. Visas are abolished worldwide from today. Anyone can live wherever he wants in the world and he will have the same rights as every citizen of the world.

11. From today, all the courts of the world are united and they will decide the cases of the people of the world under the same law.

 
Top