نیویارک میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال

جہانزیب

محفلین
اس ہفتے کو نیویارک میں ٹرانسپورٹ ورکرز یونین نے تین دن تک عوامی ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی تھی، عدالت نے یونین کو فی یوم ایک ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہڑتال اس وقت کی گئی ہے جو سال کا سب سے مصروف وقت ہے اور لوگ کرسمس کی خریداری میں مصروف تھے، زیادہ تر بزنس پورا سال صرف اس وقت کا انتظار کرتے ہیں اور پورے سال کے اخراجات ان دنوں میں پورے کرتے ہیں، لیکن اس ہڑتال کی وجہ سے نیویارک میں مینھیٹن میں 60 فی صد، فلٹن مال میں 90 فی صد فورڈم روڈ پر 40 فی صد کاروبار کھلے ہی نھیں تھے، اور جو کاروبار کھلے تھے ان کو 65-70 فی صد کم آمدن ہوئی تھی۔
ہڑتال سے نیویارک شہر کو 3 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا یونین کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ وہ لوگوں کی خوشیوں کو یوں روند ڈالیں؟
 
جی میں نے سنا ہے اس ہڑتال کے بارے میں، موقع مناسب نہیں تھا۔ ہمارے یہاں اٹلی میں بھی ایسے ہی ہوتا ہے آئے دن ہڑتالیں وغیرہ، شکر ہے پاکستان میں نہیں ہوتیں۔ خیر ہوں بھی کیونکر، ادھر کون کان دھرتا ہے ہڑتالوں پر؟ حکومت اور ادارے جو بس میں ہو اور دل میں آئے کر گزرتے ہیں، پبلک بھلے ہڑتالیں کرے۔ مگر ان ترقی یافتہ ممالک میں ایک ہڑتال نقصان تو واقعی کرتی ہے مگر “بندہّ مزدور کی اوقات“ کوکچھ بلند کردیتی ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
افتخار بھائی یہاں ہڑتالیں قانون کے خلاف ہیں اور اسی بنیاد پر یونین کو جرمانہ بھرنا پڑے گا، اور جہاں تک بات مزدور کی اوقات بڑھنے کی رہ گئی اس کا بھی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ انتظامیہ نے اور نیویارک شہر کی انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی بات چیت سے اس وقت تک انکار کر دیا تھا جب تک ہڑتال ختم کر کے تمام ملازمین واپس نہیں آتے ہیں اور تین دن بعد ایسا ہی ہوا ہے،
مطلب ہھ کہ انتظامیہ پہلے بھی بات چیت کر رھی تھٰی اور انہون نے تین دفعہ ترامیم کی تھیں اور ہڑتال کی بجائے بات چیت سے معاملے کو سلجھانے کی بات کر رھے تھے، اب ہڑتال سے مزدوروں کو فائدہ کی بجائے نقصان ہوا ہے کہ کوئی مطالبات نہیں مانے گئے مستزاد کہ جرمانہ بھی کر دیا گیا۔ اور جو شہر کو نقصان ہوا وہ الگ لوگوں کو جو پریشانی اٹھانی پڑی وہ الگ
 

سیفی

محفلین
جہانزیب نے کہا:
لوگ کرسمس کی خریداری میں مصروف تھے، زیادہ تر بزنس پورا سال صرف اس وقت کا انتظار کرتے ہیں اور پورے سال کے اخراجات ان دنوں میں پورے کرتے ہیں، لیکن اس ہڑتال کی وجہ سے نیویارک میں مینھیٹن میں 60 فی صد، فلٹن مال میں 90 فی صد فورڈم روڈ پر 40 فی صد کاروبار کھلے ہی نھیں تھے، اور جو کاروبار کھلے تھے ان کو 65-70 فی صد کم آمدن ہوئی تھی۔

میں نے تو سنا ہے کہ مغرب میں کرسمس کے موقع پر ہر چیز اتنی سستی ہوجاتی ہے کہ مفت کا گمان ہوتا ہے۔۔۔۔کرائے آدھے سے بھی کم ہو جاتے ہیں۔۔۔۔اور عام لوگ کرسمس کا انتظار کرتے ہیں کہ سستی چیزیں خریدیں گے۔۔۔۔۔

کیا یہ بات درست ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
 

جہانزیب

محفلین
ہاہاہا سیفی دور کے ڈھول سہانے :p کرسمس کے موقع پر آدھی سے کم قیمت نہیں ہوتی ہے لیکن کرسمس کے بعد کلیرنس سیل پر چیزیں 50 سے 70 فی صد کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں اور آجکل سارے پاکستانی بشمول میرے دھڑادھڑ خریداری کرتے ہیں :lol:
ایسا صرف بڑے سٹوروں پر ہوتا ہے بڑے سٹوروں سے مراد جن کی چین پورے امریکہ میں پھیلی ہوتی ہے اور زیادہ تر ایسی سیل کپڑوں پر ہوتی ہے باقی چیزوں کے نرخ وہی رہتے ہیں،
اصل میں سٹور پورا سال منافع کماتے ہیں، میں نے اپنا بزنس شروع کیا تھا اور منافع کی سب سے کم شرع 150 فی صد تھی، تو کرسمس میں وہی آپ 100 فی صد کر دیتے ہیں کیونکہ سیل اتنی ہوتی ہے کہ منافع وہیں آ جاتا ہے، زیادہ کم قیمت کرسمس کے بعد کلیرنس پر ہوتی ہے کیونکہ اگر اتنی کم قیمت نا کی جائے تو سٹور میں آپکا مال پھنس جائے گا جبکہ یہاں کپڑوں اور جوتوں کا لوگ ایک سیزن بعد پہنیں تو حیران ہوتے ہیں، جیسے میرے ایک نائیکی کے جوتے تھے جب میں نے لئے تھے تو اس وقت فیشن میں ان تھے مگر میں نے کوئی اتنے زیادہ استعمال نہیں کئے ایک سال بعد میں نے پہنے تو میری جاب پر مجھے ایک لڑکا کہتا ہے کہ یہ تو سال بھر پہلے ڈیزائن آیا تھا تم ابھی تک یہی استعمال کر رہے ہو
کہنے کا مطلب یہ کہ اگر وہ سیل نا لگائیں اور یہ سوچیں کہ اگلے سیزن میں اسی قیمت پر یہ سامان بیچ لیں گے تو ناممکن ہے، اس لئے سارا مال نکالنے کے لئے ایک بزنس کا حربہ ہے جہاں سٹور والے 100 ڈالر کی بجائے منافع کی بجائے 30 ڈالر منافع لے لیتے ہیں اور ھم سمجھتے ہیں بڑا سستا کر دیا ہے، ویسے اگر ھم پیک سیزن میں بھی چھوٹے سٹوروں کا رخ کریں تو وہ چیز سستی مل جاتی ہے
 
جی یہاں اٹلی، یوکے میں بھی کچھ ایسے ہی ہے، بس وہ طلب اور رسد کا چکر ،۔ البتہ ادھر اٹلی میں کرسمس کے موقع پر بسیں وغیر فر ہوجاتی ہیں۔ بلخصوص ہمارے شہر میں ہفتہ، اتوار اور چھٹی کے دن، جبکہ کرسمس اور نئے سال کے پہلے دن تو پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوتی ہے، جو جہاں ہے آرام کرے۔ اور اسکے بعد پھر ہوجاتی ہیں شروع کلیرنس سیل۔ کہ مال نکالو پروگرام۔
 
Top